انتیسواں سوال
کیا ابوطالب ایمان کے ساتھ اس دنیا سے گئے ہیں
کہ آپ ان کی زیارت کے لئے جاتے ہیں؟
جواب:حضرت علی ـ کے والد ماجد، رسولۖ کے چچا جناب ابوطالب بن عبدالمطلب شیعوں کے عقیدے کے مطابق نبی اکرمۖ کی رسالت پر مکمل ایمان رکھتے تھے اور وہ صدر اسلام کی تمام سختیوں اور مشکلات میں آنحضرتۖ کے سب سے بڑے حامی و ناصر تھے.
خاندان جناب ابوطالب
جناب ابوطالب نے ایسے گھر میں آنکھ کھولی جس کی سرپرستی پیغمبراکرمۖ کے جد امجد دین ابراہیمی کے پیرو جناب عبدالمطلب کے ہاتھوں میں تھی جزیرۂ عرب کی تاریخ میں معمولی غور و فکر سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ جناب عبدالمطلب اپنی زندگی کے سخت ترین حالات اور پر خطر مراحل کے دوران بھی خدا پرستی اور آئین توحید کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوئے تھے.
جس وقت ابرہہ کا لشکر ہاتھیوں پر بیٹھ کر خانہ کعبہ کو ویران کرنے کے قصد سے مکہ کی طرف آرہا تھا تو اس نے راستے میں جناب عبدالمطلب کے اونٹوں کو پکڑلیا
تھا اور جس وقت جناب عبدالمطلب اپنے اونٹوں کے مطالبے کے لئے ابرھہ کے پاس پہنچے تو اس نے بڑے ہی تعجب کے ساتھ ان سے پوچھا کہ آپ نے مجھ سے اپنے اونٹوں کا مطالبہ تو کیا لیکن مجھ سے یہاں سے واپس جانے اور خانہ کعبہ کو ویران نہ کرنے کا مطالبہ نہیں کیا ؟ اس وقت جناب عبدالمطلب نے اپنے ایمان و اعتقاد پر بھروسہ کرتے ہوئے اسے یہ جواب دیا تھا :
أنا ربّ الاِبل وللبیت ربّ یمنعہ (یحمیہ).(١)
میں اونٹوں کا مالک ہوںاور اس گھر (خانہ کعبہ) کا بھی مالک موجود ہے جو خود اس کی حفاظت و حمایت کرے گا .
اس کے بعدجناب عبدالمطلب مکہ کی طرف روانہ ہوگئے . پھر مکہ میں خانہ کعبہ کے دروازے کی کنڈی پکڑ کر یوں کہا :
یا ربّ لاأرجو لھم سواکا یاربّ فامنع منھم حماکا
اِن عدوالبیت مَن عاداکا امنعھم أن یُخرّبوا فناکا(٢)
.............
(١)کامل ابن اثیر جلد ١ ص ٢٦١ طبع مصر ، ١٣٤٨ھ.
(٢) گذشتہ حوالہ.
اے پروردگارمیں تیرے سوا کسی سے امید نہیں رکھتا . پروردگارا!تو خود ان دشمنوں کے مقابلے میں اپنے حرم کی حفاظت فرما.
اس گھرکے دشمن تجھ سے جنگ کرنا چاہتے ہیں انہیں روک دے تاکہ تیرے گھر کو ویران نہ کرسکیں .
اس قسم کے بلند پایہ اشعار جناب عبدالمطلب کے مومن اور خدا پرست ہونے کے واضح گواہ ہیں اسی وجہ سے یعقوبی نے اپنی تاریخ کی کتاب میں جناب عبدالمطلب کے متعلق یوں تحریر کیا ہے:
رفض عبادة الأصنام و وحّد اللّہ عزّ وجلّ.(١)
عبدالمطلب نے بتوں کی پوجا سے انکار کیا تھا اور آپ خدا کے موحد بندے تھے .
آئیے اب یہ دیکھا جائے کہ اس مومن اور خدا پرست شخصیت کی نگاہ میں ان کے بیٹے ابوطالب کی کیا منزلت تھی؟
عبدالمطلب کی نگاہ میں ابوطالب
تاریخ شاہد ہے کہ بعض روشن ضمیر نجومیوں نے جناب عبدالمطلب کو پیغمبراکرمۖ کے روشن مستقبل اور ان کی نبوت سے باخبر کردیا تھا جس وقت ''سیف بن ذی یزان''
.............
(١)تاریخ یعقوبی جلد٢ ص ٧ طبع مصر.
نے حکومت حبشہ کی باگ ڈور سنبھالی تو جناب عبدالمطلب ایک وفد کے ہمراہ حبشہ تشریف لے گئے اس وقت ''سیف بن ذی یزان'' نے ایک اہم خطاب کے بعد جناب عبدالمطلب کو یہ خوشخبری دی ''آپ کے خاندان میں ایک عظیم القدر نبیۖ تشریف لاچکے ہیں'' اس کے بعد اس نے پیغمبراکرمۖ کے خصوصیات یوں بیان کئے:
اسمہ محمد ۖیموت أبوہ و أمہ و یکفلہ جدّہ و عمّہ.(١)
انکا نام محمدۖ ہے انکے ماں باپ کا (جلد ہی) انتقال ہوجائے گااور ان کی سرپرستی ان کے دادا اور چچا کریں گے .
اس وقت اس نے پیغمبراکرمۖ کے صفات بیان کرتے ہوئے یہ جملے بھی کہے تھے :
یعبد الرّحمٰن و یدحض الشیطان و یخمدالنیران و یُکسّر الأوثان قولہ فصل و حکمہ عدل و یأمر بالمعروف و یفعلہ و ینھیٰ عن المنکر و یبطلہ.(٢)
وہ خدائے رحمن کی عبادت کریں گے، شیطان کے دام میں نہیں آئیں گے، جہنم کی آگ کو بجھائیں گے اور بتوں کو توڑیں
.............
(١)سیرہ حلبی جلد١طبع مصر ص ١٣٦، ١٣٧ ،اور طبع بیروت ص ١١٤۔١١٥.
(٢) گذشتہ حوالہ.
گے .ان کا قول حق و باطل میں جدائی کا میزان ہوگا وہ دوسروں کو نیکی کا حکم دیں گے اور خود بھی اس پر عمل پیرا ہوں گے وہ دوسروں کو برائی سے روکیں گے اور اسے باطل قرار دیں گے .
اور پھر اس نے جناب عبدالمطلب سے کہا :
اِنک لجدہ یا عبدالمطلب غیر کذب(١)
اے عبدالمطلب اس میں کوئی جھوٹ نہیں کہ آپ ان کے دادا ہیں .
جناب عبدالمطلب نے جب یہ خوشخبری سنی تو سجدہ شکر بجالائے اور پھر اس بابرکت مولود کے احوال کو یوں بیان کیا:
اِنّہ کان ل ابن و کنت بہ معجبًا وعلیہ رقیقاً و ِنّ زوجتہ کریمة من کرائم قوم آمنة بنت وھب بن عبدمناف ابن زھرہ فجاء ت بغلام فسمّیتہ محمدًا مات أبوہ و أمہ و کفلتہ أنا و عمّہ (یعنی أباطالب).(٢)
میرا ایک بیٹا تھا جس سے مجھے بہت زیادہ محبت تھی میں نے اس کی شادی اپنے شرافتمند رشتہ داروں میں سے ایک نیک سیرت خاتون ''آمنہ'' بنت وہب بن عبدمناف سے کی تھی اس
.............
(١)گذشتہ حوالہ.
(٢)سیرہ حلبی جلد١ ص ١٣٧ طبع مصر.
خاتون کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا ہے میں نے اس کا نام محمد رکھا ہے اس کے ماں اور باپ دونوں کا انتقال ہوچکا ہے اس کی سرپرستی میں نے اور اس کے چچا ابوطالب نے اپنی ذمہ لی ہے .
جناب عبدالمطلب کے اس کلام سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ وہ اس یتیم بچے
کے روشن مستقبل سے اچھی طرح باخبر تھے اس لئے انہوں نے اس بچے کو اپنے سب سے عزیز بیٹے جناب ابوطالب کی سرپرستی میں دیا تھا اور اس عظیم سعادت کو کسی اور کے نصیب میں نہیں آنے دیا تھا اس سے یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ جناب ابوطالب اپنے مومن اور موحد والد کی نگاہ میں ایمان کے اس درجہ پر فائز تھے کہ صرف وہی پیغمبراکرمۖ کی سرپرستی کی لیاقت رکھتے تھے.(١)
اب ہم مزید وضاحت کے لئے جناب ابوطالب کے ایمان پر چند واضح دلیلیں پیش کرتے ہیں:
.............
(١)زیادہ وضاحت کے لئے ان کتابوں ''سیرہ حلبی'' جلد١ ص ١٣٤ طبع مصر اور ''سیرہ ابن ہشام''جلد١ ص١٨٩ ،طبع بیروت اور ''ابوطالب مومن قریش'' ص ١٠٩ طبع بیروت اور'' طبقات کبریٰ''جلد ١ ص١١٧ طبع بیروت کا مطالعہ مفید ہوگا.
جناب ابوطالب کے مومن ہونے کی دلیلیں
١۔جناب ابوطالب کے علمی اور ادبی آثار
مسلمان مورخین اور علماء نے جناب ابوطالب کے بہت سے بلیغ قصیدے اور متعدد قسم کے علمی و ادبی آثار نقل کئے ہیں جو ان کے محکم ایمان کی دلیل ہیںیہاں ہم ان کثیر آثار میں سے بعض کا تذکرہ کرتے ہیں:
لیعلم خیار الناس أن محمدًا
نب کموسیٰ والمسیح ابن مریم
اتانا بھدٍ مثل ما أتیا بہ
فکل بأمر اللّہ یھد و یعصم(١)
شریف لوگ یہ جان لیں کہ موسیٰ و عیسیٰ ابن مریم کی طرح محمد بھی نبی خدا ہیں وہ ہمارے لئے اسی طرح کا پیغام ہدایت لائے ہیں جیسا کہ یہ دو نبی لائے تھے پس سارے نبی ، خدا کے حکم سے ہدایت کرتے ہیں اور گناہوں سے روکتے ہیں .
ألم تعلموا أنّا وجدنا محمداً
رسولاً کموسیٰ خط ف أول الکتب
و أن علیہ ف العباد محبة
ولا حیف فیمن خصہ اللّہ بالحب(٢)
.............
(١)''کتاب الحجة''ص ٥٧ اور اسی کے مثل مستدرک جلد ٢ ص ٦٢٣طبع بیروت میں بھی موجود ہے.
(٢)تاریخ ابن کثیر جلد ١ ص ٤٢ ،اور شرح نہج البلاغہ (ابن ابی الحدید) جلد١٤ ص٧٢ (طبع دوم)
کیا تم نہیں جانتے کہ ہم نے موسیٰ کی طرح محمد(ص) کو بھی رسول پایا ہے جن کا ذکر پہلی (آسمانی) کتابوں میں بھی آیا ہے ؟ لوگ ان سے محبت کرتے ہیں اور جس شخص کے دل کو خداوندعالم نے انکی محبت کیلئے چن لیا ہے اس پر افسوس نہ کیا جائے
لقد أکرم اللّہ النبّ محمّداً
فأکرم خلق اللّہ ف الناس أحمد
و شقّ لہ من اسمہ لیجلہ
فذوالعرش محمود وھذا محمد (١)
خداوندعالم نے اپنے نبی محمد ۖ کو مکرم قرار دیا ہے اس اعتبار سے وہ مخلوقات خدا میں سب سے زیادہ مکرم ہیں پروردگار نے ان کے نام کو اپنے نام سے مشتق کیا ہے پس صاحب عرش محمود ہے اور یہ محمدۖ ہیں.
واللّہ لن یصلوا اِلیک بجمعھم
حتی أوسد ف التراب دفینا
فاصدع بأمرک ما علیک غضاضة
وابشر بذلک و قر منک عیونا
و دعوتن و علمت أنک ناصح
ولقد دعوت وکنت ثم أمینا
ولقد علمت بأنّ دین محمد
من خیر أدیان البریّة دینا(٢)
.............
(١)شرح نہج البلاغہ ابن ابی الحدید جلد١٤ ص ٧٨ طبع دوم، تاریخ ابن عساکر جلد ١ ص ٢٧٥،تاریخ ابن کثیر جلد ١ صفحہ ٢٦٦، تاریخ الخمیس جلد١ ص ٢٥٤.
(٢)خزانہ الادب بغدادی جلد١ ص ٢٦١ اور تاریخ ابن کثیر جلد ٣ ص ٤٢ ، اور شرح نہج البلاغہ (ابن ابی الحدید) جلد ١٤ ص ٥٥ (طبع دوم) اور فتح الباری جلد٧ ص ١٥٣ .١٥٥. اور الاصابہ جلد٤ ص ١١٦ (طبع مصر) ١٣٥٨ھ. اور دیوان ابی طالب ص ١٢.
( اے رسول خداۖ)خدا کی قسم ہرگز آپۖ کے دشمن آپۖ تک نہ پہنچ پائیں گے یہاں تک کہ میں خاک تلے دفن ہوجاؤں پس آپ کو جس چیز کا حکم ملا ہے بے خوف و خطر اس کا اظہار کریں اور بشارت دے کر آنکھوں کو ٹھنڈک عطا فرمائیں آپۖ نے مجھے اپنے دین کی طرف دعوت دی ہے اور میں جانتا ہوں کہ آپۖ میرے خیر خواہ ہیں بے شک آپۖ اپنی دعوت میں امانت دار ہیں میں نے یہ جان لیا ہے کہ محمدۖ کا دین دنیا کے سارے دینوں سے بہتر ہے.
یا شاھد اللّہ علّ فاشھد اِنّ علیٰ دین النبّ أحمد
من ضل ف الدین فنّ مھتد(١)
اے خدا کے مجھ پر گواہ آپ گواہی دیجئے کہ میں احمد، رسول خدا کے دین پر ہوں کوئی اپنے دین میں گمراہ ہو تو ہو ،میں تو ہدایت یافتہ ہوں .
و:جناب ابوطالب نے اپنی بابرکت زندگی کے آخری ایام میں قریش کے سرداروں کو جمع کر کے ان اشعار کے ذریعہ انہیں پیغمبر اکرم ۖ کی مکمل طور پر حمایت کرنے کی دعوت دی تھی:
أوص بنصر الخیر أربعة
ابن علیًا و شیخ القوم عباسا
و حمزة الأسد الحام حقیقہ
وجعفر أن تذودوا دونہ الناسا
کونوا فدائً لکم أم وماولدت
ف نصر أحمد دون الناس اتراسا
.............
(١)شرح نہج البلاغہ (ابن ابی الحدید) جلد ١٤ ص٧٨ اور دیوان ابوطالب ص ٧٥.
میں چار لوگوں کوسب سے افضل نبی کی مدد کرنے کی تاکید کرتا ہوں . اپنے بیٹے علی ، اپنے قبیلے کے بزرگ عباس ، شیر خدا اور مدافع پیغمبرۖ حمزہ اور( اپنے بیٹے )جعفر کو نصیحت کرتا ہوں کہ آنحضرتۖ کے ہمیشہ ناصر و مددگار رہیں اور تم لوگ (میری ماں اور ان کی تمام اولادیں تم سب پر قربان ہوں) احمد کی مدد کے لئے لوگوں کے سامنے سپر بن جانا.(١)
ہر روشن ضمیر اور انصاف پسند شخص ان بلیغ ادبی آثار( جو صراحت کے ساتھ جناب ابوطالب کے خدا اور رسول پر ایمان کامل کی گواہی دے رہے ہیں ) کو دیکھ کر شیعوں کے جناب ابوطالب کے ایمان کے سلسلے میں نظرئیے کو صحیح مان لے گا اور چند سیاسی اہداف کی خاطر بعض مصنفین کی طرف سے مومن قریش ، عم پیغمبر ۖ اور صدر اسلام کے سخت حالات میں شریعت کے محافظ جناب ابوطالب پر لگائی جانے والی تہمتوں پر افسوس کرے گا.
٢۔جناب ابوطالب کا پیغمبراکرمۖ کے ساتھ نیک سلوک ان کے ایمان کی علامت ہے.
تمام مشہورمسلمان مورخین نے جناب ابوطالب کی پیغمبراسلامۖ کے سلسلے میں
.............
(١)متشابہات القرآن ، (ابن شہر آشوب) سورہ حج کی اس آیت (ولینصرن اللہ من ینصرہ)کی تفسیر سے ماخوذ.
فداکاریوں کو نقل کیا ہے اور یہ چیز جناب ابوطالب کے محکم ایمان کی واضح دلیل ہے کہ جناب ابوطالب نے اسلام کی حمایت اور پیغمبرۖ خدا کی حفاظت کے لئے آنحضرتۖ کے ساتھ تین سال تک اپنا گھر چھوڑ کر ''شعب ابی طالب'' میں زندگی گزاری تھی اور انہوں نے اپنی اس زندگی کو قبیلہ قریش کی سرداری پر ترجیح دی تھی اور مسلمانوں کی اقتصادی پابندی کے خاتمے تک انتہائی سخت حالات ہونے کے باوجود آنحضرتۖ کے ہمراہ رہ کر تمام مشکلات کو برداشت کیاتھا.(١)
اس سے بڑھ کر یہ کہ جناب ابوطالب نے اپنے عزیز ترین فرزند حضرت علی ـ کو بھی حضوراکرمۖ کی نصرت کرنے اور صدر اسلام کی مشکلات میں آنحضرتۖ کا ساتھ نہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا .
ابن ابی الحدید معتزلی نے نہج البلاغہ کی شرح میں جناب ابوطالب کے ان جملوں کو نقل کیا ہے جو انہوں نے حضرت علی ـ سے کہے تھے ملاحظہ ہو:
''پیغمبرخداۖ تمہیں صرف نیکی کی طرف دعوت دیتے ہیں لہذا کبھی ان کا ساتھ نہ چھوڑنا''(٢)
.............
(١)اس سلسلے میں مزید وضاحت کے لئے درج ذیل کتابوں کا مطالعہ فرمائیں: ١۔ سیرہ حلبی جلد ١ ص ١٣٤ (طبع دوم مصر) ٢۔تاریخ الخمیس جلد ١ ص ٢٥٣ اور ٢٥٤ (طبع ٣ بیروت) ٣۔سیرہ ابن ہشام جلد١ ص ١٨٩ طبع بیروت.٤۔ (شرح نہج البلاغہ ابن ابی الحدید جلد ١٤ ص ٥٢ طبع دوم) ٥۔ (تاریخ یعقوبی اول جلد٢ طبع نجف) ٦۔(الاصابہ جلد٤ ص ١١٥ طبع مصر) ٧۔طبقات کبریٰ جلد١ ص١١٩طبع بیروت ١٣٨٠ھ.
(٢)شرح نہج البلاغہ (ابن ابی الحدید) جلد١٤ ص ٥٣طبع دوم.
اس اعتبار سے جناب ابوطالب کی وہ خدمات جو آپ نے پیغمبرخداۖ کے سلسلے میں انجام دی ہیں اور آپ کی اسلام کے دفاع میں بے لوث فداکاریاں آپ کے ایمان کی واضح گواہ ہیں.
اسی بنیاد پر عالم اسلام کے بزرگ دانشور (ابن ابی الحدید) نے پیغمبرخداۖ کی حفاظت اور دین اسلام کی خدمت کے سلسلے میں جناب ابوطالب کے زندہ کردار سے متعلق یہ اشعار کہے ہیں:
ولولا أبوطالب و ابنہ
لما مثّل الدین شخصًا فقاما
فذاک بمکة آویٰ و حام
وھذا بیثرب جسّ الحماما
وما ضرّمجد أب طالب
جھول لغ أو بصیر تعامیٰ(١)
اگر ابوطالب اور ان کے بیٹے( حضرت علی )نہ ہوتے تو ہرگز دین اسلام کو استحکام حاصل نہ ہوتا اابوطالب نے مکہ میں پیغمبراکرمۖ کو پناہ دی تھی اور ان کی حمایت کی تھی اور ان کے بیٹے نے یثرب میں (پیغمبراسلامۖ کی نصرت کے لئے)اپنی جان کی بازیاں لگائی تھیں.
٣۔ابوطالب کی وصیت ان کے ایمان کی گواہ ہے
عالم اسلام کے مشہور مورخین جیسے ''حلبی شافعی''نے اپنی کتاب سیرۂ حلبی میں اور
.............
(١)شرح نہج البلاغہ (ابن ابی الحدید)جلد١٤ ص ٨٤ طبع ٣.
''محمد دیار بکری''نے اپنی کتاب تاریخ الخمیس میں لکھا ہے کہ جناب ابوطالب نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں اپنے قبیلے سے پیغمبراسلامۖ کی نصرت کے سلسلے میں یہ وصیت کی تھی:
یا معشر قریش کونوا لہ ولاة، ولحزبہ حماة ، واللّہ
لایسلک أحد منکم سبیلہ اِلاّ رشد،ولا یأخذ أحد
بھدیہ اِلاّ سعد، ولوکان لنفس مدة ولأجل تأخر لکففت
عنہ الھزائز، ولدفعت عنہ الدواھ، ثم ھلک۔ (١)
اے قبیلہ قریش!تم سب مصطفی کے محب اور ان کے ماننے والوں کے حامی و ناصر بن جاؤ خدا کی قسم تم میں سے جو شخص بھی ان کے نقش قدم پر چلے گا وہ ضرور ہدایت پائے گا اور جو کوئی ان سے ہدایت حاصل کرے گا وہ کامیاب ہوجائے گا اگر میری زندگی باقی رہتی اور موت نے مجھے مہلت دی ہوتی تو میں یقینا فتنوں اور سختیوں سے آنحضرتۖ کی محافظت کرتا اور پھر یہ آخری کلمات کہتے کہتے جناب ابوطالب نے داعی اجل کو لبیک کہا تھا.
٤۔پیغمبر
خداۖ کی ابوطالب سے محبت ان کے ایمان کی دلیل ہے
پیغمبرخداۖنے مختلف موقعوں پر اپنے چچا ابوطالب کا احترام و اکرام کیا ہے اور ان
.............
(١)تاریخ الخمیس جلد١ ص ٣٠٠ اور ٣٠١، طبع بیروت اور سیرہ حلبی جلد١ص ٣٩١(طبع مصر)
سے اپنی محبت کا اظہار فرمایا ہے یہاں ہم ان میں سے صرف دو کا تذکرہ کرتے ہیں :
الف:بعض مورخین نے اپنی کتابوں میں پیغمبراسلامۖ کی درج ذیل روایت نقل کی ہے جس میں آپۖ نے جناب عقیل بن ابی طالب سے مخاطب ہوکر یوں فرمایا ہے:
ن احبک حبّین حبًّا لقرابتک منّ و حبًّا لما کنت أعلم من حبّ عم اِیّاک(١)
میں تم سے دوہری محبت کرتا ہوںایک تمہاری مجھ سے قریبی رشتے داری کی وجہ سے ہے اور دوسری محبت اس وجہ سے ہے کہ میں جانتا ہوں ابوطالب تم سے بہت محبت کرتے تھے .
ب:حلبی نے اپنی کتاب سیرت میں پیغمبرخداۖ کی یہ روایت نقل کی ہے جس میں آپۖ نے جناب ابوطالب کی تعریف فرمائی ہے :
مانالت قریش منّ شیئًا أکرہہ (أ أشد الکراہة)حتی مات أبوطالب.(٢)
جب تک ابوطالب زندہ رہے مجھے قریش کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں پہنچا سکے۔
رسول خداۖ کا ابوطالب سے محبت کرنا اور ان کی خدمات کو سراہنا جناب ابوطالب
.............
(١)تاریخ الخمیس جلد١ ص ١٦٣(طبع بیروت) الاستیعاب جلد٢ ص٥٠٩
(٢)سیرہ حلبی جلد١ ص ٣٩١(طبع مصر).
کے محکم ایمان کی واضح دلیل ہے کیونکہ پیغمبرخداۖ صرف مومنین ہی سے محبت رکھتے تھے اور مشرکین و کفار سے سخت گیری کرتے تھے جیسا کہ قرآن مجید فرماتا ہے:
( مُحَمَّد رَسُولُ اﷲِ وَالَّذِینَ مَعَہُ َشِدَّائُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَائُ بَیْنَہُمْ...)(١)
محمد ۖاللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار کے لئے سخت ہیںاور آپس میں انتہائی مہربان ہیں.
ایک اورجگہ فرماتا ہے :
(لاَتَجِدُ قَوْمًا یُؤْمِنُونَ بِاﷲِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ یُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اﷲَ وَرَسُولَہُ وَلَوْ کَانُوا آبَائَہُمْ َوْ َبْنَائَہُمْ َوْ ِخْوَانَہُمْ َوْ عَشِیرَتَہُمْ ُوْلٰئِککَتَبَ فِ قُلُوبِہِمْ الِْیمَانَ... )(٢)
آپ کو کبھی ایسے افراد نہیں ملیں گے جو اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھنے والے (بھی) ہوں لیکن اللہ اور اس کے رسول کے دشمنوںسے محبت رکھتے ہوں چاہے وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا خاندان والے ہی کیوں نہ ہوں یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان لکھ دیا ہے.
ان آیات کا جب پیغمبراکرمۖ کی ابوطالب سے محبت اور مختلف موقعوں پران کی ستائش سے موازنہ کیا جائے تو اس بات میں کسی قسم کا شک و شبہ باقی نہیں رہ جاتا کہ جناب ابوطالب ایمان کے اعلی ترین درجہ پر فائز تھے .
.............
(١)سورہ فتح آیت:٢٩.
(٢)سورہ مجادلہ آیت: ٢٢.
٥۔حضرت علی ـ اور اصحاب رسولۖ کی گواہی
حضرت امیرالمومنین ـ اوراصحاب پیغمبرۖ نے جناب ابوطالب کے محکم ایمان کی گواہی دی ہے ملاحظہ ہو:
الف:جس وقت حضرت امیرالمومنین علی ـ کی خدمت میں ایک شخص نے جناب ابوطالب پر ایک ناروا تہمت لگائی تو حضرت علی ـ کے چہرے پر غصے کے آثار نمایاں ہوگئے اور آپ نے فرمایا:
مَہ ، فضّ اللّہ فاک والذ بعث محمّدًا بالحقّ نبیًّا لو شفع أب ف کل مذنب علیٰ وجہ الأرض لشفعہ اللّہ.(١)
چپ رہ! اللہ تیرے منہ کو توڑ دے مجھے قسم ہے اس خدا کی جس نے محمدۖ کو برحق نبی قرار دیا ہے اگر میرے والد (ابوطالب)روئے زمین کے سارے گناہ گاروں کی شفاعت کرنا چاہیں تو بھی پروردگار ان کی شفاعت کو قبول کرے گا .
ایک اورجگہ فرماتے ہیں :
.............
(١)الحجة ص ٢٤.
کان واللہ ابوطالب عبدمناف بن عبدالمطلب مؤمنًا مسلمًا یکتم اِیمانہ مخافة علیٰ بن ہاشم أن تنابذھا قریش.(١)
خدا کی قسم ابوطالب عبدمناف بن عبدالمطلب مومن اور مسلمان تھے اور اپنے ایمان کوقریش کے کفار سے مخفی رکھتے تھے تاکہ وہ بنی ہاشم کو ستا نہ سکیں.
حضرت علی ـکے یہ ارشادات نہ صرف جناب ابوطالب کے ایمان کی تائید کرتے ہیں بلکہ ان کو ایسے اولیائے خدا کی صف میں کھڑا کردیتے ہیں جو پروردگار عالم کے اذن سے شفاعت کا حق رکھتے ہیں .
ب: جناب ابوذر غفاری نے جناب ابوطالب کے بارے میںکہا ہے:
واللّہ الذ لااِلہ اِلا ھو ما مات ابوطالبٍ حتیٰ أسلم.(٢)
قسم ہے اس خد اکی جس کے سوا کوئی معبود نہیں ابوطالب اسلام لانے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں.
.............
(١)الحجة ص ٢٤.
(٢)شرح نہج البلاغہ (ابن ابی الحدید) جلد١٤ ص٧١(طبع دوم).
ج:عباس بن عبدالمطلب اور ابوبکر بن ابی قحافہ سے بھی بہت سی سندوں کے ساتھ یہ روایت نقل ہوئی ہے :
اِنّ أباطالب مامات حتیٰ قال: لاالہ الا اللّہ محمد رسول اللّہ.(١)
بے شک ابوطالب ''لاالہ الا اللّہ محمد رسول اللّہ''کہنے کے بعد دنیا سے رخصت ہوئے ہیں.
٦۔ابوطالب اہل بیت کی نگاہ میں
ائمہ معصومین ٪ نے جناب ابوطالب کے ایمان کو صاف لفظوں میں بیان فرمایا ہے اور مختلف موقعوںپر پیغمبراسلامۖ کے اس فداکار کا دفاع کیا ہے یہاں پر ہم ان میں سے صرف دو نمونوں کا تذکرہ کرتے ہیں:
الف:امام محمد باقر ـ فرماتے ہیں:
لووضع اِیمان أب طالبٍ ف کفة میزان و اِیمان ھذا الخلق ف الکفة الأخری لرجح اِیمانہ.(٢)
اگر ابوطالب کے ایمان کو ترازو کے ایک پلڑے میں اور تمام مخلوقات کے ایمان کو اس کے دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے
تو ایمان ابوطالب ان کے ایمان سے بھاری ہوگا.
.............
(١)الغدیر ، جلد ٧ ص٣٩٨ تفسیر وکیع سے نقل کرتے ہوئے (طبع٣ بیروت ١٣٧٨ھ).
(٢)شرح نہج البلاغہ ابن ابی الحدید جلد ١٤ ص ٦٨ (طبع دوم ) الحجة ص١٨.
ب:امام جعفرصادق ـ رسول اکرمۖسے نقل فرماتے ہیں :
اِنّ أصحاب الکہف أسرّوا الایمان و أظہروا الکفر فآتاھم اللّہ أجرھم مرّتین و اِنّ أباطالب أسرّ الایمان و أظہر الشرک فآتاہ اللّہ أجرہ مرتین.(١)
اصحاب کہف (چند مصلحتوں کی وجہ سے) اپنے ایمان کو چھپا کر کفر کا اظہار کرتے تھے تو پروردگار عالم نے انہیں دہرا اجر عطا فرمایا تھا. ابوطالب نے بھی اپنے ایمان کو چھپا کر (کسی مصلحت کی وجہ سے) شرک کا اظہار کیا تو انہیں بھی پروردگارعالم نے دوہرا اجر دیا ہے .
گزشتہ دلیلوں کی روشنی میں آفتاب کی طرح واضح و روشن ہوجاتا ہے کہ
جناب ابوطالب درج ذیل بلند مقامات پر فائز تھے:
١۔خدا و رسولۖ پر محکم ایمان.
٢۔پیغمبرخداۖ کے بے لوث حامی و ناصر اور راہ اسلام کے فداکار.
٣۔پیغمبراکرم ۖ کے بے نظیر محبوب.
٤۔خداوند عالم کے نزدیک عہدۂ شفاعت کے مالک.
.............
(١)شرح نہج البلاغہ ابن ابی الحدید جلد ١٤ ص ٧٠ (طبع دوم )الحجة ص١١٥.
اس اعتبار سے ثابت ہوجاتا ہے کہ جناب ابوطالب پر لگائی گئی نسبتیںباطل اور بے بنیاد ہیں.جو کچھ بیان ہوچکا ہے اس سے دو حقیقتیں آشکار ہوجاتی ہیں:
١۔پیغمبراکرمۖ، جناب امیرالمومنین ، ائمہ معصومین٪ اور اصحاب پیغمبر ۖ کی نگاہ میں جناب ابوطالب ایک باایمان شخص تھے.
٢۔جناب ابوطالب پر کفر کا الزام باطل اور بے بنیاد ہے اور ان پر یہ تہمت بنی امیہ اور بنی عباس (جو ہمیشہ سے اہل بیت٪ اور جناب ابوطالب کی اولاد سے جنگ کرتے آئے ہیں) کے اشاروں پر بعض سیاسی مفادات کے تحت لگائی گئی تھی .
اب ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ اس حدیث کا جائزہ لیں جو ''حدیث ضحضاح''کے نام سے مشہور ہے اور جسے بعض لوگوں نے سند قرار دیتے ہوئے جناب ابوطالب کی شخصیت کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے ہم یہاں قرآنی آیات ، سنت نبویۖ اور عقل کی روشنی میں اس حدیث کے باطل اور بے بنیاد ہونے کے دلائل پیش کریں گے:
حدیث ضحضاح کا تحقیقی جائزہ
بعض مصنفین جیسے بخاری اور مسلم نے ''سفیان بن سعید ثوری'' ''عبدالملک بن عمیر'' ''عبداللہ العزیز بن محمددراوردی'' ''لیث بن سعد'' جیسے راویوں سے نقل کرتے ہوئے ان دو اقوال کو پیغمبراکرمۖ سے منسوب کیا ہے:
الف:''وجدتہ ف غمراتٍ من النار فأخرجتہ الی ضحضاح''.
میں نے انہیں آگ کے انبار میں پایا تو انہیںضحضاح(١) کی طرف منتقل کردیا۔
ب:''لعلہ تنفعہ شفاعت یوم القیامة فیجعل ف ضحضاح من النار یبلغ کعبیہ یغل منہ دماغہ ''
قیامت کے دن شاید میری شفاعت ابوطالب کے کام آجائے تاکہ انہیں ضحضاح میں ڈال دیا جائے جس کی گہرائی پاؤں کے ٹخنوں تک ہوگی اور جس میں ان کا (معاذاللہ) دماغ کھولے گا (٢)
اگرچہ جناب ابوطالب کے ایمان سے متعلق گزشتہ روایات اور دلائل کی روشنی میں اس حدیث ضحضحاح کا باطل اور بے بنیاد ہونا اچھی طرح ثابت ہوجاتا ہے لیکن پھر بھی اس مسئلے کی وضاحت کیلئے حدیث ضحضاح سے متعلق دو چیزوں کی تحقیق ضروری ہے :
١۔اس حدیث کے سلسلہ سند کا باطل ہونا .
٢۔اس حدیث کے متن کا کتاب خدا اور سنت پیغمبرۖبر خلاف ہونا .
.............
(١)''ضحضاح ''ایسے گڑھے کو کہتے ہیں جس کی گہرائی آدمی کے قد سے کچھ کم ہو.
(٢)صحیح بخاری جلد٥ ابواب مناقب باب قصہ ابوطالب ص٥٢ اور جلد ٨ کتاب الادب باب کنیة المشرک ص ٤٦طبع مصر.
حدیث ضحضاح کے سلسلہ سند کا باطل ہونا
ہم نے بیان کیا تھا کہ اس حدیث کے راوی ''سفیان بن سعید ثوری''''عبدالملک بن عمیر'' ''عبدالعزیز بن محمددراوردی'' اور ''لیث بن سعد ''ہیںاب ہم ان راویوں کے سلسلے میں اہل سنت کے علمائے رجال کے نظریات کی تحقیق کریں گے:
الف: ''سفیان بن سعید ثوری''
ابوعبداللہ بن احمد بن عثمان ذھبی کا شمار اہل سنت کے بزرگ مرتبہ علمائے رجا ل میں ہوتا ہے انہوں نے سفیان بن سعید ثوری کے بارے میں یوں کہا ہے: ''کان یدلس عن الضعفائ.''(١)
سفیان بن سعید ثوری ضعیف راویوںکی گھڑی ہوئی حدیثیں نقل کرتا تھا.
ذہبی کا یہ کلام اس بات کی واضح دلیل ہے کہ سفیان ثوری ضعیف اور مجہول الحال قسم کے افراد سے حدیثیں نقل کیا کرتا تھا اس اعتبار سے اس کی نقل کی ہوئی حدیثوں کا کوئی اعتبار نہیں ہے .
.............
(١)میزان الاعتدال (ذہبی) جلد٢ ص١٦٩طبع ١ بیروت ١٣٨٢ھ.
ب:عبدالملک بن عمیر
اس کے بارے میں ذہبی نے بھی کہا ہے :
طال عمرہ وساء حفظہ ، قال أبوحاتم لیس بحافظ تغیّر حفظہ و قال أحمد: ضعیف یخلط و قال ابن معین : مخلط و قال ابن خراش کان شعبة لایرضاہ و ذکر الکوسج عن أحمد أنہ ضعفہ جدًا.(١)
اس کی عمر زیادہ ہوگئی تھی اور اس کا حافظہ کام نہیں کرتا تھا اور اسی طرح ابوحاتم نے اس کے بارے میں کہا ہے کہ : اس کے اندر حدیثیں حفظ کرنے کی قدرت ختم ہوگئی تھی اور اس کی یاداشت جاتی رہی تھی اسی طرح احمد بن حنبل نے اس کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ضعیف تھا صحیح حدیث کو جعلی حدیث سے ملا کر بیان کرتا تھا اور ابن معین نے اس کے بارے میں کہا ہے کہ وہ صحیح اور غلط حدیثوں کو آپس میں ملا دیا کرتا تھا اورابن خراش نے بھی اس کے بارے میں کہا ہے کہ شعبہ بھی اس سے راضی نہ تھے اور کوسج نے احمد ابن حنبل سے یوں نقل کیا ہے کہ وہ عبدالملک بن عمیر کو نہایت ہی ضعیف قسم کا شخص شمار کرتے تھے.
گذشتہ اقوال کے مجموعے سے معلوم ہوتا ہے ''عبدالملک بن عمیر'' درج ذیل صفات کا مالک تھا:
.............
(١)میزان الاعتدال جلد٢ ص٦٦٠(طبع ١، بیروت)
١۔اس کا حافظہ ختم ہوگیا تھا اور وہ بھول جاتا تھا .
٢۔علم رجال کی اصطلاح میں وہ ایک ضعیف شخص تھا اور اسکی روایات پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا.
٣۔بہت زیادہ غلطیاں کرنے والا شخص تھا.
٤۔صحیح اور غلط کو آپس میں ملا کر بیان کرنے والا شخص تھا۔واضح ہے کہ مذکورہ صفات میں سے صرف ایک صفت بھی عبدالملک بن عمیر کو ضعیف اور ناقابل اعتماد شخص قرار دینے کیلئے کافی تھی جبکہ اسکے اندر تو یہ سارے نقائص جمع تھے.
ج:عبدالعزیز بن محمد دراوردی
اہل سنت کے علمائے رجال نے اسے حافظہ سے بے بہرہ اور بھول جانے والا ایسا شخص قرار دیا ہے کہ جس کی روایات پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا. احمد بن حنبل نے عبدالعزیز بن محمد دراوردی کے بارے میں یہ کہا ہے : اِذا حدّث من حفظہ جاء ببواطیل. (١)
جب بھی وہ اپنے حافظے سے کوئی روایت نقل کرتا ہے تو وہ باطل اور بے ہودہ اقوال سے پر ہوتی ہے .
اسی طرح ابوحاتم نے اس کے بارے میںیہ کہا ہے:''لایحتج بہ''(٢)اس کی
.............
(١) گذشتہ حوالہ ص٦٣٤.
(٢)گذشتہ حوالہ.
حدیث کے ذیعہ استدلال نہیں کیا جاسکتا .اور ابوزارعہ نے اسکے بارے میں ''سّء الحفظ''یعنی اس کا حافظہ صحیح نہیں تھا جیسے الفاظ استعمال کئے ہیں(١)
د:لیث بن سعد
اہل سنت کے علمائے رجال کی کتابوں کے مطالعہ سے یہ بات بخوبی واضح ہوجاتی ہے کہ وہ راوی جن کے نام ''لیث'' ہیں وہ سب ایسے مجہول الحال یا ضعیف افراد ہیں جن کی نقل کی ہوئی احادیث پر عمل اور اعتماد نہیں کیا جاسکتا(٢) لیث بن سعد بھی انہی ضعیف اور لاپرواہ افراد میں سے تھا جو احادیث کے سننے اور ان کے راویوں سے لینے میں انتہائی لاپرواہی سے کام لیتے تھے.
یحیی بن معین نے ا سکے بارے میں کہا ہے : اِنّہ کان یتساہل ف الشیوخ والسماع .(٣)
لیث بن سعد، افراد سے حدیث لینے اور سننے میں لاپرواہی کیا کرتا تھا.
''نباتی ''نے بھی اسے ضعیف افراد میں قرار دیا ہے اور اپنی کتاب ''التذلیل علی الکامل'' (جسے انہوں نے ضعیف افراد کی پہچان کے لئے لکھا ہے) میں ''لیث بن سعد''
.............
(١)گذشتہ حوالہ ص ٦٣٤.
(٢)میزان الاعتدال جلد٣ ص ٤٢٠تا ٤٢٣ طبع ١ ،بیروت.
(٣) گذشتہ حوالہ ص ٤٢٣.
کے نام کا بھی ذکر کیا ہے.(١)
اس بیان سے معلوم ہوجاتا ہے کہ حدیث'' ضحضاح''کے سارے راوی انتہائی ضعیف تھے لہذا ان سے منقول احادیث پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا.
حدیث ضحضاح کا مضمون قرآن و سنت کے خلاف ہے اس حدیث میں پیغمبراکرمۖ کی طرف نسبت دی گئی ہے کہ آپۖ نے جناب ابوطالب کو(معاذاللہ) آگ کے شعلوں کے انبار سے نکال کر ضحضاح کی طرف منتقل کردیا تھااس اعتبار سے پیغمبراکرمۖ نے ان کے عذاب میں کمی کرادی تھی یا آنحضرتۖ نے قیامت کے دن ان کے حق میں شفاعت کرنے کی آرزو کی تھی جبکہ قرآن مجید اور سنت نبویۖ کے اعتبار سے آنحضرت ۖ کا عذاب میں کمی کرانے یا شفاعت کرنے کا حق صرف مومنوں اور مسلمانوں سے ہی مخصوص ہے لہذا اگر (معاذاللہ) جناب ابوطالب کافر ہوتے تو ہرگز پیغمبراکرمۖ ان کے عذاب میں کمی یا ان کی شفاعت کی آرزو نہ کرتے . اس اعتبار سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ (حدیث ضحضاح) کا مضمون باطل اور بے بنیاد ہے اب
ہم قرآن وسنت کی روشنی میں اس مسئلے کی چند واضح دلیلیں پیش کرتے ہیں:
الف: قرآن مجید اس سلسلے میں فرماتا ہے:
( وَالَّذِینَ کَفَرُوا لَہُمْ نَارُ جَہَنَّمَ لاَیُقْضَی عَلَیْہِمْ فَیَمُوتُوا وَلاَیُخَفَّفُ عَنْہُمْ مِنْ عَذَابِہَا کَذٰلِکَ
.............
(١)شیخ الابطح ص٧٥ اور میزان الاعتدال جلد٣ ص٤٢٣.
نَجْزِ کُلَّ کَفُورٍ)(١)
اور جنہوں نے کفر اختیار کیا ان کیلئے جہنم کی آگ ہے نہ تو ان کی قضا آئے گی کہ مرجائیں اور نہ ہی انکے عذاب میں کوئی تخفیف کی جائی گی ہم اسی طرح ہر کفر کرنے والے کو سزا دیا کرتے ہیں.
ب:سنت نبیۖ میں بھی کفار کے حق میں شفاعت کی نفی کی گئی ہے: ابوذر غفاری نے پیغمبراکرمۖ سے یہ روایت نقل کی ہے :
أعطیت الشفاعة وھ نائلة من أُمت مَن لایشرک باللّہ شیئًا.
مجھے شفاعت کرنے کا حق دیا گیا ہے اور وہ میری امت کے ایسے افراد کے لئے ہوگی جنہوں نے خداوندعالم کے سلسلے میں شرک نہ کیاہو.
لہذا حدیث ضحضاح کا مضمون باطل ، بے بنیاد اور قرآن و سنت کے اصولوں کے خلاف ہے.
نتیجہ
اس بیان کی روشنی میں یہ واضح ہوجاتا ہے کہ حدیث ضحضاح سند و متن کے اعتبار
سے ناقابل عمل روایت ہے. اس طرح جناب ابوطالب کی باایمان شخصیت کو داغدار کرنے والی مہمل روایت باطل ہوجاتی ہے اور پیغمبراکرمۖ کے حامی و ناصر جناب ابوطالب کا ایمان محکم طریقہ سے ثابت ہوجاتا ہے۔
.............
(١)سورہ فاطر آیت : ٣٦.
|