حصّہ
9 |
حصّہ
8 |
حصّہ
7 |
حصّہ
6 |
حصّہ
5 |
حصّہ4
|
حصّہ3
|
حصّہ2
|
حصّہ
1 |
صلات اللیل کی دعائیں سنیں MP3 |
صلات اللیل (The
Night Prayer
(al-islam.org) |
المبین
pdf |
PDF الحججت (incl duas ) |
PPT |
Pdf اکیڈمی
|
E-reader
Pdf |
تہجّد
مسترکه تعقیبات |
iPhone Appln new |
Mp3 |
نماز تہجّد کے فوائد NEW |
|
ویڈیو
|
اور
کسی وقت رات میں تہجد پڑھا کرو جو تیرے لیے زائد چیز ہے قریب ہے کہ تیرا رب
مقام محمود میں پہنچا دے
ہ
-القرآن
- 79: 17
|
وَمِنَ
اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ عَسَىٰ أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ
مَقَامًا مَّحْمُودًا |
|
تہجّد کا وقت : تہجّد کی نماز کا وقت آدھی
رات سے ) مغرب اور فجر کی نماز کے ٹھیک بیچ کا وقت( فجر کی اذان سے قبل کا
وقت ہے - لیکن اس نماز کو عشاء کی نماز کے بعد کسی بھی وقت پڑھا جا سکتا ہے
حالانکہ یہ بہتر ہے کہ اسے رات کے آخری وقت یعنی فجر کی نماز کے قبل پڑھا
جائے- اگر مومن کو آدھی رات سے فجر کے بیچ کا وقت کسی وجہ سے ممکن نہ ہو
تو اسے صبح یا دن کے کسی وقت بھی پڑھا جا سکتا ہے لیکن اس سورت میں قضاء کی
نییّت کرنی ہوگی - یہ بھی بہتر ہے کہ اسے قضاء کی نیّت سے پڑھا جائے بجائے
اسکے کے اسے آدھی رات سے قبل یا عشاء کے بعد پڑھا جائے
قضاء تہجّد کی
نماز کی فضیلت کے بارے میں یہاں تفصیل سے پڑھیں
|
نماز
تہجّد کے قبل کی دعائیں |
اس نماز
کا اول وقت آدھی رات سے شروع ہوتا ہے اور صبح صادق کے طلوع ہونے سے جتنا نزدیک
ہو بہتر ہے
آیتللہ سیستانی کے
مطابق صلات اللیل کا وقت آدھی رات سے فجر کی نماز کے قبل تک ہوتا ہے، جبکہ
اسے فجر کے نماز سے قبل پڑھنے کی فضیلت ہے، لیکن اگر کسی شخص کو اس وقت میں
اس نماز کو بجا لانے میں دقّت ہے تو اسے آدھی رات کے قبل بھی پڑھ سکتا ہے
|
نماز تہجّد پڑھنے کا طریقہ :
یہ
نماز 11 رکعتوں کی ہوتی ہے
پہلے
8 رکعت نماز 2-2 رکعت کرکے بجا لائیں جسکی نیّت "نماز
نوافلتل لیل
کی
ہوگی - یہ نماز فجر کے نماز کی طرح پڑھی جائیگی
اسکے
بعد 2 رکعت نماز بہ نیّت
صلات شفع
پڑھیں - یہ بھی فجر کی طرح ہی پڑھی جائیگی
اسکے
بعد 1 رکعت نماز بہ نیّت
صلات وتر
پڑھیں - صلات وتر میں قنوت کو رکوع سے پہلے پڑھا جاتا ہے -
اس
نماز کو پڑھنے کی تفصیل اس طرح ہے
نیّت بہ نماز وتر کریں اور تکبیرتل احرام کے بعد سورة
حمد
پڑھیں پھر 3 مرتبہ سورة
الإخلاص
پڑھیں پھر 1 مرتبہ سورة
الفلق
پڑھیں پھر 1
مرتبہ سورة
الناس
پڑھیں - اگر آخر کی 2
سورہٴ یاد نہ ہوں تو 3 مرتبہ سورة
الإخلاص کا پڑھنا بھی کافی ہے
پھر تکبیر کہ کر قنوت کے لئے ہاتھ بلند کریں ، اور
یہ دعاء پڑھیں -
مستحب
ہے کہ انسان نماز وتر کے قنوت میں خدا کے خوف اور اس کے عذاب کے ڈرسے گریہ
کرے یا رونے کی شکل بنائے اور مومن بھائیوں کیلئے دعا مانگے مستحب ہے کہ
چالیس مومنوں کے نام لے کر دعا مانگے کیونکہ جو شخص چالیس مومنین کیلئے دعا
مانگتا ہے اسکی دعا یقیناً قبول ہوتی ہے۔ پھر جو دعا چاہے مانگے
|
mp3Part 8 |
|
لآ اِلَهَ
اِلاَّ اللّهُ الْحَلِيْمُ الْكَرِيْمُ |
لآ اِلَهَ
اِلاَّ اللّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ |
سُبْحَانَ
اللّهِ رَبِّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ |
وَ رَبِّ
الاَرْضِيْنَ السَّبْعِ |
وَ مَا
فِيْهِنَّ وَ مَا بَيْنَهُنَّ وَ |
رَبُّ
الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
|
وَ الْحَمْدُ
لِلّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ |
|
قنوت کی دوسری
مخصوص دعائیں -
دعاء رسول اکرم (ص)، دعاء امام علی علیھ السلام ، دعاء امام زین العابدین علیھ
السلام وغیرہ,اور
قنوت میں صرف تین بارسبحان اللہ (خدا پاک ہے)کہنا بھی کافی ہے
|
آپ اپنے داہنے ہاتھ میں تسبیح رکھیں، اور بیان ہاتھ بلند رکھتے ہوئے قنوت بھی
پڑھ سکتے ہیں، اسکے بعد آپ 40 مردوں کو بخشیں - اگر تعداد بڑھ بھی جائے تو کوئی
حرج نہیں - علماء کو بخشنے کی لسٹ کے لئے یہاں کلک کریں -
علماء لسٹ
|
|
اَللّهُمَّ اغْفِرْ ل...مردے
کا نام لیں |
پھر
بایاں ہاتھ اسی طرح رکھتے ہوئے قنوت کی حالت میں 70 مرتبہ اس طرح اسغفار کریں
|
اپنے رب الله سے بخشش چاہتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں ۔ |
اَسْتَغْفِرُ اللّهَ رَبِّي وَ اَتُوْبُ
اِلَيْه |
پھر اسی طرح 7 مرتبہ اس دعاء کو پڑھیں |
جہنم سے تیری پناہ لینے والا یہ کھڑاہے ۔ |
هذَا
مَقَامُ الْعَآئِذِ بِكَ مِنَ النَّار |
پھر اسی طرح ہاتھ اٹھائے ہوئے
300 مرتبہ کہیں -
امام زین العابدین(ع) نماز تہجد کے وتر تین سومرتبہ کہا کرتے تھے
|
معافی دے معافی دے۔ |
اَلْعَفْو...اَلْعَفْو |
پھر 1 مرتبہ کہیں |
اے
رب مجھے بخش دے مجھ پر رحم کر اورمیری توبہ قبول فرما بے شک تو بڑاتوبہ قبول
کرنے والا معاف کرنے والا مہربان ہے۔ |
رَبِّ
اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی تُبْ عَلَیَّ إِنَّکَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ
لرَّحِیمُ
|
نماز وتر کی دوسری دعائیں |
پھر
سجدے میں جائے اور نماز وتر کو مکمل کرے اور سلام کے بعد تسبیح فاطمہ زہرا(ع)
پڑھے اور پھر کہے: |
حمد ہے صبح کے رب کے لیے حمد ہے صبح کو ظاہر کر نے والے کیلئے۔ |
الْحَمْدُ لِرَب الصَّباحِ الْحَمْدُ لِفالِق الْاِصْباحِ
|
اسکے بعد تین
مرتبہ کہے: |
پاک ہے میرا رب جو بادشاہ پاک تر غالب ہے حکمت والا ۔ |
سُبْحانَ رَبِّیَ الْمَلِکِ الْقُدُّوس الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ
|
پھر کہے:
|
اے
زندہ اے پائندہ اے نیک اے مہربان اے بے نیاز اے سخی مجھے وہ تجارت
نصیب کر جو فضیلت میں بڑھی ہوئی ہو رزق میں وسعت لانے والی اور انجام کار میرے
لییبہتر ہو کیونکہ وہ بھلائی نہیں جس کا انجام اچھا نہ ہو ۔ |
یَا
حَیُّ یَا قَیُّومُ یَا بَرُّ یَا رَحِیمُ یَا غَنِیُّ یَا کَرِیمُ ارْزُقْنِی
مِنَ
التِّجارَةِ اَعْظَمُھَا فَضْلاًوَأَوْسَعَہا رِزْقاً وَخَیْرَہا لِی عاقِبَةً
فَإِنَّہُ لاَ خَیْرَ فِیما لاَ عاقِبَةَ لَہُ
|
مناسب ہے کہ اس کے بعد
دعاے حزین پڑھے۔ پھر سجدے میں جائے
اور پانچ مرتبہ کہے: |
پاک و پاکیزہ ہے فرشتوں اور روح کا پروردگار۔ |
سُبُّوح قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلائِکَة وَالرُّوح
|
اب بیٹھ کر
آیت الکرسی
پڑھے، پھر سجدے میں جائے اور
پانچ مرتبہ
کہے |
پاک و پاکیزہ ہے فرشتوں اور روح کا پروردگار۔ |
سُبُّوح قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلائِکَة وَالرُّوح
|
اگر
وقت ہو تو پڑھے :
اس کے بعد نماز فجر کے نافلہ کے لیے کھڑا ہو جائے ،نافلہ صبح دو
رکعت ہے ۔ اس کی پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ کافرون اور دوسری رکعت میں
حمد کے بعد سورہ توحید پڑھے ۔ نماز کا سلام دینے کے بعد پہلو کے بل روبہ قبلہ
ہو کریوں لیٹ جائے جیسے میّت کو قبر میں لٹا یاجاتا ہے ، پس اپنا دایاں رخسارہ
اپنے دائیں ہاتھ پر رکھے اوریہ پڑھے : |
میں وابستہ ہوا ہوں خدا کی مضبوط زنجیر سے جو ٹوٹنے والی نہیں ہے اور تھامے
ہوئے خدا کی محکم تر رسّی کو اور خدا کی
پناہ لیتا ہوں عرب و عجم کے بدکاروں کے شر سے اور خداکی پناہ لیتا ہوں جن و انس
کے بدکاروں کے شر سے
|
اسْتَمْسَکْتُ بِعُرْوَةِ اللهِ الْوُثْقیٰ الَّتِی لاَ انْفِصامَ لَہا
وَاعْتَصَمْتُ بِحَبْلِ اللهِ الْمَتِینِ وَأَعُوذُ
بِاللهِ مِنْ شَرِّ فَسَقَةِ الْعَرَبِ وَالْعَجَمِ وَأَعُوذُ بِاللهِ مِنْ
شَرِّ فَسَقَةِ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ۔
|
پھر تین مرتبہ
کہے: |
پاک ہے صبح کا پروردگار جو صبح کو وجود میں لاتا ہے۔ |
سُبْحَاَنَ رَبِّ الصَّباحِ فالِق الْاِصْباحِ۔
|
اس کے
بعد سورہ آل عمران کی وہ پانچ آیات پڑھے
جن کا شروع یہ ہے اِنَّ فِی خَلْقِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ بعدمیں بیٹھ کر
تسبیح حضرت زہرا(ع) پڑھے کتاب من لا یحضرہ الفقیہ میں روایت ہوئی ہے کہ جو شخص
صبح کے نافلہ اور فریضہ کے درمیان محمدو آل(ع) محمد پر سومرتبہ درود بھیجے تو
الله اسے جہنم کی تپش سے محفوظ رکھے گا اور جو شخص سو مرتبہ کہے :
|
پاک ہے میرا عظیم رب اور میں اس کی حمد کرتا ہوں ۔ میں اپنے الله سے معافی
مانگتا اور توبہ کرتا ہوں
|
سُبْحانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہ اَسْتَغْفِرُاللهَ رَبِّیْ
وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ
|
تو حق
تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا جو شخص اکیس مرتبہ سورہ توحید پڑھے
تو الله تعالی اس کیلئے بھی جنت میں ایک گھر بنائے گااور اگر چالیس مرتبہ سورہ
توحید پڑھے توخدا تعالےٰ اسے بخش دے گا ۔ بہتر ہے کہ نماز شب یعنی نماز تہجد کے
بعدصحیفہ کاملہ کی بتیسویں دعا پڑھے:جس کا آغازیوں ہوتا ہے : |
اے الله! اے
دائمی وابدی بادشاہی والے ۔
|
اَللّٰھُمَّ َیا ذَاالْمُلْک ِ الْمُتَأَبِّدِ بِالْخُلُودِ
|
پھر سجدہ شکر بجالاے اور بہتر ہے کہ اس میں مومن بھائیوں کے
لیے دعا کرے اور اسی حالت سجدہ میں۔اَللّٰھُمَّ رَب الْفَجْرِ۔۔۔۔۔ (اے معبود!
اے فجر کے رب ۔)سے شروع ہونے والی دعا پڑھے جو سجدہ شکر کے بیان میں ذکر ہو چکی
ہے مؤلف کو اپنے مؤمن بھائیوں سے قوی امید ہے کہ وہ حالت سجدہ میں اس کے لیے
بھی دعا کریں گے کیونکہ اسے ان کی دعاؤں کی سخت ضرورت ہے ۔ اور خداوند عالم ہی
سب کو توفیق دینے والا ہے۔
|
تہجّد کی نماز کے بعد امام زین العابدین کی دعاء - گناہوں سے مغفرت کے لئے |
|
|
    |
     |
براہ
مہربانی
اپنی تجاویز یہاں بھیجیں
اس سائٹ
کا
کاپی رائٹ
نہیں ہے |