Pdf Mp3 Urdu Mp3 Arabic Mp3 Arabic & Urdu English Link
 

عذر و طلب مغفرت کے سلسلہ میں دعا

 

اللهم إني اعتذر اليك من مظلوم ظلم بحضرتي فلم انصره ، و من معروف اسدي الي فلم اشكره ، و من مسئ اعتذر الي فلم أعذره ، و من ذي فاقة سألني فلم اوثره ، و من حق ذي حق لزمني لمؤمن فلم اوفره ، و من عيب مؤمن ظهر لي فلم استره ، و من كل اثم عرض لي فلم اهجره .اعتذر اليك - يا الهي - منهن و من نظائرهن اعتذار ندامة يكون واعظا لما بين يدي من اشباههن .فصل علي محمد و آله ، و اجعل ندامتي علي ما وقعت فيه من الزلات ، و عزمي علي ترك ما يعرض لي من السيئات ، توبة توجب لي محبتك ، يا محب التوابين .

بارالہا!میں اس مظلوم کی نسبت جس پر میرے سامنے ظلم کیا گیا ہو اور میں نے اس کی مدد نہ کی ہو اور میرے ساتھ کوئی نیکی کی گئی ہو اور میں نے اس کا شکریہ ادا نہ کیا ہو اور اس بدسلوکی کرنے والے کی بابت جس نے مجھ سے معذرت کی ہو اور میں نے اس کے عذر کو نہ مانا ہو اور اس فاقہ کش کے بارے میں جس نے مجھ سے مانگا ہو اور میں نے اسے ترجیح نہ دی ہو ۔اور اس حقدار مومن کے حق کے متعلق جو میرے ذمہ ہو اورمیں نے ادا نہ کیا ہو اور اس مرد مومن کے بارے میں جس کا کوئی عیب مجھ پر ظاہر ہوا ہو اور میں نے اس پر پردہ نہ ڈالا ہو ۔ اور ہر اس گناہ سے جس سے مجھے واسطہ پڑا ہو اور میں نے اس سے کنارہ کشی نہ کی ہو ۔ تجھ سے عذر خواہ ہوں ۔ بارالہا!میں ان تمام باتوں سے اوران جیسی دوسری باتوں سے شرمساری اور ندامت کے ساتھ ایسی معذرت کرتا ہوں جو میرے لیے ان جیسی پیش آیند چیزوں کے لیے پندو نصیحت کرنے والی ہو ۔ تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ان لغزشوں سے جن سے میں دوچار ہوا ہوں میری پشیمانی کو اورپیش آنے والی برائیوں سے دست بردار ہونے کے ارادہ کو ایسی توبہ قرار دے جو میرے لیے تیری محبت کا باعث ہو ۔ اے توبہ کرنے والوں کو دوست رکھنے والے۔