یہ دعا امام جعفر صادق (ع) نے اپنے بعض اصحاب کو تعلیم فرمائی کہ ہر رنج و خوف کو دور کرنے کیلئے اسے پڑھا کرے:
أَعْدَدْتُ لِکُلِّ عَظِیمَةٍ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَلِکُلِّ ہَمٍّ وَغَمٍّ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللهِ مُحَمَّدٌ صلی الله علی وآلہ النُّورُ الْاَوَّلُ، وَعَلِیٌّ النُّورُ الثَّانِی وَالائَمَّةُ الْاَبْرارُ عُدَّةٌ لِلِقاءِ اللهِ وَحِجابٌ مِنْ أَعْداءِ اللهِ ذَلَّ کُلُّ شَیْءٍ لِعَظَمَةِ اللهِ وَأَسْأَلُ اللهَ عَزَّ وجَلَّ الْکِفایَةَ۔ |
|
میں نے تیار کیا ہر حادثے کے مقابل لا الٰہ الّا الله اور ہر رنج و غم کے مقابل لا حول و لاقوة الّا بالله محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم نور اول ہیں، علی نور ثانی ہیں اور ان کے بعد ہونے والے آئمہ خوش کردار لقائے الٰہی کاذریعہ اور دشمنان خدا کے آگے ڈھال ہیں، ہر چیز خدا کی بڑائی کے سامنے پست ہے اور میں خدا عز وجل سے سوال کرتا ہوں کہ کافی روزی دے۔ |