Pdf Mp3 Urdu Mp3 Arabic Mp3 Arabic & Urdu English Link
 

انجام بخیر ہونے کی دعا

يا من ذكره شرف للذاكرين ، و يا من شكره فوز للشاكرين ، و يا من طاعته نجاة للمطيعين ، صل علي محمد و اله ، و اشغل قلوبنا بذكرك عن كل ذكر ، و السنتنا بشكرك عن كل شكر ، و جوارحنا بطاعتك عن كل طاعة .فان قدرت لنا فراغا من شغل فاجعله فراغ سلامة لا تدركنا فيه تبعة ، و لا تلحقنا فيه سئمة ، حتي ينصرف عنا كتاب السيئات بصحيفة خالية من ذكر سيئاتنا ، و يتولي كتاب الحسنات عنا مسرورين بما كتبوا من حسناتنا.و إذا انقضت ايام حياتنا ، و تصرمت مدد اعمارنا ، و استحضرتنا دعوتك التي لابد منها و من اجابتها ، فصل علي محمد و اله ، و اجعل ختام ما تحصي علينا كتبة اعمالنا توبة مقبولة لا توقفنا بعدها علي ذنب اجترحناه ، و لا معصية اقترفناها .و لا تكشف عنا سترا سترته علي رؤس الاشهاد ، يوم تبلو اخبار عبادك .إنك رحيم بمن دعاك ، و مستجيب لمن ناداك .

اے وہ ذات ! جس کی یاد ، یاد کرنے والوں کے لیے سرمایہ عزت ۔ اے وہ جس کا شکر، شکر گزاروں کے لیے وجہ کامرانی ۔ اے وہ جس کی فرمانبرداری، فرمانبرداروں کے لیے ذریعہ نجات ہے ۔ رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اورہمارے دلوں کو اپنی یاد میں اورہماری زبانوں کو اپنے شکریہ میں اور ہمارے اعضا کو اپنی فرمانبرداری میں مصروف رکھ کر ہر یاد ،ہر شکریہ اور فرمانبرداری سے بے نیاز کر دے ۔ اوراگر تو نے ہماری مصروفتیوں میں کوئی فراغت کا لمحہ رکھا ہے تو اسے سلامتی سے ہمکنار کر۔ اس طرح کہ نتیجہ میں کوئی گناہ دامن گیر نہ ہو اورنہ خستگی رونما ہو تا کہ برائیوں کو لکھنے والے فرشتے اس طرح پلٹیں کہ نامۂ اعمال ہماری برائیوں کے ذکر سے خالی ہو اور نیکیوں کو لکھنے والے فرشتے ہماری نیکیوں کو لکھ کر مسرور وشاداں واپس ہوں اورجب ہماری زندگی کے دن بیت جائیں اورسلسلہ حیات قطع ہو جائے اور تیری بارگاہ میں حاضر ہونے کا بلاوا آئے جسے بہرحال آنا اورجس پربہرصورت لبیک کہنا ہے ۔ تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمارے کاتبان اعمال ہمارے جن اعمال کا شمار کریں اوران میں آخری عمل مقبول توبہ کو قرار دے کہ اس کے بعد ہمارے ان گناہوں اورہماری ان معصیتوں پر جن کے ہم مرتکب ہوئے ہیں سرزنش نہ کرے اورجب اپنے بندوں کے حالات جانچے تو اس پردہ کو جو تو نے ہمارے گناہوں پر ڈالا ہے سب کے رو برو چاک نہ کرے بے شک جو تجھے بلاۓ تو اس پر مہربانی کرتا ہے اور جو تجھے پکارے تو اس کی سنتا ہے ۔