Pdf Mp3 Urdu Mp3 Arabic Mp3 Arabic & Urdu English Link

اولاد کے حق میں حضرت کی دعا

اللهم و من علي ببقاء ولدي ، و باصلاحهم لي ، و بامتاعي بهم .الهي امدد لي في اعمارهم ، و زد لي في اجالهم ، و رب لي صغيرهم ، و قو لي ضعيفهم ، و اصح لي ابدانهم و اديانهم و اخلاقهم ، و عافهم في انفسهم و في جوارحهم و في كل ما عنيت به من امرهم ، و ادرر لي و علي يدي ارزاقهم .و اجعلهم ابرارا اتقياء بصراء سامعين مطيعين لك ، و لاوليائك محبين مناصحين ، و لجميع اعدائك معاندين و مبغضين ، امين .اللهم اشدد بهم عضدي ، و اقم بهم اودي ، و كثر بهم عددي و زين بهم محضري ، و احي بهم ذكري ، و اكفني بهم في غيبتي ، و اعني بهم علي حاجتي ، و اجعلهم لي محبين ، و علي حدبين مقبلين مستقيمين لي ، مطيعين غير عاصين و لا عاقين و لا مخالفين و لا خاطئين .و اعني علي تربيتهم و تاديبهم و برهم ، و هب لي من لدنك معهم اولادا ذكورا ، و اجعل ذلك خيرا لي ، و اجعلهم لي عونا علي ما سالتك .و اعذني و ذريتي من الشيطان الرجيم ، فإنك خلقتنا و امرتنا و نهيتنا و رغبتنا في ثواب ما امرتنا ، و رهبتنا عقابه ، و جعلت لنا عدوا يكيدنا ، سلطته منا علي ما لم تسلطنا عليه منه ، اسكنته صدورنا ، و اجريته مجاري دمائنا ، لا يغفل إن غفلنا ، و لا ينسي إن نسينا ، يؤمننا عقابك ، و يخوفنا بغيرك .إن هممنا بفاحشة شجعنا عليها ، و إن هممنا بعمل صالح ثبطنا عنه ، يتعرض لنا بالشهوات ، و ينصب لنا بالشبهات ، إن وعدنا كذبنا ، و إن منانا اخلفنا و إلا تصرف عنا كئده يضلنا ، و إلا تقنا خباله يستزلنا .اللهم فاقهر سلطانه عنا بسلطانك حتي تحبسه عنا بكثرة الدعاء لك فنصبح من كيده في المعصومين بك .اللهم اعطني كل سؤلي ، و اقض لي حوائجي ، و لا تمنعني الاجابة و قد ضمنتها لي ، و لا تحجب دعائي عنك و قد امرتني به ، و امنن علي بكل ما يصلحني في دنياي و اخرتي ما ذكرت منه و ما نسيت ، أو اظهرت أو اخفيت أو اعلنت أو اسررت .و اجعلني في جميع ذلك من المصلحين بسؤالي اياك ، المنجحين بالطلب اليك غير الممنوعين بالتوكل عليك .المعودين بالتعوذ بك ، الرابحين في التجارة عليك ، المجارين بعزك ، الموسع عليهم الرزق الحلال من فضلك ، الواسع بجودك و كرمك ، المعزين من الذل بك ، و المجارين من الظلم بعدلك المعافين من البلاء برحمتك ، و المغنين من الفقر بغناك ، و المعصومين من الذنوب و الزلل و الخطاء بتقواك ، و الموفقين للخير و الرشد و الصواب بطاعتك ، و المحال بينهم و بين الذنوب بقدرتك ، التاركين لكل معصيتك ، الساكنين في جوارك .اللهم اعطنا جميع ذلك بتوفيقك و رحمتك ، و اعذنا من عذاب السعير ، و اعط جميع المسلمين و المسلمات و المؤمنين و المؤمنات مثل الذي سالتك لنفسي و لولدي في عاجل الدنيا و اجل الاخرة ، إنك قريب مجيب سميع عليهم عفو غفور رؤف رحيم .و اتنا في الدنيا حسنة ، و في الاخرة حسنة و قنا عذاب النار .

اے میرے معبود !میری اولاد کی بقا اوران کی اصلاح اوران سے بہرہ مندی کے سامان مہیا کرکے مجھے ممنون احسان فرما اورمیرے سہارے کے لیے ان کی عمروں میں برکت اورزندگیوں میں طول دے اور ان میں سے چھوٹوں کی پرورش فرما اورکمزوروں کو توانائی دے اوران کی جسمانی ، ایمانی اوراخلاقی حالت کو درست فرما اور ان کے جسم وجان اوران کے دوسرے معاملات میں جن میں مجھے اہتمام کرنا پڑے انہیں عافیت سے ہمکنار رکھ ،اورمیرے لیے اورمیرے ذریعہ ان کے لیے زرق فراواں جاری کر اورانہیں نیکو کار ، پرہیز گار، روشن دل ، حق نیوش اور اپنا فرمانبردار اور اپنے دوستوں کا دوست وخیرخواہ اوراپنے تمام دشمنوں کا دشمن وبدخواہ قرار دے۔ آمین ۔ اے اللہ ! ان کے ذریعہ میرے بازوؤں کو قوی اور میری پریشان حالی کی اصلاح اوران کی وجہ سے میری جمعیت میں اضافہ اورمیری مجلس کی رونق دوبالا فرما اوران کی بدولت میرا نام زندہ رکھ اورمیری عدم موجودگی میں انہیں میرا قائم مقام قرار دے اور ان کے وسیلہ سے میری حاجتوں میں میری مدد فرما اورانہیں میرے لیے دوست ، مہربان ، ہمہ تن متوجہ ، ثابت قدم اورفرمانبردار قرار دے ۔ وہ نافرمان ، سر کش ، مخالف وخطا کار نہ ہوں اور ان کی تربیت وتادیب اوران سے اچھے برتاؤ میں میری مدد فرما۔ اوران کے علاوہ بھی مجھے اپنے خزانہ رحمت سے نرینہ اولاد عطا کر اور انہیں ان چیزوں میں جن کا میں طلب گار ہوں میرا مددگار بنا اور مجھے اور میری ذریت کو شیطان مردود سے پناہ دے ۔ اس لیے کہ تو نے ہمیں پیدا کیا اورامر ونہی کی اور جو حکم دیا اس کے ثواب کی طرف راغب کیا اور جس سے منع کا اس کے عذاب سے ڈریا۔ اور ہما را ایک دشمن بنایا جو ہم سے مکر کرتا ہے اورجتنا ہماری چیزوں پر اسے تسلط دیا ہے اتنا ہمیں اس کی کسی چیز پر تسلط نہیں دیا۔ اس طرح کہ اسے ہمارے سینوں میں ٹھہرا دیا اورہمارے رگ وپے میں دوڑا دیا ۔ ہم غافل ہو جائیں مگر وہ غافل نہیں ہوتا۔ ہم بھول جائیں مگر وہ نہیں بھولتا۔ وہ ہمیں تیرے عذاب سے مطمئن کرتا اور تیرے علاوہ دوسروں سے ڈراتا ہے۔ اگر ہم کسی برائی کا ارادہ کرتے ہیں تو وہ ہماری ہمت بندھاتا ہے اوراگر کسی عمل خیر کا ارادہ کرتے ہیں توہمیں اس سے باز رکھتا ہے اورگناہوں کی دعوت دیتا ہے اور ہمارے سامنے شبہے کھڑے کر دیتا ہے۔ اگر وعدہ کرتا ہے تو جھوٹا اورامید دلاتا ہے توخلاف ورزی کرتا ہے اگر تو اس کے مکر کو نہ ہٹاۓ تو وہ ہمیں گمراہ کرکے چھوڑے گا ۔اوراس کے فتنوں سے نہ بچائے تو وہ ہمیں ڈگمگائے گا۔ خدایا! اس کے تسلط کو اپنی قوت وتوانائی کے ذریعہ ہم سے دفع کر دے تاکہ کثرت دعا کے وسیلہ سے اسے ہماری راہ ہی سے ہٹا دے اور ہم اس کی مکاریوں سے محفوظ ہو جائیں ۔اے اللہ ! میری ہر درخواست کو قبول فرما اورمیری حاجتیں برلا اورجب کہ تو نے استجابت دعا کا ذمہ لیا ہے تو میری دعا کو رد نہ کر اور جب کہ تو نے مجھے دعا کا حکم دیا ہے تو میری دعا کو اپنی بارگاہ سے روک نہ دے ۔اورجن چیزوں سے میرا دینی ودنیوی مفاد وابستہ ہے ان کی تکمیل سے مجھ پر احسان فرما۔ جو یاد ہوں اورجو بھول گیا ہوں ، ظاہر کی ہوں ، یا پوشیدہ رہنے دی ہوں ۔ علانیہ طلب کی ہوں یا در پردہ ان تمام صورتوں میں اس وجہ سے کہ تجھ سے سوال کیا ہے (نیت وعمل کی)اصلاح کرنے والوں اوراس بنا پر کہ تجھ سے طلب کیا ہے کامیاب ہونے والوں اوراس سبب سے کہ تجھ پر بھروسہ کیا ہے غیر مسترد ہونے والوں میں سے قرار دے اور(ان لوگوں میں شمار کر) جو تیرے دامن میں پناہ لینے کے خوگر ، تجھ سے بیوپار میں فائدہ اٹھانے والے اور تیرے دامن عزت میں پناہ گزین ہیں جنہیں تیرے ہمہ گیرفضل وجود وکرم سے رزق حلال مں فراوانی حاصل ہوئی ہے اور تیری وجہ سے ذلت سے عزت تک پہنچے ہیں اور تیرے عدل و انصاف کے دامن میں ظلم سے پناہ لی ہے اور رحمت کے ذریعہ بلا و مصیبت سے محفوظ ہیں اور تیری بے نیازی کی وجہ سے فقیر سے غنی ہو چکے ہیں اور تیرے تقوے کی وجہ سے گناہوں، لغزشوں اورخطاؤں سے معصوم ہیں اورتیری اطاعت کی وجہ سے خیر ورشد وصواب کی تو فیق انہیں حاصل ہے اور تیری قدرت سے ان کے اور گناہوں کے درمیان پردہ حائل ہے اور جو تمام گناہوں سے دست بردار اورتیرے جوار رحمت میں مقیم ہیں۔ بارالہا! اپنی توفیق رحمت سے یہ تمام چیزیں ہمیں عطا فرما۔ اوردوزخ کے آزار سے پناہ دے اور جن چیزوں کا میں نے اپنے لیے اوراپنی اولاد کے لیے سوال کیا ہے ایسی ہی چیزیں تمام مسلمین ومسلمات اورمومنین ومومنات کو دنیا اورآخرت میں مرحمت فرما۔ اس لیے کہ تو نزدیک اور دعا کا قبول کرنے والا ہے، سننے والا اورجاننے والا ہے، معاف کرنے والا اوربخشنے والا اورشفیق ومہربان ہے۔ ہمیں دنیا میں نیکی (توفیق عبادت) اورآخرت میں نیکی (بہشت جاوید) عطا کر ، اوردوزخ کے عذاب سے بچائے رکھ۔