|
|||||
طلب مغفرت کے سلسلے کی دعا |
|||||
اللهم صل علي محمد و اله ، و صيرنا الي محبوبك من التوبة ، و ازلنا عن مكروهك من الاصرار .اللهم و متي وقفنا بين نقصين في دين أو دنيا ، فاوقع النقص باسرعمها فناء ، و اجعل التوبة في اطولهما بقاء .و إذا هممنا بهمين يرضيك احدهما عنا ، و يسخطك الاخر علينا ، فمل بنا الي ما يرضيك عنا ، و اوهن قوتنا عما يسخطك علينا .و لا تخل في ذلك بين نفوسنا و اختيارها ، فانها مختارة للباطل إلا ما وفقت ، امارة بالسوء إلا ما رحمت .اللهم و إنك من الضعف خلقتنا ، و علي الوهن بنيتنا ، و من ماء مهين ابتدأتنا ، فلا حول لنا إلا بقوتك ، و لا قوة لنا إلا بعونك .فايدنا بتوفيقك ، و سددنا بتسديدك ، و اعم ابصار قلوبنا عما خالف محبتك ، و لا تجعل لشي ء من جوارحنا نفوذا في معصيتك .اللهم فصل علي محمد و اله ، و اجعل همسات قلوبنا ، و حركات اعضائنا ، و لمحات اعيننا ، و لهجات السنتنا في موجبات ثوابك حتي لا تفوتنا حسنة نستحق بها جزاءك ، و لا تبقي لنا سيئة نستوجب بها عقابك . اے اللہ ! رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اور ہماری توجہ اس کی توبہ کی طرف مبذول کر دے جو تجھے پسند ہے اورگناہ کے اصرار سے ہمیں دور رکھ جو تجھے ناپسند ہے بارالہا!جب ہمارا موقف کچھ ایسا ہو کہ (ہماری کسی کوتاہی کے باعث) دین کا زیاں ہوتا ہو یا دنیا کا تو نقصان (دنیا میں ) قرار دے کہ جو جلد فنا پذیر ہے اورعفو ودرگذر کو(دین کے معاملہ میں ) قرار دے جو باقی و برقرار رہنے والا ہے اورجب ہم ایسے دو کاموں کا ارادہ کریں کہ ان میں سے ایک تیری خوشنودی کا اور دوسرا تیری ناراضی کا باعث ہو تو ہمیں اس کام کی طرف مائل کرنا جو تجھے خوش کرنے والا ہو ۔ اور اس کام سے ہمیں بے دست وپا کر دینا جو تجھے ناراض کرنے والا ہو اور اس مرحلہ پر ہمیں اختیار دے کر آزاد نہ چھوڑ دے ، کیونکہ نفس تو باطل ہی کو اختیار کرنے والا ہے ۔ مگرجہاں تیری توفیق شامل حال ہو اوربرائی کا حکم دینے والا ہے مگر جہاں تیرا رحم کار فرما ہو ۔ بارالہا! تو نے ہمیں کمزور اور سست بنیاد پیدا کیا ہے اور پانی کے ایک حقیر قطرہ (نطفہ ) سے خلق فرمایا ہے اگر ہمیں کچھ قوت وتصرف حاصل ہے تو تیری قوت کی بدولت اوراختیار ہے تو تیری مدد کے سہارے سے۔ لہذا اپنی توفیق سے ہماری دستگیری فرما اوراپنی رہنمائی سے استحکام و قوت بخش اورہمارے دیدہ دل کو ان باتوں سے جو تیری محبت کے خلاف ہیں نابینا کردے اورہمارے اعضاء کے کسی حصہ میں معصیت کے سرایت کرنے کی گنجائش پیدا نہ کر ۔ بارالہا ! رحمت نازل فرما محمد اورانکی آل پر اورہمارے دل کے خیالوں ، اعضاء کی جنبشوں،آنکھ کے اشاروں اورزبان کے کلموں کو ان چیزوں میں صرف کرنے کی توفیق دے جو تیرے ثواب کا باعث ہوں یہاں تک کہ ہم سے کوئی ایسی نیکی چھوٹنے نہ پائے جس سے ہم تیرے اجر وثواب کے مستحق قرار پائیں۔ اورنہ ہم میں کوئی برائی رہ جائے جس سے تیرے عذاب کے سزاوار ٹھہریں ۔
|
|||||
|
|||||