چمڑے کے ایک ٹکڑے پر یہ آیات لکھے اور اس عورت کی دائیں ران پر باندھے۔
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے جب یہ لوگ وعدہ شدہ قیامت دیکھیں گے وہ سمجھیں گے کہ یہاں دن کا کچھ حصہ رہے ہیں جب وہ اس دن کو دیکھیں گے تو جانیں گے کہ یہاں ایک صبح یا شام رہے ہیں جب عمران کی زوجہ نے کہا کہ پروردگار ا میرے پیٹ میں جو بچہ ہے میں اسے آزاد کر کے تیری نذر کرتی ہوں پس میری طرف سے قبول فرما کہ بے شک تو سننے والا ہے۔ |
|
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ، کَأَنَّھُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوعَدُونَ لَمْ یَلْبَثُوا إِلاَّ ساعَةً مِنْ نَہارٍ کَأَنَّھُمْ یَوْمَ یَرَوْنَہا لَمْ یَلْبَثُوا إِلاَّ عَشِیَّةً أَوْ ضُحاہا، إِذْ قالَتِ امْرَأَةُ عِمْرانَ رَبِّ إِنِّی نَذَرْتُ لَکَ مَا فِی بَطْنِی مُحَرَّراً فَتَقَبَّلْ مِنِّی إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ |
جب بچہ پیدا ہو جائے تو یہ تعویذ اتار دے نیز یہ بھی مروی ہے کہ وضع حمل کے وقت اس عورت پر یہ آیات پڑھے:
فَأَجَائَھَاالَمخاضُ إِلی جِذْعِ النَّخْلَةِ سے رُطَباً جَنِیّاً
پس مریم (ع)کو درد زہ کھجور کے تنے تک لے آیا تازہ خرمے ۔
تک اسکے بعد با آواز بلند یہ آیت پڑھے۔
اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے شکموں سے نکالا کہ اس وقت تم کچھ بھی نہ جانتے تھے اور اس نے تمہیں کان دئیے آنکھیں عطا کیں اور دل عطا کیا تا کہ تم اس کا شکر ادا کرو |
|
وَاللهُ أَخْرَجَکُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّہاتِکُمْ لاَ تَعْلَمُونَ شَیْئاً وَجَعَلَ لَکُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصارَ وَالْاَفْئِدَةَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ |
پھر کہے
کَذَلِکَ اُخْرُجْ اَیُّھَا الْطَلْقُ اُخْرُجْ بِاِذْنِ اللهِ
اسی طرح پیٹ میں رہنے والے بچے تو حکم خدا سے باہر آجا ۔
اس ضمن میں حضرت امام جعفر صادق (ع) سے روایت ہے کہ وضع حمل کی آسانی کے لئے چمڑے یا کا غذ پر یہ لکھے
اَللّٰھُمَّ فارِجَ الْھَمِّ وَکاشِفَ الْغَمِّ رَحْمٰنَ الدُّنْیا َوالْاَخِرَةِ و رحیمھما ارحم فلانة بنت فلانة رَحْمَةً تُغْنِیہا بِھَا عَنْ رَحْمَتِ جَمِیْعِ خَلْقِہ تَفْرُجُ بِہا کُرْبَتَہا وَ تَکْشِفُ بِھَا غمُّھَا وَتُیَسِّرُ وِلادَتَہا وَقُضِیَ بَیْنَھُمْ بِالْحَقِّ وَھُمْ لاَ یُظْلَمُونَ وَقیل الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِینَ۔
اے معبود اے رنج دور کرنے والے اے غم کو بر طرف کرنے والے اے دنیا اور آخرت میں بہت رحم کرنے والے مہربان رحم کرفلاں بنت فلاں پر رحمت کے ساتھ اسے اپنی رحمت سے تمام اپنی مخلوق سے بے نیاز کر دے اسکی تکلیف دور فرما اس کا غم مٹا دے ولادت کو آسان بنا دے اور ان میں بر حق فیصلہ ہو چکا ہے اور ان پر ظلم نہ ہوگا اور کہا گیا ہے کہ حمد خدا کے لئے ہے جو جہانوں کا رب ہے ۔