Pdf Mp3 Urdu Mp3 Arabic Mp3 Arabic & Urdu English Link
 
 

دعائے استخارہ

اللهم إني استخيرك بعلمك ، فصل علي محمد و آله ، و اقض لي بالخيرة .و الهمنا معرفة الاخيار ، و اجعل ذلك ذريعة الي الرضا بما قضيت لنا و التسليم لما حمكت فأزح عنا ريب الارتياب ، و أيدنا بيقين المخلصين .و لا تسمنا عجز المعرفة عما تخيرت فنغمط قدرك ، و نكره موضع رضاك ، و نجنح الي التي هي ابعد من حسن العاقبة ، و اقرب الي ضد العافية .حبب الينا ما نكره من قضائك ، و سهل علينا ما نستصعب من حكمك .و الهمنا الانقياد لما اوردت علينا من مشيتك حتي لا نحب تأخير ما عجلت ، و لا تعجيل ما اخرت ، و لا نكره ما احببت ، و لا نتخير ما كرهت .و اختم لنا بالتي هي احمد عاقبة ، و اكرم مصيرا ، إنك تفيد الكريمة ، و تعطي الجسيمة ، و تفعل ما تريد ، و أنت علي كل شي ء قدير .

بارالہا! میں تیرے علم کے ذریعہ تجھ سے خیر وبہود چاہتا ہوں ۔ تومحمد اوران کی آل پر رحمت نازل کر اور میرے لیے اچھائی کا فیصلہ صادر فرما اورہمارے دل میں اپنے فیصلہ (کی حکمت ومصلحت) کا القا کر اور اسے ایک ذریعہ قرار دے کہ ہم تیرے فیصلہ پر راضی رہیں اور تیرے حکم کے آگے سر تسلیم خم کریں ۔ اس طرح ہم سے شک کی خلش دور کردے اورمخلصین کا یقین ہمارے اندر پیدا کرکے ہمیں تقویت دے اور ہمیں خود ہمارے حوالے نہ کر دے کہ جو تو نے فیصلہ کیا ہے اس کی معرفت سے عاجز رہیں اور تیری قدرومنزلت کو سبک سمجھیں اورجس چیزسے تیری رضا وابستہ ہے اسے ناپسند کریں اور جو چیز انجام کی خوبی سے دور اورعافیت کی ضد سے قریب ہو اس کی طرف مائل ہو جائیں۔ تیرے جس فیصلہ کو ہم ناپسند کریں وہ ہمیں پسندیدہ بنا دے اورجسے ہم دشوار سمجھیں اسے ہمارے لیے سہل وآسان کر د ے اور جس مشیت وارادہ کو ہم سے متعلق کیا ہے اس کی اطاعت ہمارے دل میں القا کر۔ یہاں تک کہ جس چیزمیں تو نے تعجیل کی ہے اس میں تعجیل نہ چاہیں اورجسے تو نے پسند کیا ہے اسے نا پسند اورجسے نا گوار سمجھا ہے اسے اختیار نہ کریں ۔ اور ہمارے کاموں کا اس چیز پر خاتمہ کر جو انجام کے لحاظ سے پسندیدہ اور مآل کے اعتبار سے بہتر ہو ۔ اس لیے کہ تو نفیس وپاکیزہ چیزیں عطا کرتا اور بڑی نعمتیں بخشتا ہے اور جو چاہتا ہے وہی کرتا ہے اور تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔