گرچہ یہ خصوصیات دوسرے مرحلہ سے مربوط ہیں لیکن ہم نے جان بوجھ کر ان خصوصیات کو آخر میں بیان کیا ہے تاکہ ایک وہابی، انھیں آسانی کے ساتھ درک کرسکے، اور یہ تین خصوصیات یہ ہیں:
١۔ اہلبیت کے بارے میں امامیہ کا میانہ رو ہونا۔
٢۔ امام زمانہ کی غیبت مذہب امامیہ کی نظر میں۔
مذہب امامیہ کو سمجھنے کے لئے ہم ان تمام مراحل کو طے کرنے پر مجبور ہیں، اوران مراحل میں ترتیب کا ہونا بے حد ضروری ہے. مذہب تشیع کی وضاحت کے لئے جس روش کو ہم نے انتخاب کیا ہے اسے ایک نقشہ کی صورت میں پیش کرتے ہیں تاکہ اس روش کے تمام مراحل قارئین کے لئے واضح ہو جائیں۔١
......... ............ ................. ...........
(١) میں نے اس تحقیق کی روش کو وہابیوں کے لئے مرتب کیا ہے تاکہ انھیںمذہب تشیع کی کامل شناخت ہو جائے اور جب تک ایک وہابی کے لئے اہل تشیع کا غالی نہ ہونا ثابت نہ ہو جائے اور جب تک وہ الوہیت، نبوت ، دینی احکام، اور شیعی منابع سے باخبر نہ ہوں ؛تب تک اس کے لئے مشکل ہے کہ وہ امامت و غیبت امام زمانہ جیسے مباحث کو سمجھ سکیں. اور میں نے بھی وہابیت کو ترک کرنے کے
آخری مراحل میں امامت و غیبت کے مسائل کی معرفت حاصل کی اور ان پر ایمان لایا اِن تمام باتوں کو قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں تاکہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ میںنے مباحث امامت و غیبت امام زمانہ کو اہمیت نہ دی۔
(١)
مذہب امامیہ کی معرفت
(٢)
مذہب امامیہ کی دقیق معرفت
مذہب امامیہ کی نظر میںالوہیت و نبوت کی حقیقت
مذہب امامیہ کے نزدیک شریعت اور دینی احکام کی حقیقت
مذہب امامیہ کے اہداف کی حقیقت
مذہب امامیہ میں بعض کلمات کے معنی کی حقیقت
(٣)
مذہب امامیہ کی بنیادی معرفت
الف: مذہب تشیع کے منابع
ب: امامت
ج: مذہب امامیہ کی حقیقت
د: اس مذہب کی ابتدا اور اس کے ظہور کی دلیلیں
نتیجہ
مذہب امامیہ کی خصوصیات
اس نقشہ میں یہ بات واضح ہے کہ بعد کے دونوں مراحل کی معرفت سے قبل، پہلے مرحلہ کی معرفت ضروری ہے تاکہ وہابی شیعوں کو غالی کا خطاب نہ دیں، اور اس نقشہ میں پہلے مرحلہ کا سب سے اوپر قرار پانا اس مرحلہ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے . لہٰذا اگر اس کو جابجا کردیا جائے تو پھر تحقیق کی روش میں خلل واقع ہوگا اوراسی طرح دوسرے اور تیسرے مرحلے بھی اہمیت کے حامل ہیں، اور انھیں یکے بعد دیگرے قرار دینا ضروری ہے ہر مرحلہ میں کچھ حقائق بیان کئے گئے ہیں، اور چونکہ مذہب امامیہ کے خصائص کوسمجھنا ،ان گذشتہ مراحل کو طے کرنے پر موقوف ہے اسی لئے ہم نے خصائص امامیہ کی بحث کو سب سے آخر میں قرار دیا ہے. ہم نے پہلے مرحلہ کے مطالب کو سب سے پہلے ذکر کیا، تاکہ معلوم ہو جائے کہ یہ مرحلہ آنے والے مراحل کے لئے مؤثر ہے. اور مذہب امامیہ میں حقیقت الوہیت و نبوت جیسی بحث کو دوسرے مرحلہ میں سب سے پہلے قرار دینے کی وجہ یہ ہے کہ دیگر تمام مباحث کا درک کرنا انھیں مباحث پرموقوف ہے۔
یاد رہے جیسا کہ صفحہ ٣٣ کے حاشیہ میں گذر چکا ہے کہ امامت و غیبت امام زمانہ کے مباحث کو ہم نے سب سے آخر میں قرار دیا ہے تاکہ ایک وہابی کے لئے ان مباحث کو سمجھنا آسان ہو جائے۔
اس نقشہ میں عمودی خطوط تحقیق کے تمام مراحل میں محکم ارتباط کی عکاسی کرتے ہیں اور اس حقیقت کی طرف اشارہ بھی، کہ ہر مرحلہ کا وجود گذشتہ مرحلہ پر موقوف ہے اور اس تحقیق میں ترتیب کا لحاظ ضروری ہے۔
ہر مرحلہ میں طبقات کا منسجم ہونا مذہب امامیہ کے حقائق و عقائد کے منسجم ہونے کی دلیل ہے اور اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ محقق، مذہب امامیہ کے تمام حقائق کوایک مرتب و منسجم شکل میں پیش کرے اور ہر حقیقت و خصوصیت پر علٰیحدہ طور سے تحقیق نہ کی جائے، کیونکہ اس طرح کی تحقیق میں منسجم شکل کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے اور شایدوہابیوں نے شیعیت کی شناخت میں جو خطا کی ہے اس کا ایک سبب یہ ہو کہ انھوں نے مذہب امامیہ کے عقائد و حقائق پر الگ الگ بحث کی ہے. یہ نقشہ مباحث میں ترتیب و تسلسل کو بیان کرتا ہے. ہر مرحلہ، بعد والے مرحلہ کے لئے مقدمہ اور گذشتہ مباحث کا نتیجہ ہے اگر پہلے مرحلہ کو قبول کیا جائے، تو نتیجہ میں دوسرے مرحلہ کو قبول کرنا ضروری ہوگا. اور افقی خطوط کا مفہوم یہ ہے کہ ہر مرحلہ پر محقق کی دقیق نظر ہو، تاکہ ایک مرحلہ دوسرے مرحلہ میں مخلوط نہ ہونے پائے، اور ہر مرحلہ کے لئے ایک دقیق تحقیق کی ضرورت ہے، کیونکہ اگرپہلے مرحلہ میں ہماری تحقیق ناقص ہو تو پھر دوسرے مرحلہ کا صحیح طور پر سمجھنا مشکل ہوگا. اس نقشہ کی نوک اوراس میں کشادگی بتلاتی ہے، کہ اگر تحقیق میں پہلا قدم غلط اٹھے (گرچہ اس کی لغزش کم ہی کیوں نہ ہو) تو آئندہ مراحل میں یہ خطا اور وسیع ہو جائے گی۔
اب ہم ان قارئین کی خدمت میں ان مراحل کو مختصر طور پر بیان کرتے ہیں۔
تصویر (١)
(١)
مذہب امامیہ کی
معرفت
حقیقت
حقیقت
واقعیت
واقعیت
الوہیت و پیامبری از
شریعت اور دینی احکام از
مذہب کے اہداف
بعض الفاظ کے معنی اس
امامیہ
امامیہ
امامیہ
مسلک میں
(٢)
مذہب امامیہ کی دقیق معرفت
مذہب تشیع کے منابع
اس مذہب میں امامت
مذہب امامیہ کی حقیقت
اس مذہب کے وجود میں آنے کی دلیلیں