![]() |
|||||
|
|||||
پردہ پوشی و نگہداشت کی دعا |
|||||
اللهم صل علي محمد و آله ، و افرشني مهاد كرامتك ، و اوردني مشارع رحمتك ، و احللني بحبوحة جنتك ، و لا تسمني بالرد عنك ، و لا تحرمني بالخيبة منك .و لا تقاصني بما اجترحت ، و لا تناقشني بما اكتسبت ، و لا تبرز مكتومي ، و لا تكشف مستوري ، و لا تحمل علي ميزان الانصاف عملي ، و لا تعلن علي عيون الملاء خبري .اخف عنهم ما يكون نشره علي عارا ، و اطو عنهم ما يلحقني عندك شنارا .شرف درجتي برضوانك ، و اكمل كرامتي بغفرانك ، و أنظمني في اصحاب اليمن ، و وجهني في مسالك الامنين ، و اجعلني في فوج الفائزين ، و اعمر بي مجالس الصالحين ، امين رب العالمين . بارالہا! رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور میرے لیے اعزازواکرام کی مسند بچھا دے۔ مجھے رحمت کے سرچشموں پر اتار دے ۔ وسط بہشت میں جگہ دے اور اپنے ہاں سے ناکام پلٹا کر رنجیدہ نہ کر اور اپنی رحمت سے ناامید کرکے حرماں نصیب نہ بنا دے ۔ میرے گناہوں کا قصاص نہ لے اور میرے کاموں کا سختی سے محاسبہ نہ کر۔ میرے چھپے ہوئے رازوں کو ظاہر نہ فرما اور میرے مخفی حالات پر سے پردہ نہ اٹھا اور میرے اعمال کو عدل وانصاف کے ترازو پر نہ تول اور اشراف کی نظروں کے سامنے میری باطنی حالت کو آشکارا نہ کر جس کا ظاہر ہونا میرے لۓ باعث ننگ وعار ہو وہ ان سے چھپائے رکھ اور تیرے حضور جو چیز ذلت و رسوائی کا باعث ہو وہ ان سے پوشیدہ رہنے دے۔اپنی رضا مندی کے ذریعہ میرے درجہ کو بلند اوراپنی بخشش کے وسیلہ سے میری بزرگی وکرامت کی تکمیل فرما اور ان لوگوں کے گروہ میں مجھے داخل کر جو دائیں ہاتھ سے نامہ اعمال لینے والے ہیں اوران لوگوں کی راہ پر لے چل جو (دنیا وآخرت میں ) امن وعافیت سے ہمکنار ہیں اور مجھے کامیاب لوگوں کے زمرہ میں قرار دے اور نیکو کاروں کی محفلوں کو میری وجہ سے آباد وپر رونق بنا۔میری دعا کو قبول فرما اے تما م جہانوں کے پروردگار۔ |
|||||
|
|||||
|
|||||
|