![]() |
|||||
|
|||||
گناہوں کی رسوائی سے بچنے کی دعا |
|||||
اللهم لك الحمد علي سترك بعد علمك ، و معافاتك بعد خبرك ، فكلنا قد اقترف العائبة فلم تشهره ، و ارتكب الفاحشة فلم تفضحه ، و تستر بالمساوي فلم تدلل عليه .كم نهي لك قد اتيناه ، و امر قد وقفتنا عليه فتعديناه ، و سيئة اكتسبناها ، و خطيئة ارتكبناها ، كنت المطلع عليها دون الناظرين ، و القادر علي اعلانها فوق القادرين ، كانت عافيتك لنا حجابا دون ابصارهم ، و ردما دون اسماعهم .فاجعل ما سترت من العورة ، و اخفيت من الدخيلة ، واعظا لنا ، و زاجرا عن سوء الخلق ، و اقتراف الخطيئة ، و سعيا الي التوبة الماحية ، و الطريق المحمودة .و قرب الوقت فيه ، و لا تسمنا الغفلة عنك ، إنا اليك راغبون ، و من الذنوب تائبون .و صل علي خيرتك اللهم من خلقك : محمد و عترته الصفوة من بريتك الطاهرين و اجعلنا سامعين و مطيعين كما امرت . اے معبود ! تیرے ہی لئے تمام تعریف ہے اس بات پر کہ تو نے (گناہوں کے)جاننے کے بعد پر دہ پوشی کی اور (حالات پر ) اطلاع کے بعد عافیت وسلامتی بخشی ۔ یوں تو ہم میں سے ہر ایک ہی عیوب ونقائص کے درپے ہوا مگر تو نے اسے مشتہر نہ کیا اور افعال بد کا مرتکب ہوا مگر تو نے اس کو رسوا نہ ہونے دیا اور پردہ خفا میں برائیوں سے آلودہ رہا۔ مگر تو نے اس کی نشان دہی نہ کی ۔ کتنے ہی تیرے منہیات تھے جن کے ہم مرتکب ہوئے، کتنے ہی تیرے احکام تھے جن کے ہم مرتکب ہوئے اور کتنے ہی تیرے احکام تھے جب پر تو نے کار بند رہنے کا حکم دیا تھا۔ مگر ہم نے ان سے تجاوز کیا۔ اور کتنی ہی برائیاں تھیں جو ہم سے سرزد ہوئیں وہ کتنی ہی خطائیں تھیں جن کا ہم نے ارتکاب کیا درآنحالیکہ دوسرے دیکھنے والوں کے بجائے تو ان پر آگاہ تھا اور دوسرے (گناہوں کی تشہیر پر ) قدرت رکھنے والوں سے تو زیادہ ان کے افشاء پر قادر تھا ۔ مگر اس کے باوجود ہمارے بارے میں تیری حفاظت ونگہداشت ان کی آنکھوں کے سامنے پردہ ، ان کے کانوں کے بالمقابل دیوار بن گئی تو پھر اس پردہ داری وعیب پوشی کو ہمارے لیے ایک نصیحت کرنے والا اوربدخوئی اورارتکاب گناہ سے روکنے والا ( گناہوں کو ) مٹانے والی راہ توبہ اور طریق پسندیدہ پر گامزنی کا وسیلہ قرار دے اور اس راہ پیمانی کے لمحے ( ہم سے ) قریب کر ۔ اور ہمارے لیے ایسے اسباب مہیا نہ کر جو تجھ سے ہمیں غافل کر دیں ۔ اس لیے کہ ہم تیری طرف رجوع ہونے والے اور گناہوں سے توبہ کرنے والے ہیں ۔ بارالہا! محمد پر جو مخلوقات میں تیرے برگزیدہ اور ان کی پاکیزہ عترت پر جو کائنات میں تیری منتخب کردہ ہے رحمت نازل فرما اور ہمیں اپنے فرمان کے مطابق ان کی بات پر کان دھرنے والا اور ان کے احکام کی تعمیل کرنے والا قرار دے
|
|||||
|
|||||
|