![]() |
|||||
|
|||||
دعاۓ رویت ہلال |
|||||
ايها الخلق المطيع ، الدائب السريع ، المتردد في منازل التقدير ، المتصرف في فلك التدبير .امنت بمن نور بك الظلم ، و اوضح بك البهم ، و جعلك اية من ايات ملكه ، و علامة من علامات سلطانه ، و امتهنك بالزيادة و النقصان ، و الطلوع و الافول ، و الانارة و الكسوف ، في كل ذلك أنت له مطيع ، و الي ارادته سريع .سبحانه ما اعجب ما دبر في امرك ! و الطف ما صنع في شانك ! جعلك مفتاح شهر حادث لامر حادث .فأسال الله ربي و ربك ، و خالقي و خالقك ، و مقدري و مقدرك ، و مصوري و مصورك : أن يصلي علي محمد و آله ، و أن يجعلك هلال بركة لا تمحقها الايام ، و طهارة لا تدنسها الاثام .هلال امن من الافات ، و سلامة من السيئات ، هلال سعد لا نحس فيه ، و يمن لا نكد معه ، و يسر لا يمازجه عسر ، و خير لا يشوبه شر ، هلال امن و ايمان و نعمة و احسان و سلامة و اسلام .اللهم صل علي محمد و آله ، و اجعلنا من ارضي من طلع عليه ، و ازكي من نظر اليه ، و اسعد من تعبد لك فيه ، و وفقنا فيه للتوبة ، و اعصمنا فيه من الحوبة ، و احفظنا فيه من مباشرة معصيتك .و اوزعنا فيه شكر نعمتك ، و البسنا فيه جنن العافية ، و اتمم علينا باستكمال طاعتك فيه المنة ، إنك المنان الحميد ، و صلي الله علي محمد و آله الطيبين الطاهرين . اے فرمانبردار، سرگرم عمل اورتیزرو مخلوق اور مقررہ منزلوں میں یکے بعد دیگرے وارد ہونے اورفلک نظم وتدبیر میں تصرف کرنے والے میں اس ذات پر ایمان لایا جس نے تیرے ذریعہ تاریکیوں کو روشن اور ڈھکی چھپی چیزوں کو آشکارا کیا اور تجھے اپنے شاہی وفرمانروائی کی نشانیوں میں ایک نشانی اوراپنے غلبہ واقتدار کی علامتوں میں سے ایک علامت قرار دیا اور تجھے بڑھنے، گھٹنے ،نکلنے، چھپنے اورچمکنے گہنانے سے تسخیر کیا۔ ان تمام حالات میں تو اس کے زیر فرمان اوراس کے ارادہ کی جانب رواں دواں ہے تیرے بارے میں اس کی تدبیر وکارسازی کتنی عجیب اورتیری نسبت اس کی صناعی کتنی لطیف ہے تجھے پیش آیندہ حالات کے لیے نئے مہینہ کی کلید قراردیا، تو اب میں اللہ تعالی سے جو میرا پروردگار اور تیرا پروردگار میراخالق اور تیرا خالق ۔ میرا نفش آرا اورتیرا نقس آرا ، اور میرا صورت گر اورتیرا صورت گر ہے سوال کرتا ہوں کہ وہ رحمت نازل کرے محمد اور ان کی آل پر اورتجھے ایسی برکت والا چاند قرار دے ، جسے دنوں کی گردشیں زائل نہ کر سکیں اور ایسی پاکیزگی والا جسے گناہ کی کثافتیں آلودہ نہ کر سکیں ۔ ایسا چاند جو آفتوں سے بری اوربرائیوں سے محفوظ ہو سراسر یمن وسعادت کا چاند جس میں تنگی وعسرت سے کوئی لگاؤ نہ ہو اور ایسی آسانی وکشائش کا جس میں دشواری کی آمیزش نہ ہو اورایسی بھلائی کا جس میں برائی کا شائبہ نہ ہو،غرض سرتا پا امن ایمان ، نعمت ، حسن عمل ، سلامتی اوراطاعت وفرمانبرداری کا چاند ہو۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اورجن جن پر اپنا پرتو ڈالے ان سے بڑھ کر ہمیں خوشنود ، اور جو جو اسے دیکھے ان سب سے زیادہ درست کار اور جو جو اس مہینہ میں تیری عبادت کرے ان سب سے زیادہ خوش نصیب قرار دے او ر ہمیں اس میں توبہ کی توفیق دے اور گناہوں سے دور اورمعصیت کے ارتکاب سے محفوظ رکھے ۔اور ہمارے دل میں اپنی نعمتوں پر ادائے شکر کا ولولہ پیدا کر اور ہمیں امن وعافیت کی سپر میں ڈھانپ لے اوراس طرح ہم پر اپنی نعمت کو تمام کر کہ تیرے فرائض اطاعت کو پورے طور سے انجام دیں ۔ بیشک تو نعمتوں کا بخشنے والا اور قابل ستائش ہے ۔ رحمت فراواں نازل کرے اللہ محمد اوران کی پاک وپاکیزہ آل پر ۔
|
|||||
|
|||||
|