ہفتہ: رسول الله ﷺکا دن

یہ رسول الله ﷺکا دن ہے ہفتے کے روز حضرت رسول الله ﷺکی یہ زیارت پڑھیں:   MP3

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ اسکے رسول ہیں اور آپ اور آپ ہی محمد ابن عبد(ع)اللہ ہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے پروردگار کے احکام پہنچائے اپنی امت کو وعظ ونصیحت کی اور آپ نے دانشمندی اور موعظہ حسنہ کے ساتھ خدا کی راہ میں جہاد کیا اور حق کے بارے میں آپ نے اپنا فرض ادا کیا ہے اور بے شک آپ مومنوں کیلئے مہربان اور کافروں کے لیے سخت تھے آپ نے اللہ کی پر خلوص عبادت کی یہاں تک کہ آپ کا وقت وفات آگیا پس خدا نے آپ کہ بزرگواروں میں سب سے بلند مقام پر پہنچایا حمد ہے اس خدا کیلئے جس نے آپ آپ کے ذریعے ہمیں شرک اور گمراہی سے نجات دی اے معبود! حضرت محمد اور ان کی آل (ع)پر رحمت فرما اور اپنا درود اور اپنے ملائکہ اپنے انبیاء و مرسلین اپنے نیکوکار بندوں آسمانوں اور زمینوں میں رہنے والوں اے عالمین کے رب اولین وآخرین میں سے جو تیری تسبیح کرنے والے ہیں ان سب کا درود محمد کیلئے قرار دے جو تیرے بندے تیرے رسول تیرے نبی تیرے امین تیرے نجیب تیرے حبیب تیرے برگزیدہ  تیرے پاک کردہ تیرے خاص تیرے خالص اور تیری مخلوق میں سے بہترین ہیں خدایا! ان کو فضل و فضیلت اور وسیلہ بخش اور بلند درجہ عطا فرما انہیں مقام  محمود پر فائز فرما کہ جس کیلئے اگلے اور پچھلے سبھی ان پر ر شک کریں اے معبود! بے شک تو نے فرمایا کہ(اے رسول)اگر یہ لوگ اس وقت جب انہوں نے  اپنے اوپر ظلم کیا تھا تمہارے پاس آتے اور اللہ سے بخشش طلب کرتے اور اس کا رسول بھی ان کیلئے مغفرت طلب کرتا تو ضرور یہ خدا کو تو بہ قبول کرنے والا مہربان پاتے۔ میرے معبود!میں اپنے گناہوں کی معافی مانگتے اور توبہ کرتے ہوئے تیرے نبی کے حضور آیا ہوں پس محمد و آل محمد(ع) پر رحمت فرما اور میرے گناہ بخش دے اے مولا (ع)!میں آپ کے اور آپ کے اہلبیت(ع) کے ذریعے خدا کی طرف متوجہ ہوا ہوں جو آپ کا اور میرا پروردگار ہے تاکہ مجھے بخش دے گا۔ بے شک ہم خدا کے لیے ہیں اور یقینا اسی کی طرف پلٹنے والے ہیں سوگوار ہیں ہم آپ کیلئے اے ہمارے دلی محبوب ، یہ کتنی بڑی مصیبت ہے کہ اب ہم میں وحی کا سلسلہ کٹ گیا ہے اور ہم آپکے ظا ہری وجود سے محروم ہیں اور بے شک ہم اللہ کیلئے ہیں اور یقینا اسی کیطرف پلٹنے والے ہیں اے ہمارے سردار اے اللہ کے رسول: آپ پر خدا کی رحمتیں ہوں اور آپ کے اہل خاندان پر جو پاک ہیں آج ہفتہ کا دن ہے اور یہی آپ کا دن ہے اور آج میں آپ کا مہمان اور  آپ کی پناہ میں ہوں پس میری میزبانی فرما یئے اور پناہ دیجیے کہ بے شک آپ سخی اور مہمان نواز ہیں اور پناہ دینے پر مامور بھی ہیں پس مجھے مہمان کیجیے اور  بہترین ضیافت کیجییمجھے پناہ دیجیے جو بہترین پناہ ہو آپ کو واسطہ ہے خدا کی اس منزلت کا جو وہ آپکے اور آپکے اہلبیت (ع) کے نزدیک رکھتا ہے اور جو منزلت ان کی خدا کے ہاں ہے اور اس علم کا واسطہ کہ جو اس نے آپ حضرات کو عطا کیا ہے کہ وہ کریموں میں سب سے بڑا کریم ہے۔

 

أَشْھَدُ أَنْ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَھُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، وَأَشْھَدُ أَ نَّکَ رَسُولُہُ وَأَنَّکَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَأَشْھَدُ أَ نَّکَ قَدْ بَلَّغْتَ رِسالاتِ رَبِّکَ، وَنَصَحْتَ لاِمَّتِکَ وَجَاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اللهِ بِالْحِکْمَةِ وَالمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَأَدَّیْتَ الَّذِی عَلَیْکَ مِنَ الْحَقِّ وَأَ نَّکَ قَدْ رَؤُفْتَ بِالْمُؤْمِنِینَ،وَغَلَظْتَ عَلَی الْکَافِرِینَ، وَعَبَدْتَ اللهَ مُخْلِصاً حَتَّی أَتیکَ الْیَقِینُ، فَبَلَغَ اللهُ بِکَ أَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُکَرَّمِینَ، الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی اسْتَنْقَذَنا بِکَ مِنَ الشِّرْکِ وَالضَّلالِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَاجْعَلْ صَلَوَاتِکَ وَصَلَوَاتِ مَلائِکَتِکَ وَأَنْبِیائِکَ وَالْمُرْسَلِینَ وَعِبَادِکَ الصَّالِحِینَ وَأَھْلِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرَضِینَ وَمَنْ سَبَّحَ لَکَ یَا رَبَّ الْعَالَمِینَ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالاْخِرِینَ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ وَنَبِیِّکَ وَأَمِینِکَ وَنَجِیبِکَ وَحَبِیبِکَ وَصَفِیِّکَ وَصِفْوَتِکَ وَخَاصَّتِکَ وَخَالِصَتِکَ، وَخِیَرَتِکَ مِنْ خَلْقِکَ، وَأَعْطِہِ الْفَضْلَ وَالْفَضِیلَةَ وَالْوَسِیلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِیعَةَ، وَابْعَثْہُ مَقاماً مَحْمُوداً یَغْبِطُہُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَالاْخِرُونَ اَللّٰھُمَّ إِنَّکَ قُلْتَ وَلَوْأَنَّھُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَھُمْ جَائُوکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّاباً رَحِیماً، إِلھِی فَقَدْ أَتَیْتُ نَبِیَّکَ مُسْتَغْفِراً تَائِباً مِنْ ذُ نُوبِی، فَصَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَاغْفِرْ ہا لِی،یَا سَیِّدَنا أَتَوَجَّہُ بِکَ وَبِأَھْلِ بَیْتِکَ إِلَی اللهِ تَعَالی رَبِّکَ وَرَبِّی لِیَغْفِرَ لِی۔

پھر تین مرتبہ کہیں:

 إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ پھر کہیں: أُصِبْنا بِکَ یَا حَبِیبَ قُلُوبِنا، فَمَا أَعْظَمَ الْمُصِیبَةَ بِکَ حَیْثُ انْقَطَعَ عَنَّا الْوَحْیُ وَحَیْثُ فَقَدْنَاکَ فَإِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ راجِعُونَ۔ یَا سَیِّدَنا یَا رَسُولَ اللهِ صَلَوَاتُ اللهِ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّاھِرِینَ، ہذَا یَوْمُ السَّبْتِ وَھُوَ  یَوْمُکَ، وَأَ نَا فِیہِ ضَیْفُکَ وَجَارُکَ، فَأَضِفْنِی وَأَجِرْنِی، فَإِنَّکَ کَرِیمٌ تُحِبُّ الضِّیَافَةَ، وَمَأمُورٌ بِالْاِجارَةِ، فَأَضِفْنِی وَأَحْسِنْ ضِیَافَتِی، وَأَجِرْنا وَأَحْسِنْ إِجَارَتَنا، بِمَنْزِلَةِ اللهِ عِنْدَکَ وَعِنْدَ آلِ بَیْتِکَ،وبِمَنْزِلَتِھِمْ َعِنْدَھُ، وَبِمَا اسْتَوْدَعَکُمْ مِنْ عِلْمِہِ فَإِنَّہُ أَکْرَمُ الْاَکْرَمِینَ۔

 

           مؤلّف و جامع کتاب ہذا عباس قمی عفی عنہ کہتے ہیں کہ میں جب آنحضرت کی یہ زیارت پڑھنا چاہتا ہوں تو پہلے آنحضرت کی وہ زیارت پڑھتا ہوں کہ جو امام علی رضا (ع)نے بزنطی کو تعلیم فرمائی تھی اس کے بعدمذکورہ بالا زیارت پڑھتا ہوں اور اس کی کیفیت یہ ہے کہ صحیح سند کے ساتھ روایت ہوئی ہے کہ ابن ابی نصر نے امام علی رضا (ع)سے عرض کیا:نماز کے بعد میں حضرت رسول پر کس طرح صلوت بھیجوں ؟ آپ نے فرمایا کہ یوں کہا کرو:

 آپ پر سلام ہو اے اللہ کے رسول اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں آپ پر سلام ہو اے محمد بن عبدالله(ع) آپ پر سلام ہو اے پسندیدہ خدا، آپ پر سلام ہو اے حبیب خدا آپ پر سلام ہو اے خدا کے منتخب آپ پر سلام ہو اے خدا کے امانت دار میں گواہی دیتاہوں کہ آپ خدا کے رسول ہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ محمد بن عبدالله(ع) ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنی امت کی خیر خواہی کی اور اپنے رب کی راہ میں جہاد کیا اور اس کی عبادت کرتے رہے حتی کہ وقت موت آگیاپس اے خدا کے رسول وہ آپ کو جزا دے وہ بہترین جزا جو نبی کو اپنی امت سے مل سکتی ہے اے معبود! محمد وآل محمد پر رحمت فرما بہترین رحمت جو تو نے حضرت ابراہیم (ع)اور آل ابراہیم (ع) پرفرمائی بے شک تو لائق حمد اور شان والا ہے۔

 

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللهِ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَکَاتُہُ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدُ بْنَ عَبْدِاللہ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا خِیَرَةَ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا صِفْوَةَ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا أَمِینَ اللهِ ، أَشْھَدُ أَ نَّکَ رَسُولُ اللهِ، وَأَشْھَدُ أَ نَّکَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللهِ، وَأَشْھَدُ أَنَّکَ قَدْ نَصَحْتَ لامَّتِکَ، وَجَاھَدْتَ فِی سَبِیلِ رَبِّکَ وَعَبَدْتَہُ حَتَّی أَتَاکَ الْیَقِینُ، فَجَزَاکَ اللهُ یَا رَسُولَ اللهِ أَ فْضَلَ ما جَزی نَبِیّاً عَنْ أُمَّتِہِ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ أَ فْضَلَ ما صَلَّیْتَ عَلی إِبْراھِیمَ وَآلِ إِبْراھِیمَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ ۔

TRANSLITERATION

Bismillaahir-Rahmaanir-Raheem. Allaahumma Swalli Alaa Muhammadin Wa Aali Muhaammad. Ash’hadu An Laa Ilaaha Illallaahu Wahdahu Laa Shareeka Lahu Wa Ash’hadu Annaka Muhammadabnu Abdillaahi Wa Ash’hadu Annaa Qad Ballaghta Risaalaati Rabbika Wa Naswahta Li Ummatika Wa Jaahadta Fee Sabeelillaahi Bill Hikmati Wal Maw’idhwatil Hasanati Wa Addaytal-Ladhee Alayka Minal Haqqi Wa Annaka Qad Ra’ufta Bil Mu’mineena Wa Ghaladhta Alal Kaafireena Wa Abadtallaaha Mukhliswan, Hattaa Ataakal Yaqeen, Fa Balaghallaahu Bika Ashrafa Mahallil Mukarrameen. Al-Hamdu Lillaahil-Ladhees-Tanqadhanaa Bika Minash-Shirki Wadh-Dhalaali, Allaahumma Swalli Alaa Muhammadin Wa Aalihi Waj’al Swalawaatika, Wa Swalawaati Malaaikatik Wa Ambiyaa’ika Wal Mursaleen Wa Ibaadikas-Swaaliheen, Wa Ahlis-Samaawaati Wal Ardheena Wa Man Sabbaha Laka Yaa Rabbal Aalameen Minal Awwaleena Wal Aakhareena Alaa Muhammadin Abdika Wa Rasoolika Wa Nabiyika Wa Ameenika Wa Najeebika Wa Habeebika Wa Swafiyyika Wa Swifwatika Wa Khaaswatika Wa Khaaliswatika Wa Khiyaratika Min Khalqika Wa A’atwihil Fadhla Wal Fadheelata Wal Waseelata Wad-Darajatar-Rafee’ata Wab’ath’hu Maqaaman Mahmoodan Yaghbituhu Bihil Awwaloona Wal Aakhiroona. Allaahumma Innaka Qulta Walaw Annahum Idh-Dhwalamoo Anfusahum Jaa’ooka Fastaghfarullaaha Wastaghfara Lahumur-Rasoolu, Li Wajadallaaha Tawwaaban Raheema, Ilaahee Faqad Ataytu Nabiyyika Mustaghfiran Taa’iban Min Dhunoobee Fa Swalli Alaa Muhammadin Wa Aalihee Waghfirhaa Lee, Ya Sayyidinaa Atawajjahu Bika Wa Bi Ahli Baytika Ilallaahi Ta’aalaa Rabbika Wa Rabbee Li Yaghfira Lee.

Then recite 3 times: Innaa Lillaahi Wa Innaa Ilayhi Raajioon.

Then continue: Uswibnaa Bika Yaa Habeeba Quloobinaa Famaa A’adhwamal Musweebata Bika Haythun Qatwa’a Annal Wahyu Wa Haythu Faqad Naaka Fa Innaa Lillaahi Wa Innaa Ilayhi Raajioon. Yaa Sayyidanaa Yaa Rasoolallaahi Swalawaatulaahi Alayka Wa Alaa Ahlibaytikat-Twayyibeenat-Twaahireen. Haadha Yawmus-Sabti Wa Huwa Yawmuka Wa Anaa Feehi Dhayfuka Wa Jaaruka Fa’adhifnee Wa Ajirnee, Fa Innaka Kareemun, Tuhibudh-Dhiyaafata Wa Ma’amoorun Bil Ijaarati Fa Adhifnee Wa Ahsin Dhiyaafatee Wa Ajirnaa Wa Ahsin Ijaaratanaa Bi Manziltillaahi Indaka Wa Inda Ahli Baytika Wa Bi Manzilatihim Indahoo Wa Bi Mastawda’akum Min Ilmihee Fa Innahoo Akramul Akrameen