![]() |
|||||
|
|||||
جب بادل اور بجلی کو دیکھتے اور رعد کی آواز سنتے تو یہ دعا پڑھتے |
|||||
اللهم إن هذين ايتان من اياتك ، و هذين عونان من اعوانك ، يبتدران طاعتك برحمة نافعة أو نقمة ضارة ، فلا تمطرنا بهما مطر السوء ، و لا تلبسنا بهما لباس البلاء .اللهم صل علي محمد و آله ، و انزل علينا نفع هذه السحائب و بركتها ، و اصرف عنا اذاها و مضرتها ، و لا تصبنا فيها بافة ، و لا ترسل علي معايشنا عاهة .اللهم و إن كنت بعثتها نقمة و ارسلتها سخطة فإنا نستجيرك من غضبك ، و نبتهل اليك في سؤال عفوك ، فمل بالغضب الي المشركين ، و أدر رحي نقمتك علي الملحدين .اللهم اذهب محل بلادنا بسقياك ، و اخرج وحر صدورنا برزقك ، و لا تشغلنا عنك بغيرك ، و لا تقطع عن كافتنا مادة برك ، فإن الغني من اغنيت ، و إن السالم من وقيت .ما عند احد دونك دفاع ، و لا باحد عن سطوتك امتناع ، تحكم بما شئت علي من شئت ، و تقضي بما اردت فيمن اردت .فلك الحمد علي ما وقيتنا من البلاء ، و لك الشكر علي ما خولتنا من النعماء ، حمدا يخلف حمد الحامدين وراءه ، حمدا يملأ ارضه و سماءه .إنك المنان بجسيم المنن ، الوهاب لعظيم النعم ، القابل يسير الحمد ، الشاكر قليل الشكر ، المحسن المجمل ذو الطول ، لا إله إلا أنت ، اليك المصير . بارالہا! یہ (ابر وبرق )تیری نشانیوں میں سے دو نشانیاں اورتیرے خدمتگزاروں میں سے دو خدمتگزار ہیں جو نفع رساں رحمت یا ضرر رساں عقوبت کے ساتھ تیرے حکم کی بجا آوری کے لیے رواں دواں ہیں۔ تو اب ان کے ذریعہ ایسی بارش نہ برسا جو ضرر و زیاں کا باعث ہو اور نہ ان کی وجہ سے ہمیں بلا ومصیبت کا لباس پہنا ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ان بادلوں کی منفعت وبرکت ہم پر نازل کر اور ان کے ضرروآزار کا رخ ہم سے موڑ دے اور ان سے ہمیں کوئی گزند نہ پہنچانا اور نہ ہمارے سامان معیشت پر تباہی وارد کرنا ۔ بارالہا! اگر ان گھٹاؤں کو تو نے بطور عذاب بھیجا ہے اور بصورت غضب روانہ کیا ہے تو پھر ہم تیرے غضب سے تیرے ہی دامن میں پناہ کے خواستگار ہیں اور عفو ودرگزر کے لیے تیرے سامنے گڑ گڑا کر سوال کرتے ہیں ۔ تو مشرکوں کی جانب اپنے غضب کا رخ موڑدے اورکافروں پر آسیائے عذاب کو گردش دے۔ اے اللہ !ہمارے شہروں کی خشک سالی کو سیرابی کے ذریعہ دور کر دے اور ہمارے دل کے وسوسوں کو رزق کے وسیلہ سے برطرف کر دے اور اپنی بارگاہ سے ہمارا رخ موڑ کر ہمیں دوسروں کی طرف متوجہ نہ فرما اور ہم سب سے اپنے احسانات کا سرچشمہ قطع نہ کر کیونکہ بے نیاز وہی ہے جسے تو بے نیاز کرے اور سالم ومحفوظ وہی ہے جس کی تونگہداشت کرے اس لیے کہ تیرے علاوہ کسی کے پاس (مصیبتوں کا )دفعیہ اورکسی کے ہاں تیری سطوت وہیبت سے بچاؤ کا سامان نہیں ہے تو جس کی نسبت جو چاہتا ہے حکم فرماتا ہے اور جس کے بارے میں جو فیصلہ کرتا ہے وہ صادر کر دیتا ہے تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں کہ تو نے ہمیں مصیبتوں سے محفوظ رکھا اور تیرے ہی لیے شکر ہے کہ تو نے ہمیں نعمتیں عطا کیں۔ ایسی حمد جو تمام گزاروں کی حمد کو پیچھے چھوڑ دے۔ ایسی حمد جو خدا کے آسمان وزمین کی فضاؤں کو چھلکا دے ۔ اس لیے کہ تو بڑی سے بڑی نعمتوں کا عطا کرنے والا اور بڑے سے بڑے انعامات کا بخشنے والا ہے ۔ مختصر سی حمد کو بھی قبول کرنے والا اور تھوڑے سے شکرئیے کی بھی قدر کرنے والا ہے اوراحسان کرنے والا اوربہت نیکی کرنے والا اورصاحب کرم وبخشش ہے۔ تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور تیری ہی طرف (ہماری ) باز گشت ہے ۔
|
|||||
|
|||||
|