|
|||||
طلب باراں کی دعا |
|||||
اللهم اسقنا الغيث ، و انشر علينا رحمتك بغيثك المغدق من السحاب المنساق لنبات ارضك المونق في جميع الافاق .و امنن علي عبادك بايناع الثمرة ، و احي بلادك ببلوغ الزهرة ، و اشهد ملائكتك الكرام السفرة بسقي منك نافع ، دائم غزره ، واسع درره ، وابل سريع عاجل .تحيي به ما قد مات ، و ترد به ما قد فات ، و تخرج به ما هو ات ، و توسع به في الاقوات ، سحابا متراكما هنيئا مريئا طبقا مجلجلا ، غير ملث ودقه ، و لا خلب برقه .اللهم اسقنا غيثا مغيثا مريعا ممرعا عريضا واسعا غزيرا ، ترد به النهيض ، و تجبر به المهيض .اللهم اسقنا سقيا تسيل منه الظراب ، و تملأ منه الجباب ، و تفجر به الانهار ، و تنبت به الاشجار ، و ترخص به الاسعار في جميع الامصار ، و تنعش به البهائم و الخلق ، و تكمل لنا به طيبات الرزق ، و تنبت لنا به الزرع ، و تدر به الضرع ، و تزيدنا به قوة الي قوتنا .اللهم لا تجعل ظله علينا سموما ، و لا تجعل برده علينا حسوما ، و لا تجعل صوبه علينا رجوما ، و لا تجعل ماءه علينا اجاجا .اللهم صل علي محمد و ال محمد ، و ارزقنا من بركات السموات و الارض ، إنك علي كل شي ء قدير . بارالہا! ابر باراں سے ہمیں سیراب فرما اور ان ابروں کے ذریعہ ہم پر دامن رحمت پھیلا جو مو سلادھار بارشوں کے ساتھ زمین کے سبزہ خوش رنگ کی روئیدگی کا سروسامان لیے ہوئے اطراف عالم میں روانہ کئے جاتے ہیں اور پھلوں کے پختہ ہونے سے اپنے بندوں پر احسان فرما اورشگوفوں کے کھلنے سے اپنے شہروں کو زندگی نو بخش اوراپنے معزز وباوقار فرشتوں اورسفیروں کو ایسی نفع رساں بارش پر آمادہ کر جس کی فروانی دائم اورروانی ہمہ گیر ہو ۔ اوربڑی بوندوں والی تیزی سے آنے والی اورجلد برسنے والی ہو۔ جس سے تو مردہ چیزوں میں زندگی دوڑا دے ۔ گزری ہوئی بہاریں پلٹا دے اور جو چیزیں آنے والی ہیں انہیں نمودار کر دے اورسامان معیشت میں وسعت پید ا کر دے۔ ایسا ابر چھائے جو تہہ بہ تہہ ، خوش آئند وخوش گوار زمین پر محیط اورگھن گرج والا ہو اوراس کی بارش لگاتار نہ برسے ( کہ کھیتوں اورمکانوں کو نقصان پہنچے ) اورنہ اس کی بجلی دھوکا دینے والی ہو ( کہ چمکے گرجے اوربرسے نہیں ) بارالہا! ہمیں اس بارش سے سیراب کر جو خشک سالی کو دور کرنے والی( زمین سے ) سبزہ اگانے والی دشت وصحرا کو سر سبز کرنے والی بڑے پھیلاو اوربڑھاؤ اوران تھاہ گہراؤ والی ہو جس سے تو مرجھائی ہوئی گھاس کی رونق پلٹا دے اورسوکھے سڑے سبزے میں جان پیدا کر دے ۔ خدایا!ہمیں ایسی بارش سے سیراب کر جس سے ٹیلوں پر سے پانی کے دھارے بہا دے ، کنویں چھلکا دے ، نہریں جاری کر دے ، درختوں کو ترو تازہ و شاداب کر دے، جو پاؤں اورانسانوں میں نئی روح پھونک دے، پاکیزہ روزی کا سروسامان ہمارے لیے مکمل کر دے ، کھیتوں کو سر سبز وشاداب کر دے اورچوپایوں کے تھنوں کو دودھ سے بھر دے اور اس کے ذریعہ ہماری قوت وطاقت میں مزید قوت کا اضافہ کر دے ۔ بارالہا!اس ابر کی سایہ افگنی کو ہمارے لئے جھلسا دینے والا لو کا جھونکا اس کی خنکی کو نحوست کا سرچشمہ اوراس کے برسنے کو عذاب کا پیش خیمہ اوراس کے پانی کو (ہمارے کام ودہن کے لیے )شور نہ قرار دینا۔بارالہا! رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اور ہمیں آسمان وزمین کی برکتوں سے بہرہ مند کر اس لیے کہ تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ |
|||||
|
|||||
|
|||||
|