![]() |
|||||
|
|||||
|
|||||
مرض کے دفعیہ کی دعا |
|||||
اللهم لك الحمد علي ما لم ازل اتصرف فيه سلامة بدني ، و لك الحمد علي ما احدثت بي من علة في جسدي .فما ادري ، يا الهي ، اي الحالين احق بالشكر لك ، و اي الوقتين اولي بالحمد لك .اوقت الصحة التي هنأتني فيها طيبات رزقك ، و نشطتني بها لابتغاء مرضاتك و فضلك ، و قويتني معها علي ما وفقتني له من طاعتك ؟ام وقت العلة التي محصتني بها ، و النعم التي اتحفتني بها ، تخفيفا لما ثقل به علي ظهري من الخطيئات ، و تطهيرا لما انغمست فيه من السيئات ، و تنبيها لتناول التوبة ، و تذكير لمحو الحوبة بقديم النعمة ؟و في خلال ذلك ما كتب لي الكاتبان من زكي الاعمال ، ما لا قلب فكر فيه ، و لا لسان نطق به ، و لا جارحة تكلفته ، بل افضالا منك علي ، و احسانا من صنيعك الي .اللهم فصل علي محمد و اله ، و حبب الي ما رضيت لي ، و يسرلي ما احللت بي ، و طهرني من دنس ما اسلفت ، و امح عني شر ما قدمت ، و اوجدني حلاوة العافية و اذقني برد السلامة ، و اجعل مخرجي عن علتي الي عفوك ، و متحولي عن صرعتي الي تجاوزك ، و خلاصي من كربي الي روحك ، و سلامتي من هذه الشدة الي فرجك .إنك المتفضل بالاحسان ، المتطول بالامتنان ، الوهاب الكريم ، ذو الجلال و الاكرام . اے معبود! تیرے ہی لیے حمد وسپاس ہے اس صحت وسلامتی بدن پر جس میں ہمیشہ زندگی بسر کرتا رہا اور تیرے ہی لئے حمد سپاس ہے اس مرض پر جو اب میرے جسم میں تیرے حکم سے رونما ہوا ہے۔ اے معبود! مجھے نہیں معلوم کہ ان دونوں حالتوں میں سے کونسی حالت پر تو شکریہ کا زیادہ مستحق ہے اور ان دونوں وقتوں میں سے کونسا وقت تیری حمد وستائش کے زیادہ لائق ہے۔ آیا صحت کے لمحے جن میں تو نے اپنی پاکیزہ روزی کو میرے لیے خوشگوار بنایا اور اپنی رضا وخوشنودی اورفضل واحسان کے طلب کی امنگ میرے دل میں پیدا کی اور اس کے ساتھ اپنی اطاعت کی توفیق دے کر اس سے عہدہ برآ ہونے کی قوت بخشی یا یہ بیماری کا زمانہ۔ جس کے ذریعہ میرے گناہوں کو دور کیا اور نعمتوں کے تحفے عطا فرماۓ تاکہ ان گناہوں کا بوجھ ہلکا کر دے جو میری پیٹھ کو گراں بار بنائے ہوئے ہیں اوران برائیوں سے پاک کر دے جن میں ڈوبا ہوا ہوں اورتوبہ کرنے پر متنبہ کر دے اورگزشتہ نعمت (تندرستی ) کی یاد دہانی سے کفر(کفر ان نعمت کے ) گناہ کو محو کر دے اوربیماری کے اثنا میں کاتبان اعمال میرے لیے وہ پاکیزہ اعمال بھی لکھتے رہے جن کا نہ دل میں تصور ہوا تھا نہ زبان پر آئے تھے اورنہ کسی عضو نے ا سکی تکلیف گوارا کی تھی ۔ یہ صرف تیرا تفضل واحسان تھا جو مجھ پر ہوا ۔ اے اللہ !رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اور جو کچھ تو نے میرے لیے پسند کیا ہے وہی میری نظروں میں پسندیدہ قرار دے اور جو مصیبت مجھ پر ڈال دی ہے اسے سہل وآسان کر دے اورمجھے گزشتہ گناہوں کی آلائش سے پاک اورسابقہ برائیوں کو نیست ونابود کر دے اورتندرستی کی لذت سے کامران اورصحت کی خواشگواری سے بہرہ اندوز کر اور مجھے اس بیماری سے چھڑا کر اپنے عفو کی جانب لے آ اوراس حالت افتادگی سے بخشش ودرگزر کی طرف پھیر دے اور اس بے چینی سے نجات دے کر اپنی راحت تک اور اس شدت وسختی کو دور کرکے کشائش ووسعت کی منزل تک پہنچا دے اس لیے کہ تو بے استحقاق احسان کرنے والا اور گرانبہا نعمتیں بخشے والا ہے اور تو ہی بخشش وکرم کا مالک اورعظمت وبزرگی کا سرمایہ دار ہے۔ |
|||||
|