Pdf Mp3 Urdu Mp3 Arabic Mp3 Arabic & Urdu English Link
 

رنج و اندوہ کے موقع کی دعا

اللهم يا كافي الفرد الضعيف ، و واقي الامر المخوف ، افردتني الخطايا فلا صاحب معي ، و ضعفت عن غضبك فلا مؤيد لي ، و اشرفت علي خوف لقائك فلا مسكن لروعتي .و من يؤمنني منك و أنت اخفتني ، و من يساعدني و أنت افردتني ، و من يقويني و أنت اضعفتني ؟لا يجير ، يا الهي ، إلا رب علي امر مربوب ، و لا يؤمن إلا غالب علي مغلوب ، و لا يعين إلا طالب علي مطلوب .و بيدك يا الهي ، جميع ذلك السبب ، و اليك المفر و المهرب ، فصل علي محمد و آله ، و اجر هربي ، و انجح مطلبي .اللهم إنك إن صرفت عني وجهك الكريم أو منعتني فضلك الجسيم أو حظرت علي رزقك أو قطعت عني سببك لم اجد السبيل الي شي ء من املي غيرك ، و لم اقدر علي ما عندك بمعونة سواك ، فاني عبدك و في قبضتك ، ناصيتي بيدك .لا امر لي مع امرك ، ماض في حكمك ، عدل في قضاؤك ، و لا قوة لي علي الخروج من سلطانك ، و لا استطيع مجاوزة قدرتك ، و لا استميل هواك ، و لا ابلغ رضاك ، و لا انال ما عندك إلا بطاعتك و بفضل رحمتك .الهي اصبحت و امسيت عبدا داخرا لك ، لا املك لنفسي نفعا و لا ضرا إلا بك ، اشهد بذلك علي نفسي ، و اعترف بضعف قوتي و قلة حيلتي ، فانجزلي ما وعدتني ، و تمم لي ما اتيتني ، فاني عبدك المسكين المستكين الضعيف الضرير الحقير المهين الفقير الخائف المستجير .اللهم صل علي محمد و آله ، و لا تجعلني ناسيا لذكرك فيما اوليتني ، و لا غافلا لاحسانك فيما ابليتني ، و لا ايسا من اجابتك لي و إن ابطات عني ، في سرآء كنت أو ضرآء ، او شدة أو رخَء ، أو عافية أو بلاء ، أو بؤس أو نعمَء ، أو جدة أو لاوآء ، أو فقر أو غني .اللهم صل علي محمد و آله ، و اجعل ثنائي عليك ، و مدحي إياك ، و حمدي لك في كل حالاتي حتي لا افرح بما اتيتني من الدنيا ، و لا احزن علي ما منعتني فيها ، و اشعر قلبي تقواك ، و استعمل بدني فيما تقبله مني ، و اشغل بطاعتك نفسي عن كل ما يرد علي حتي لا احب شيئا من سخطك ، و لا اسخط شيئا من رضاك .اللهم صل علي محمد و آله ، و فرغ قلبي لمحبتك ، و اشغله بذكرك ، و انعشه بخوفك و بالوجل منك ، و قوه بالرغبة اليك ، و امله الي طاعتك ، و اجر به في احب السبل اليك ، و ذلله بالرغبة فيما عندك ايام حيوتي كلها .و اجعل تقواك من الدنيا زادي ، و الي رحمتك رحلتي ، و في مرضاتك مدخلي ، و اجعل في جنتك مثواي ، و هب لي قوة احتمل بها جميع مرضاتك ، و اجعل فراري اليك ، و رغبتي فيما عندك ، و البس قلبي الوحشة من شرار خلقك ، و هب لي الانس بك و باوليائك و اهل طاعتك .و لا تجعل لفاجر و لا كافر علي منة ، و لا له عندي يدا ، و لا بي اليهم حاجة ، بل اجعل سكون قلبي و انس نفسي و استغنائي و كفايتي بك و بخيار خلقك .اللهم صل علي محمد و آله ، و اجعلني لهم قرينا ، و اجعلني لهم نصيرا ، و امنن علي بشوق اليك ، و بالعمل لك بما تحب و ترضي ، إنك علي كل شي ء قدير ، و ذلك عليك يسير .

اے اللہ ! اے یکہ وتنہا اورکمزور وناتوان کی (مہموں میں ) کفایت کرنے والے اورخطرناک مرحلوں سے بچا لے جانے والے! گناہوں نے مجھے بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے ۔ اب کوئی ساتھی نہیں ہے اورتیرے غضب کے برداشت کرنے سے عاجز ہوں ۔اب کوئی سہارا دینے والا نہیں ہے۔ تیری طرف بازگشت کا خطرہ درپیش ہے ۔اب اس دہشت سے کوئی تسکین دینے والا نہیں ہے ۔ اورجب کہ تو نے مجھے خوف ذدہ کیا ہے تو کون ہے جو مجھے تجھ سے مطمئن کرے ۔ اورجب کہ تو نے مجھے تنہاچھوڑ دیا ہے تو کون ہے جو میری دستگیری کرے ۔ اور جب کہ تو نے مجھے ناتوان کر دیا ہے تو کون ہے جو مجھے قوت دے ۔ اے میرے معبود ! پروردہ کو کوئی پناہ نہیں دے سکتا سوائے اس کے پروردگار کے اورشکست خوردہ کو کوئی امان نہیں دے سکتا سوائے اس پر غلبہ پانے والے کے ۔ اورطلب کردہ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا سوائے اس کے طالب کے ۔ یہ تمام وسائل اے میرے معبود تیرے ہی ہاتھ میں ہیں اورتیری ہی طرف راہ فرار وگریز ہے۔ لہذا تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اورمیرے گریز کو اپنے دامن میں پناہ دے اورمیری حاجت برلا۔ اے اللہ !اگر تو نے اپنا پاکیزہ رخ مجھ سے موڑ لیا اور اپنے احسان عظیم سے دریغ کیا یا اپنے رزق کو بند کر دیا ، یا اپنے رشتہ رحمت کو مجھ سے قطع کر لیا تو میں اپنی آرزؤوں تک پہنچنے کا وسیلہ تیرے سوا کوئی پا نہیں سکتا اورتیرے ہاں کی چیزوں پر مدد کے سواء دسترس حاصل نہیں کر سکتا ۔ کیونکہ میں تیرا بندہ اور تیرے قبضہ قدرت میں ہوں اورتیرے ہی ہاتھ میں میری بھاگ دوڑ ہے۔ تیرے حکم کے آگے میرا حکم نہیں چل سکتا۔ میرے بارے میں تیرا فرمان جاری اورمیرے حق میں تیرا فیصلہ عدل و انصاف پر مبنی ہے ۔ تیرے قلمروسلطنت سے نکل جانے کا مجھے یارا نہیں اورتیرے احاطہ قدرت سے قدم باہر رکھنے کی طاقت نہیں اور نہ تیری محبت کو حاصل کر سکتا ہوں ۔ نہ تیری رضامندی تک پہنچ سکتا ہوں اورنہ تیرے ہاں کی نعمتیں پا سکتا ہوں مگر تیری اطاعت اورتیری رحمت فراواں کے وسیلہ سے۔ اے اللہ !میں ہر حال میں تیرا ذلیل بندہ ہوں تیری مدد کے بغیر میں اپنے سود زیاں کا مالک نہیں۔ میں اس عجزو بے بضاعتی کی اپنے بارے میں گواہی دیتا ہوں اوراپنی کمزوری و بے چارگی کا اعتراف کرتا ہوں ۔ لہذا جو وعدہ تو نے مجھ سے کیا ہے اسے پورا کراور جو دیا ہے اسے تکمیل تک پہنچا دے اس لیے کہ میں تیرا وہ بندہ ہوں جو بے نوا، عاجز، کمزور، بے سروسامان ، حقیر، ذلیل ، نادار، خوفزدہ ، اور پناہ کا خواستگار ہے۔ اے اللہ ! رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اور مجھے ان عطیوں میں جو تو نے بخشے ہیں فراموش کار اور ان نعمتوں میں جو تو نے عطا کی ہیں احسان ناشناس نہ بنا دے اورمجھے دعا کی قبولیت سے ناامید نہ کر اگرچہ اس میں تا خیر ہو جائے ۔ آسائش میں ہوں یا تکلیف میں، تنگی میں ہوں یا فارغ البلالی میں ،تندرستی کی حالت میں ہوں یا بیماری کی ،بدحالی میں ہوں یا خوشحالی میں ،تونگری میں ہوں یا عسرت میں ، فقر میں ، یا دولتمندی میں، اے اللہ ! محمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما اور مجھے ہر حالت میں مدح وستائش وسپاس میں مصروف رکھ یہاں تک کہ دنیا میں سے جو کچھ تو دے اس پر خوش نہ ہونے لگوں اورجو روک لے اس پر رنجیدہ نہ ہوں ۔ اور پرہیزگاری کو میرے دل کا شعار بنا اور میرے جسم سے وہی کام لے جسے تو قبول فرمائے اوراپنی اطاعت میں انہماک کے ذریعہ تمام دنیوی علائق سے فارغ کر دے تاکہ اس چیز کو جوتیری ناراضی کا سبب ہے دوست نہ رکھوں اور جو چیز تیری خوشنودی کا باعث ہے اسے ناپسند نہ کروں ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور زندگی بھر میرے دل کو اپنی محبت کے لیے فارغ کر دے ۔ اپنی یاد میں اسے مشغول رکھ ، اپنے خوف وہراس کے ذریعہ (گناہوں کی ) تلافی کا موقع دے ، اپنی طرف رجوع ہونے سے اس کی قوت وتوانائی بخش ، اپنی اطاعت کی طرف اسے مائل کر اور اپنے پسندیدہ ترین راستہ پر چلا اور اپنی نعمتوں کی طلب پر اسے تیار کر اور پرہیز گاری کو میرا توشہ ، اپنی رحمت کی جانب میرا سفر، اپنی خوشنودی میں میرا گزر اوراپنی جنت میں میری منزل قرار دے اورمجھے ایسی قوت عطا فرما جس سے تیری رضا مندیوں کا بوجھ اٹھا لوں ۔اور میرے گریز کو اپنی جانب اور میری خواہش کو اپنے ہاں کی نعمتوں کی طرف قرار دے اور برے لوگوں سے میرے دل کو متوحش اور اپنے اور اپنے دوستوں اورفرنبرداروں سے مانوس کر دے اور کسی بدکار اورکافر کا مجھ پر احسان نہ ہو ۔ نہ اس کی نگاہ کرم مجھ پر ہو اور نہ اس کی مجھے کوئی احتیاج ہو بلکہ میرے دلی سکون ، قلبی لگاؤ،اور میری بے نیازی و کار گزاری کو اپنے اور اپنے برگزیدہ بندوں سے وابستہ کر ۔ اے اللہ ! محمد اورا ن کی آل پر رحمت نازل فرما اور مجھے ان کا ہم نشین ومددگار قرار دے اوراپنے شوق و وارفتگی اور ان اعمال کے ذریعہ جنہیں تو پسند کرتا اورجن سے خوش ہوتا ہے مجھ پر احسان فرما۔اس لئے کہ تو ہرچیز پر قادر ہے اور یہ کام تیرے لیے آسان ہے۔