|
|||||
شر شیطان کے دفیعہ کی دعا |
|||||
اللهم إنا نعوذ بك من نزغات الشيطان الرجيم و كيده و مكائده ، و من الثقة بامانيه و مواعيده و غروره و مصائده .و أن يطمع نفسه في اضلالنا عن طاعتك ، و امتهاننا بمعصيتك ، أو أن يحسن عندنا ما حسن لنا ، أو أن يثقل علينا ما كره الينا .اللهم اخساه عنا بعبادتك ، و اكبته بدؤبنا في محبتك ، و اجعل بيننا و بينه سترا لا يهتكه ، و ردما مصمتا لا يفتقه .اللهم صل علي محمد و اله ، و اشغله عنا ببعض اعدائك ، و اعصمنا منه بحسن رعايتك ، و اكفنا ختره ، و ولنا ظهره ، و اقطع عنا اثره .اللهم صل علي محمد و اله ، و امتعنا من الهدي بمثل ضلالته ، و زودنا من التقوي ضد غوايته ، و اسلك بنا من التقي خلاف سبيله من الردي .اللهم لا تجعل له في قلوبنا مدخلا ، و لا توطنن له فيما لدينا منزلا .اللهم و ما سول لنا من باطل فعرفناه ، و إذا عرفتناه فقناه ، و بصرنا ما نكائده به ، و الهمنا ما نعده له ، و ايقظنا عن سنة الغفلة بالركون اليه ، و احسن بتوفيقك عوننا عليه .اللهم و اشرب قلوبنا انكار عمله ، و الطف لنا في نقض حيله .اللهم صل علي محمد و اله ، و حول سلطانه عنا ، و اقطع رجاءه من ، وادراه عن الولوع بنا .اللهم صل علي محمد و اله ، و اجعل اباءنا و امهاتنا و اولادنا و اهالينا و ذوي ارحامنا و قراباتنا و جيراننا من المؤمنين و المؤمنات منه في حرز حارز ، و حصن حافظ ، و كهف مانع ، و البسهم منه جننا واقية ، و اعطهم عليه اسلحة ماضية .اللهم و اعمم بذلك من شهد لك بالربوبية ، و اخلص لك بالوحدانية ، و عاداه لك بحقيقة العبودية ، و استظهر بك عليه في معرفة العلوم الربانية .اللهم احلل ما عقد ، و افتق ما رتق ، و افسخ ما دبر ، و ثبطه إذا عزم ، و انقض ما ابرم .اللهم و اهزم جنده ، و ابطل كيده ، و اهدم كهفه ، و ارغم انفه .اللهم اجعلنا في نظم اعدائه ، و اعزلنا عن عداد اوليائه ، لا نطيع له إذا استهوانا ، و لا نستجيب له إذا دعانا ، نامر بمناواته من اطاع امرنا ، و نعظ عن متابعته من اتبع زجرنا .اللهم صل علي محمد و اله خاتم النبيين و سيد المرسلين و علي اهل بيته الطيبين الطاهرين ، و اعذنا و اهالينا و اخواننا و جميع المؤمنين و المؤمنات مما استعذنا منه ، و اجرنا مما استجرنا بك من خوفه .و اسمع لنا ما دعونا به ، و اعطنا ما اغفلناه ، و احفظ لنا ما نسيناه ، و صيرنا بذلك في درجات الصالحين و مراتب المؤمنين امين رب العالمين . اے اللہ ! ہم شیطان مردود کے وسوسوں ، مکروں اورحیلوں سے اوراس کی جھوٹی طفل تسلیوں پر اعتماد کرنے اوراس کے ہتھکنڈوں سے تیرے ذریعہ پناہ مانگتے ہیں اور اس بات سے کہ اس کے دل میں یہ طمع وخواہش پیدا ہو کہ وہ ہمیں تیری اطاعت سے بہکائے اورتیری معصیت کے ذریعہ ہماری رسوائی کا سامان کرے یا یہ کہ جس چیز کو وہ رنگ وروغن سے آراستہ کرے وہ ہماری نظروں میں کھب جائے یا جس چیز کو وہ بد نما ظاہر کرے وہ ہمیں شاق گزرے ۔ اے اللہ ! تو اپنی عبادت کے ذریعہ اسے ہم سے دور کردے اورتیری محبت میں محنت وجانفشانی کر نے کے باعث اسے ٹھکرا دے اورہمارے اوراس کے درمیان ایک ایسا پردہ جسے وہ چاک نہ کرسکے ۔ اور ایک ایسی ٹھوس دیوار جسے وہ توڑ نہ سکے حائل کر دے ۔ اے اللہ رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل ہر اوراسے ہمارے بجائے اپنے کسی دشمن کے بہکانے میں مصروف رکھ اورہمیں اپنے حسن نگہداشت کے ذریعہ اس سے محفوظ کر دے ۔اس کے مکروفریب سے بچا لے اورہم سے روگردان کر دے اورہمارے راستے سے اس کے نقش قدم مٹا دے ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں ویسی ہی ( محفوظ) ہدایت سے بہرہ مند فرما جیسی اس کی گمراہی (مستحکم)ہے اور ہمیں اس کی گمراہی کے مقابلہ میں تقوی وپرہیزگاری کا زاد راہ دے ۔ اوراس کی ہلاکت آفرین راہ کے خلاف رشد اورتقوے کے راستے پر لے چل ۔ اے اللہ ہمارے دلوں میں اسے عمل دخل کا موقع نہ دے اورہمارے پاس کی چیزوں میں اس کے لیے منزل مہیا نہ کر۔ اے اللہ وہ جس بے ہودہ بات کو خوشنما بنا کے ہمیں دکھائے وہ ہمیں پہنچوا دے اورجب پہنچوا دے تو اس سے ہمار ی حفاظت بھی فرما۔اورہمیں فریب دینے کے طور طریقوں میں بصیرت اور اس کے مقابلہ میں سروسامان کی تیاری کی تعلیم دے اوراس خواب غفلت سے جو اس کی طرف جھکاؤ کا باعث ہو ہوشیار کردے اوراپنی توفیق سے اس کے مقابلہ میں کامل نصرت عطا فرما ۔ بارالہا ! اس کے اعمال سے ناپسندیدگی کا جذبہ ہمارے دلوں میں بھر دے۔ اوراس کے حیلوں کو توڑنے کی توفیق کرامت فرما۔اے اللہ تورحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اورشیطان کے تسلط کو ہم سے ہٹا دے اوراس کی امیدیں ہم سے قطع کر دے اورہمیں گمراہ کرنے کی حرص وآز سے اسے دور کر دے ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمارے باپ داداؤں ہماری ماؤں ، ہماری اولادوں ، ہمارے قبیلہ والوں ، عزیزوں ،رشتہ داروں اورہمسایہ میں رہنے والے مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو اس کے شرسے ایک محکم جگہ حفاظت کرنے والے قلعہ اور روک تھام کرنے والی پناہ میں رکھ اور اس سے بچا لے جانے والی زرہیں انہیں پہنا اوراس کے مقابلہ میں تیز دھار والے ہتھیار انہیں عطا کر ۔ بارالہا!اس دعا میں ان لوگوں کو بھی شامل کر جو تیری ربوبیت کی گواہی دیں اوردوئی کے تصور کے بغیر تجھے یکتا سمجھیں اورحقیقت عبودیت کی روشنی میں تیری خاطر اسے دشمن رکھیں اور الہی علوم کے سیکھنے میں اس کے بر خلاف تجھ سے مدد چاہیں۔ اے اللہ !جو گرہ وہ لگائے اسے کھول دے ، جسے جوڑے اسے توڑ دے اور جو تدبیر کرے اسے ناکام بنا دے اورجب کوئی ارادہ کرے اسے روک دے ،اورجسے فراہم کرے اسے درہم برہم کر دے ۔ خدایا! اس کے لشکر کو شکست دے اس کے مکرو فریب کو ملیا میٹ کر دے، اس کی پناہ گاہ کو ڈھا دے، اس کی ناک رگڑ دے۔ اے اللہ ! ہمیں اس کے دشمنوں میں شامل کر اوراس کے دوستوں میں شمار ہونے سے علیحدہ کر دے تاکہ وہ ہمیں بہکائے تو اس کی اطاعت نہ کریں ۔ اور جب ہمیں پکارے تو اس کی آواز پر لبیک نہ کہیں اور جو ہمارا حکم مانے ہم اسے اس سے دشمنی رکھنے کا حکم دیں اورجو ہمارے روکنے سے بازآئے اسے اس کی پیروی سے منع کریں ۔ اے اللہ ! رحمت نازل فرما محمد پر جو تمام نبیوں کے خاتم اور سب رسولوں کے سر تاج ہیں اورا ن کے اہل بیت پر جو طیب وطاہر ہیں اور ہمارے عزیزوں ، بھائیوں ، اور تمام مومن مردوں اورمومنہ عورتوں کو اس چیز سے خوف کھاتے ہوئے ہم نے تجھ سے امان چاہی ہے اس سے امان دے اور جو درخواست کی ہے اسے منظور فرما اورجس کے طلب کرنے میں غفلت ہو گئی ہے اسے مرحمت فرما اورجسے بھول گئے ہیں اسے ہمارے لیے محفوظ رکھ اوراس وسیلہ سے ہمیں نیکو کاروں کے درجوں اوراہل ایمان کے مرتبوں تک پہنچا دے ۔ ہماری دعا قبول فرما اے تمام جہان کے پروردگار!
|
|||||
|
|||||
|
|||||
|