﴾نماز تہجّد کے قبل کی  دعائیں ﴿

       نماز تہجد کی کیفیت نہایت ہی آسان ہے کہ جسے ہر شخص بجالا سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ جو نہی نیند سے بیدار ہوتو خدا کیلئے سر سجدے میں رکھ دے، بہتر ہے کہ اسی حال میں یا سجدے سے سر اٹھاتے وقت یہ دعا پڑھے:

خدا کے لیے حمد ہے ، جس نے مجھ کو موت کے بعد زندگی دی ہے اور اسی کے ہاں حاضر ہونا ہے ۔خدا کے لیے حمد ہے جس نے میری روح پلٹائی کہ اس کی حمد و عبادت کروں۔

الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی أَحْیانِی بَعْدَ ما أَمَاتَنِی وَإِلَیْہِ النُّشُور ُالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی رَدَّ عَلَیَّ رُوحِی لاََِحْمَدَھُ وَأَعْبُدَھُ

پس جب اٹھ کر کھڑا ہوجائے تو یہ دعا پڑھے :

اے معبود! قیامت کے پر خوف منظر میں میری مدد فرما میری

قبر میں فراخی کر دے اور مجھے مرنے کے بعد بھلائی عطا فرما

اَللّٰھُمَّ أَعِنِّی عَلَی ھَوْلِ الْمُطَّلَعِ

وَوَسِّعْ عَلَیَّ الْمَضْجَعَ وَارْزُقْنِی خَیْرَ مَا بَعْدَ الْمَوْتِ۔

جب مرغ کی اذان سنے تو کہے:

 بڑا پاک و پاکیزہ ہے ملائکہ اور روح کا پروردگار، خدایا تیری رحمت تیرے غضب سے آگے ہے نہیں کوئی معبود سواے تیرے میں نے

برائی اور خود پر ستم کیا ہے پس مجھے بخش دے کہ تیرے سوا گناہوں کا بخشے والا کوئی نہیں ہے میریتوبہ قبول کر کہ یقیناً تو بڑاہی تو بہ قبول کرنے والا ہے۔

سُبُّوْحٌقُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلائِکَة وَالرُّوحِِ سَبَقَتْ رَحْمَتُکَ غَضَبَکَ،لاَ إِلہَ إِلاَّ أَنْتَ،عَمِلْتُ سُوئاً

وَظَلَمْتُ نَفْسِی فَاغْفِرْ لِی إِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ فَتُبْ عَلَیَّ إِنَّکَ أَنْتَ التَّوَّابُالرَّحِیمُ۔

جب آسمان کی طرف دیکھے تو کہے:

اے معبود! تاریک رات تجھ سے کچھ بھی نہیں چھپا سکتی نہ بر جوں والا

آسمان اور نہ پھیلی ہوئی زمین نہ ہی سے تاریکیوں کے تلے اوپر تہیں تجھ کچھ چھپا سکتی ہیں نہ موجیں مارتا ہوا

سمندر جو راتوں کو چلنے والوں کے سامنے بپھر جاتا ہے تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا ہے رحمت سے نوازتا ہے تو آنکھوں کی غلط حرکت کو جانتا

ہے اور سینوں میں چھپے راز دل کو بھی، خدایا ستارے ڈوب گئے اور تو زندہ پائندہ ہے کہ تجھ کو نہ اونگھ آتی ہے نہ

نیند گھیرتی ہے۔ الله پاک ہے جو جہانوں کا پروردگار ہے اور پیغمبروں کا معبود ہے اور حمد ہے الله کے لیے جو جہانوں کا رب ہے۔

اَللّٰھُمَّ إِنَّہُ لاَ یُوَارِی مِنْکَ لَیْلٌ ساجٍ وَلاَ سَمَاءٌ ذَاتُ

أَبْرَاجٍ وَلاَ أَرْضٌ ذَاتُ مِہادٍ، وَلاَ ظُلُماتٌ بَعْضُہا فَوْقَ بَعْضٍ وَلاَ بَحْرٌ لُجِّیٌّ تُدْلِجُ بَیْنَ

یَدَیِ الْمُدْلِجِ مِنْ خَلْقِکَ تُدْلِجُ الرَّحْمَةَ عَلَی مَنْ تَشاءُ مِنْ خَلْقِک تَعْلَمُ خایِنَةَ الْاَعْیُنِ

وَما تُخْفِی الصُّدُورُ غارَتِ النُّجُومُ وَنامَتِ الْعُیُونُ وَأَنْتَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لاَ تَأْخُذُکَ سِنَةٌ

وَلاَ نَوْمٌ سُبْحانَ اللهِ رَبِّ الْعالَمِینَ وَإِلہِ الْمُرْسَلِینَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِینَ۔

 پھر سورہ آل(ع) عمران کی یہ پانچ آیات پڑھے:

بے شک آسمانوں اور ِزمین کی پیدائش میں اور رات دن کے آنے جانے میں صاحبان

 عقل کے لیے نشانیاں ہیں جو خدا کو یاد کیا کرتے ہیں کھڑے، بیٹھے اور لیٹے ہوئے بھی، وہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے ہیں (کہتے

 ہیں ) اے ہمارے رب تو نے ان کو بے مقصد پیدا نہیں کیا تیری ذات پاک ہے پس ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا ہمارے رب جسے تو جہنم

میں داخل کرے گا اسے رسوا کرے گا اور ظالموں کا تو کوئی مددگار بھی نہیں ہے ہمارے رب ہم نے ایمان کی منادی کرنے والے کی آواز سنی ہے

 کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ تو ہم لے آئے پس ہمارے رب تو ہمارے گناہ بخش دے ہماری برائیوں کو مٹادے اور ہمیں نیک لوگوں جیسی موت دے

 ہمارے رب ہمیں وہ چیز دے جسکا تو نے رسولوں کے ذریعے وعدہ کیا اور ہمیں قیامت میں رسوا نہ کرنا بے شک تو وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔

إِنَّ فِی خَلْقِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلاف اللَّیْلِ وَالنَّہار

لَاَیَاتٍ لِاُولِی الْاَلْبَابِ الَّذِینَ یَذْکُرُونَ اللهَ قِیاماً وَقُعُوداً وَعَلی فِی جُنُوبِھِمْ وَیَتَفَکَّرُونَ

خَلْقِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ رَبَّنا مَا خَلَقْتَ ھَذا باطِلاً سُبْحانَکَ فَقِنا عَذَابَ النَّارِ رَبَّنا

إِنَّکَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَیْتَہُ وَمَا لِلظَّالِمِینَ مِنْ أَنْصارٍ رَبَّنا إِنَّنا سَمِعْنامُنادِیاً یُنادِی 

لِلْاِیمانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّکُمْ فَآمَنَّا رَبَّنا فَاغْفِرْ لَنا ذُنُوبَنا وَکَفِّرْ عَنَّا سَیِّئَاتِنا وَتَوَفَّنامَعَ الْاَبْرَارِ

 رَبَّنا وَآتِنا مَا وَلاَ تُخْزِنا یَوْمَ وَعَدْتَنا عَلَی رُسُلِکَ مالْقِیامَةِ اِنَّکَ لاَ تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ

پس جب عبادت کی طرف متوجہ ہو اور بیت الخلا جانے کی ضرورت بھی ہوتو پہلے بیت الخلاء جائے۔ جب وہاں سے نکلے تو پہلے مسواک کرے۔ کامل طور پر وضو کرے، خوشبو لگائے اور پھر نماز شب کی ادائیگی کیلئے مصلے پر آجائے۔
mp3 Part 3

تہجّد کی نماز شروع کرنے سے پہلے کی دعاء

 

بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيْمِ

اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ

اَللّهُمَّ اِنِّي اَتَوَجَّهُ اِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ وَ آلِهِ

وَ اُقَدِّمُهُمْ بَيْنَ يَدَيْ حَوَ ائِجِي

فَاجْعَلْنِي بِهِمْ وَجِيْهًا فِي الدُّنْيَا وَ الآخِرَةِ

وَ مِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ

اَللّهُمَّ ارْحَمْنِي بِهِمْ وَ لاَ تُعَذِّبْنِي بِهِمْ

وَ اهْدِنِي بِهِمْ وَ لاَ تُضِلَّنِي بِهِمْ

وَ ارْزُقْنِي بِهِمْ وَ لاَ تَحْرِمْنِي بِهِمْ

وَ اقْضِ لِي حَوَائِجَ الدُّنْيَا وَ الآَخِرَةِ 

اِنَّكَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ

وَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ

Mp3-Part 2

امام زین العابدین علیھ السلام کی تہجّد سے پہلے کی دعاء 

 

 
مفاتیح انڈیکس پر جایئں ہوم پیج پر جایئں

شعبان کے انڈیکس پر جائیں

قرآن انڈیکس پر جایئں
محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج

براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں ہے