امیرالمؤمین کی مختصر ترین دعا
منقول ہے کہ امیرلمومنین(ع) نے ایک شخص کو دیکھا جو کسی کتاب میں سے کوئی طویل دعا پڑھ رہاتھا۔ حضرت نے اس سے فرمایا: اے شخص جو خدا طویل دعا کوسنتا ہے، وہ قلیل دعا کا بھی جواب دیتا ہے اس نے عرض کیا میرے مولا! فرمایئے کہ میں کس طرح دعا کروں؟ آپ(ع) نے فرمایا یوں کہو:
الْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلَی کُلِّ نِعْمَةٍ وَأَسْأَلُ اللهَ مِنْ کُلِّ خَیْر وَأَعُوذُ بِاللهِ مِنْ کُلِّ شَرٍّ وَأَسْتَغْفِرُ اللهَ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ۔
حمد ہے الله کیلئے ہر ایک نعمت پر میں خدا سے ہر بہتری کا سوال کرتا ہوں ہر ایک شر سے، خدا کی پناہ لیتا ہوں اور ہر گناہ پر معافی مانگتا ہوں۔