Pdf Mp3 Urdu Mp3 Arabic Mp3 Arabic & Urdu English Link
 
 

تنگی رزق کے موقع پر پڑھنے کی دعا

اللهم إنك ابتليتنا في ارزاقنا بسوء الظن ، و في اجالنا بطول الامل حتي التمسنا ارزاقك من عند المرزوقين ، و طمعنا بامالنا في اعمار المعمرين .فصل علي محمد و آله ، و هب لنا يقينا صادقا تكفينا به من مؤنة الطلب و الهمنا ثقة خالصة تعفينا بها من شدة النصب .و اجعل ما صرحت به من عدتك في وحيك ، و اتبعته من قسمك في كتابك ، قاطعا لاهتمامنا بالرزق الذي تكفلت به ، و حسما للاشتغال بما ضمنت الكفاية له .فقلت و قولك الحق الاصدق و اقسمت و قسمك الابر الاوفي : و في السماء رزقكم و ما توعدون .ثم قلت فو رب السماء و الارض إنه لحق مثل ما أنكم تنطقون .

اے اللہ ! تو نے رزق کے بارے میں بے یقینی سے اور زندگی کے بارے میں طول امل سے ہماری آزمائش کی ہے ۔ یہاں تک کہ ہم ان سے رزق طلب کرنے لگے جو تجھ سے رزق پانے والے ہیں اور عمر رسیدہ لوگوں کی عمریں دیکھ کر ہم بھی درازی عمر کی آرزوئیں کرنے لگے ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں ایسا پختہ یقین عطا کر جس کے ذریعہ تو ہمیں طلب و جستجو کی زحمت سے بچا لے اور خالص اطمینانی کیفیت ہمارے دلوں میں پیدا کر دے جو ہمیں رنج و سختی سے چھڑا لے اور وحی کے ذریعے جو واضع اور صاف وعدہ تو نے فرمایا ہے اور اپنی کتاب میں اس کے ساتھ ساتھ قسم بھی کھائی ہے ۔ اسے اس روزی کے اہتمام سے جس کا تو ضامن ہے ۔ سبکدوشی کا سبب قرار دے اور جس روزی کا ذمہ تو نے لیا ہے اس کی مشغولیتوں سے علیحدگی کا وسیلہ بنا دے ۔چنانچہ تو نے فرمایا ہے اور تیرا قول حق اور بہت سچا ہے اور تو نے قسم کھائی ہے اور تیری قسم سچی اور پوری ہونے والی ہے کہ '' تمہاری روزی اور وہ کہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے آسمان میں ہے ۔'' پھر تیرا ارشاد ہے :'' زمین و آسمان کے مالک کی قسم ! یہ امر یقینی و قطعی ہے جیسے یہ کہ تم بول رہے ہو ''