خواستگاری پناہ کے سلسلے کی دعا

اللهم اني اعوذ بك من هيجان الحرص ، و سورة الغضب ، و غلبة الحسد ، و ضعف الصبر ، و قلة القناعة ، و شكاسة الخلق ، و الحاح الشهوة ، و ملكة الحمية .و متابعة الهوي ، و مخالفة الهدي ، و سنة الغفلة ، و تعاطي الكلفة ، و ايثار الباطل علي الحق ، و الاصرار علي المأثم ، و استصغار المعصية ، و استكبار الطاعة .و مباهات المكثرين ، و الازراء بالمقلين ، و سوء الولاية لمن تحت ايدينا ، و ترك الشكر لمن اصطنع العارفة عندنا .أو أن نعضد ظالما ، أو نخذل ملهوفا ، أو نروم ما ليس لنا بحق ، أو نقول في العلم بغير علم .و نعوذبك أن ننطوي علي غش احد ، و أن نعجب باعمالنا ، و نمد في امالنا .و نعوذ بك من سوء السريرة ، و احتقار الصغيرة ، و أن يستحوذ علينا الشيطان ، أو ينكبنا الزمان ، أو يتهضمنا السلطان .و نعوذ بك من تناول الاسراف ، و من فقدان الكفاف .و نعوذ بك من شماتة الاعداء ، و من الفقر الي الاكفاء ، و من معيشة في شدة ، و ميتة علي غير عدة .و نعوذ بك من الحسرة العظمي ، و المصيبة الكبري ، و اشقي الشقاء ، و سوء الماب ، و حرمان الثواب ، و حلول العقاب .اللهم صل علي محمد و اله ، و اعذني من كل ذلك برحمتك و جميع المؤمنين و المؤمنات ، ياارحم الراحمين .

اے اللہ !میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں حرص کی طغیانی ،غضب کی شدت، حسد کی چیرہ دستی ، بے صبری ، قناعت کی کمی ، کج اخلاقی ، خواہش نفس کی فراوانی ، عصبیت کے غلبہ ، ہوا وہوس کی پیروی ، ہدایت کی خلاف ورزی ، خواب غفلت (کی مدہوشی ) اورتکلف پسندی سے نیز باطل کو حق پر ترجیح دینے ، گناہوں پر اصرار کرنے ، معصیت کو حقیر اوراطاعت کو عظیم سمجھنے ، دولت مندوں کے سے تفاخر، محتاجوں کی تحقیر اوراپنے زیر دستوں کی بری نگہداشت اورجو ہم سے بھلائی کرے اس کی ناشکری سے اوراس سے کہ ہم کسی ظالم کی مدد کریں اورمصیبت زدہ کو نظر انداز کریں یا اس چیز کا قصد کریں جس کا ہمیں حق نہیں یا دین میں نے جانے بوجھے دخل دیں اور ہم تجھ سے پناہ مانگتے ہیں اس بات سے کہ کسی کو فریب دینے کا قصد کریں یا اپنے اعمال پر نازاں ہوں اوراپنی امیدوں کا دامن پھیلائیں ۔ اور ہم تجھ سے پناہ مانگتے ہیں بد باطنی اورچھوٹے گناہوں کوحقیر تصور کرنے اور اس بات سے کہ شیطان ہم پر غلبہ حاصل کر لے جائے یا زمانہ ہم کو مصیبت میں ڈالے یا فرمانروا اپنے مظالم کا نشانہ بنائے اورہم تجھ سے پناہ مانگتے ہیں فضول خرچی میں پڑنے ،اورحسب ضرورت رزق کے نہ ملنے سے۔اور ہم تجھ سے پناہ مانگتے ہیں دشمنوں کی شماتت،ہم چشموں کی احتیاج ،سختی میں زندگی بسر کرنے اورتوشئہ آخرت کے بغیر مر جانے سے اور تجھ سے پناہ مانگتے ہیں بڑے تاسف ، بڑی مصیبت ، بد ترین بدبختی ، برے انجام ، ثواب سے محرومی اورعذاب کے وارد ہونے سے ۔ اے اللہ !محمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما اوراپنی رحمت کے صدقے میں مجھے اورتمام مومنین ومومنات کو ان سب برائیوں سے پناہ دے ۔ اے تمام رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔