باب ہفتم
امام زمانہ کوو سیلہ قرار دینا
مرحوم آیة اللہ مستنبط کہتے ہیں عقلی اور نقلی اعتبار سے ہمارے اوپر لازم ہے کہ آخری حجت کے الطاف اور عنایات کے ذیل میں ان کے دامن کو تھام لیں اور سختیوں احتیاجات اور مہم چیزوں میں آخری حجت سے پناہ لیں چونکہ وہی وقت کے بادشاہ ہیں اور امام عصر ہیں اگر چہ وہ ہم سے پوشیدہ ہیں لیکن وہ ہمیں دیکھتے ہیں۔ ہم ہی ہیں جوان کو نہیں دیکھتے ہیں ہیں اور نہیں پہچانتے ہیں اس حضرت کی عنایت کے انوار ہمارے اوپر پڑتے ہیں ہم میں سے جو بھی ان بزرگوار کو اپنا وسیلہ قرار دے اس کی حاجت پوری ہوجاتی ہے۔
مرحوم مستنبط ایک چیز کا اضافہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں میں نے خود ان کو وسیلہ قرار دیکر تعجب انگریز اثرات دیکھتے ہیں اور حیرت انگیز نتائج ہمارے ہاتھ میں آئے ہیں میں نے بھی کسی کو اس توسّل سے تخلّف ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ ہاں جس نے اس توسل کے آثار کی لذت کو نہیں چکھا ہے وہ ہرگز درک نہیں کرسکتاہے اور نہیں سمجھ سکتا بنفسی (أنت) من مغیب لم یحل منّا۔
خواجہ نصیر کے دعائے توسّل کا واقعہ
مرحوم خواجہ نصیر الدین طوسی جھرود ساوہ کے دیہات کا رہنے والا تھا اس کی ولادت گیارہ جمادی الاول سال پانچسو پچانوے میں شہر طوس میں ہوئی اس کی تاریخ کا مادہ آیہ کریمہ ( جَاءَ الْحَقُّ وَزَہَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَہُوقًا ) کے ساتھ موافق ہے اور اٹھارہ ذوالحجہ سال چھ سہ بہتر میں اس دنیا سے چلے گئے اور اس کی پوری عمر ۷۵ سال تھی دعائے توسل کا تفصیلی واقعہ ان کی طرف جو منسوب ہے کہ لوگوں کے درمیان مشہور ہوا ہے اور بعض کتابوں میں بھی لکھا گیا یہ ہے کہ خواجہ نصیر نے بیس سال کی مدت میں مناقب اھل عصمت میں ایک کتاب تالیف کی اور اس کتاب کو اپنے ساتھ بغداد لے گیا تا کہ خلیفہ عباسی کو دکھادے اتفاق سے یہ اس وقت پہنچا کہ جب خلیفہ ابن حاجب کے ساتھ تفریح اور تماشا کے لئے بغداد میں فرات کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے خواجہ نے اس کتاب کو خلیفہ کے پاس رکھا اور اس نے ابن حاجب کو دیا جب اس ناجبی کی نظر ائمہ اطہار کے مناقب پر پڑی اس نے سخت بغض کی وجہ سے اس کتاب کو دریا میں ڈال دیا اور بطور مذاق اور استہزاء کہا اعجبنی تلّمہ اس کتاب کے دریا میں گرنے کی آواز نے مجھے تعجب میں ڈالا پھر اس کے بعد خواجہ نصیر کی طرف متوجہ ہوا اور کہا کہاں کے رہنے والے ہیں خواجہ نے فرمایا میں طوس کا رہنے والا ہوں اس نے کہا گائیوں میں سے ہیں یا گدھوں میں سے ہیں خواجہ نے فرمایا گائیوں میں سے ہوں ابن حاجت نے پوچھا تمہارے سینگ کہاں ہیں خواجہ نے فرمایا میں نے اپنے سینگ طوس میں رکھ دیے ہیں۔ میں اس کو لینے کے لئے جا رہاہوں پس خواجہ مہموم مغموم اور محروم اپنے علاقے واپس آئے اتفاق سے ایک رات خواب میں دیکھا کہ ایک مکان ہے اور اس مکان میں ایک مقبرہ ہے اور اس مقبرہ پر ایک صندوق رکھا ہوا ہے اور اس صندوق پر دعا سلام کو لکھا گیا ہے کہ جو بارہویں امام خواجہ کے نام سے معروف ہے اور حضرت حجت اس مقام پر ہوتے ہیں پس اس بزرگوار نے اس سلام کو معروف دعا توسل کے ساتھ اور اس کے ختم کی کیفیت خواجہ کو تعلیم دی جب خواب سے بیدار ہوا ان میں سے کچھ بھول گیا تھا دوبارہ خواب دیکھا اسی طریقہ پر واقعہ کو دوبارہ خواب میں دیکھا اور جو فراموش کرچکا تھا اس کو بھی حضرت سے یاد کیا جب بیدار ہوا تو تمام کو یاد کرلیا پھر اس کو لکھا ابن حاجت اور خلیفہ کے عمل کی تلافی کے لئے اس ختم کو انجام دینے میں مشغول ہوگئے تا کہ اس کا یہ عمل انجام کو پائے اس کی حاجت قبول ہونے کے لئے کہ ایک چھوٹا بچہ جو اس کی تربیت سے بزرگ ہوگا اور وہ تاج اور سلطنت تک پہنچے گا اور اس کو وہ شہر اور جگہ کی طرف اشارہ فرمایا پس کواجہ رمل کے ساتھ اس بادشاہ کے محلہ کا پتہ لگایا اور اس کے گھر کی جستجو شروع کی ایک عورت کو اس گھر میں دیکھا کہ جس کے دو بچے تھے ان دو بچوں کو تربیت دینے کے لئے اس عورت سے درخواست کی اور خواجہ کو تربیت کے لئے دیا اور فراست سے جان لیا کہ ان میں بادشاہ کونسا ہے اور وہ ھلاکوخان تھا پس اس کی تربیت میں بہت زیادہ اہتمام کی رعایت کی یہاں تک کہ ھلاکوخان بلوغ کی حد تک پہنچا ایک دن خواجہ نے ھلاکوخان سے کہا اگر تم بادشاہ ہوجائے تو میری زحمت اور تکلیف کا کس طرح حق ادا کروگے ھلا کو نے کہا تجھ کو اپنا وزیر بناؤں گا خواجہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ ایک عہد نامہ اس کے بارے میں لکھیں ھلاکوخان نے کہا ایساہی ہے اور عہد نامہ لکھا اور خواجہ کو دیا کچھ زمانہ گزرا تھا کہ ھلاکوخان خراسان کا حاکم ہوا اور حاکم کی جگہ بیٹھا اور خواجہ کو اپنا وزیر بنا دیا پس لشکر خراساں پر چھا جانے کے بعد اور شہروں کی طرف لشکر کشی کی ایک ایک شہر کو اپنے تصرف میں لے آیا یہاں تک کہ بغداد کی طرف گئے اور مستعصم خلیفہ عباسی کو ھلاک کیا اس شہر میں قتل و قتال ہوا جب ابن حاجت نے اس واقعہ کو دیکھا تو کسی کے گھر میں چھپ گیا اور ایک طشت کو خون سے بھر دیا اور اس طشت کے اوپر ایک چیز رکھا اور اس کے اوپر فرش کو بچھا دیا اور اس پر بیٹھا تا کہ خواجہ کے علم رمل سے محفوظ رہے جب خواجہ نے رمل سے عمل کرنا شروع کیا تو ابن حاجت کو ایک خون کے دریا کے اوپر دیکھا حیران ہوا اس کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن پیدا نہیں کرسکا آخر اس نے ایک اور تدبیر سوچی کہ کئی گوسفند کو وزن کیا اور بغداد کے چند لوگوں کے درمیان تقسیم کیا اور ان سے شرط لگائی کہ جو بھی گوسفند کو لے گیا ہے اس کو چاہیئے کہ پہلے ہی جو وزن تھا وہی اسی وزن پر واپس کرے ایک گوسفند ابن حاجت کے میزبان کو بھی دیا وہ اس میں سوچنے لگا کہ اس گوسفند کے وزن کو کس طرح حفاظت کرے کہ واپس دیتے وقت اس وزن میں کوئی فرق نہ آئے ابن حاجب کے ساتھ مشورہ کیا ابن حاجت نے کہا اس کی تدبیر یہ ہے کہ ایک بھڑیا کا بچہ لے آئیں ہر روز صبح سے شام تک کافی مقدار میں گھاس کھلا دیں جب رات ہوجائے تو اس گوسفند کو بھیڑیا کو دکھا دیں تا کہ جتنا یہ گوسفند موٹا ہوا ہے اس بھیڑیا کو دیکھ کر اتنا ہی کمزور ہوجائے جب تک یہ گوسفند تمہارے پاس ہے اس پر عمل کریں اس وقت اس کے وزن میں کوئی فرق نہیں آئے گا پس یہ مرد گوسفند واپس کرنے تک یہ عمل کرتا رہا تمام گوسفند کے وزن میں فرق ظاہر ہوا لیکن ابن حاجت کے میزبان کے گوسفند میں کوئی فرق نہیں آیا خواجہ نے فراست سے جان لیا کہ ابن حاجت اس شخص کے گھر میں ہے اور یہ تدبیر ابن حاجت کی ہے وہاں سے پکڑ کر لائے خواجہ اور ھلاکوخان کے سامنے رکھا کواجہ نے اس سے کہا کہ میرے سینگ یہ بادشاہ ہیں اس سینگ کے لانے کا وعدہ تجھ سے کیا تھا اس کے بعد اس کو اپنے ساتھ فراست کے کنارے لے گیا اور ان کے کتابوں کو لانے کا حکم دیا خواجہ کے سامنے ابن حاجت کی ساری کتابیں دریا برد کین اور کہا أعجبنی تلمّہ ان کتابوں کے پانی میں گرنے کی وجہ سے جو آواز نکلی ہے اس نے مجھے تعجب میں ڈالا ہے ۔ شافیہ کافیہ اور مختصر کو جو صرف نحو اور اصول میں تھے یہ کتابیں مبتدی کے لئے فائدہ مند تھیں ان کتابوں کو باقی رکھا اس کے بعد فرمایا کہ ابن حاجت کی گوسفند کی طرح اس کی کھال کو اتاردیں اور اس کے بدن کو شط فرات میں ڈال دیا یہ وہ واقعہ ہے اس دعا کے صدور میں حضرت حجت نے ذکر کیا ہے لیکن جیسا کہ دارالسلام میں تصریح ہوگئی ہے کہ تاریخ فتح بغداد اور ابن حاجت کے فوت کی تاریخ سے ایک اشکال پیدا ہوتاہے چونکہ ھلاکوخان کا بغداد پر حملہ کرنا اور خواجہ نصیر الدین طوسی کی فکر اور اس کی تاریخ کچھ نکات پائے جاتے ہیں کہ جو اس واقعہ کی صحت میں خدشہ پیدا کرتاہے۔
۱۔ جس طرح تاریخ میں ثابت ہے ابن حاجت کی موت اسکندریہ میں ہوئی ہے نہ کہ بغداد میں۔
۲۔ اس کی موت فتح بغداد سے نو سال پہلے ہوئی ہے جس وقت ھلاکو اور خواجہ نصیر الدین طوسی جب بغداد میں داخل ہوئے تو ابن حاجت زندہ نہیں تھا تا کہ فرار کرتا اور خون سے بھرا ہوا طشت پر بیٹھنے کا محتاج ہوتا۔
۳۔ جس طرح خواجہ نصیر الدین کے رمل سے استفادہ کر کے شہر حلہ اور ھلاکوں خان کو دریافت کیا کیا ابن حاجت کو رمل کے زریعے دریافت نہیں کرسکتے تھے کہ ابن حاجت کہاں ہے وہ خون کے طشت کے اوپر بیٹھا ہوا ہے کہ کہاں اور کس مکان میں قرار پایا ہے۔
اگر رمل کے ذریعے سے دریا کا خون دیکھتا ہے کیا اس سے استفادہ نہیں کرسکتا تھا ان تمام سے قطع نظر کواجہ جانتا تھا رمل کے ذریعہ جانتا تھا کہ ابن حاجت کے میزبان کو تو گوسفند میں وزن نہ کرنے کی شرط کی کیا ضرورت تھی ان تمام کے باوجود دعائے توسل کی اہمیت میں کوئی شک نہیں ہے کہ جو خواجہ کی طرف منسوب ہے اس کتاب کے موٴلف نے اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے مرحوم شیخ بھائی سے نقل ہوئی ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ مقدس اردبیلی سے سوال ہوا کہ کونسی چیز سبب ہوئی کہ جس کی وجہ سے اس مقامات عالیہ پر پہنچا اس نے جواب میں فرمایا
خواجہ نصیر الدین دعائے توسل ہمیشہ پڑھنے کی وجہ سے
۔ دعائے توسل معروف بہ دوازدہ امام خواجہ نصیر
۲۔ حضرت صاحب الزمان سے توسل کی دعا
کتاب قسب المصباح میں صاحب الزمان کے ساتھ دعائے توسل جو کہ مختصر دعا ہے اس طرح نقل کیا گیا ہے۔
أَللّٰھُمَّ إِنی أَسْأَلُکَ بِحَقَّ وَلِیِّکَ وَ حُجَّتِکَ صٰاحِبِ الزَّمٰانَ إِلّٰا أَعَنْتَنی بَہِ عَلیٰ جَمیعِ اُمُوری، وَکَفَیْتَنی بِہِ مَوٴُونَةَ کُلِّ مُوذٍ وَطٰاغٍ وَبٰاغٍ، وَأَعَنْتَنی بِہِ، فَقَدْ بَلَغَ مَجْھُدی، وَکَفَیْتَنی کُلَّ عَدُوًّ و ھَمٍّ (وَغَمٍّ وَدَیْنٍ، وَوُلْدی وَجَمیعَ أَھْلی وَ إِخْوٰانی، وَمَنْ یُعْنینی أَمْرُہُ وَ خٰاصَّتی، آمینَ رَبَّ الْعٰالَمینَ۔
کتاب جنات الخلود میں کہتے ہیں جنگ کے دن دشمنوں پر کامیابی اور تمام قرض ادا کرنے کے لئے اس طریقے سے امام زمانہ سے متوسل ہوجائے اس کتاب میں اس نکتہ کو ذکر کرنے کے بعد مذکور دعا کو نقل کیا ہے۔
۳۔ مشکلات میں صاحب الزمان سے توسل کرنا
سب سے بڑا وظیفہ امام زمانہ کو وسیلہ قرار دینا خصوصاً سختی اور مشکلات قسم قسم کی گرفتاریاں اور قسم قسم کی بیماریوں کی صورت میں آخری حجت کو وسیلہ قرار دیں۔
مرحوم علامہ مجلسی لکھتے ہیں ابوالوفاء شیرازی نے کہا میں قید خانہ میں تھا یہ چیز مجھ پر سخت گزری اپنی حالت کیلئے کدا سے شکایت کی اور اھلبیت سے مدد مانگی عالم خواب میں حضرت رسول کی خدمت میں حاضر ہوا پیغمبر عالم خواب میں اس کی راہنمائی کرتے ہیں کہ کس حاجت کے لئے کس طرح امام کو اپنا وسیلہ قرار دیں وہ کہتاہے کہ رسول خدا نے اس سے فرمایا یاد امام صاحب الزمان فاذا بلغ منک السیف الذبح فاستعن بہ فانہ یعینک ووضع یدہ علی حلقہ۔ لیکن صاحب الزمان جب تلوار کے ساتھ قتل کی جگہ پر پہنچے اور اپنے ہاتھ کو حلق مبارک پر رکھیں تو اس سے مدد طلب کرو کہ وہ تمہاری مدد کرے گا۔
ابوالوفاء کہتاہے کہ عالم خواب میں آوازدی یا مولای یا صاحب الزمان ادرکنی فقد بلغ مجھے دی وہ کہتاہے کہ میں خواب سے بیدار ہوا اس حالت میں تھا کہ مامورین میرے ہاتھ سے زنجیروں کو کھولتے تھے سلاح الموٴمنین میں لکھتے ہیں کہ میرے پدر بزرگوار نے اس رابطہ میں کہا ہے
إِن دَنا مِنْ نَحْرِکَ السَّیْفُ اسْتَغِثْ بِوَلِیِّ الْعصْرِ مَوْلٰاکَ وَقُل:
یٰا صٰاحِبَ الزَّمٰانِ أَغِثْنی، یٰا صٰاحِبَ الزَّمٰانَ أَدْرِکْنی
فَھُوَ بیابُ اللّٰہ وَالرَّحْمَةِ وَالْغَوْثُ وَابنُ الْمُصْطِفیٰ فَخْرِ الرُّسُلِ
جس وقت تلوار تیرے گلے تک پہنچے تو اپنے مولیٰ حضرت حجت سے متوسل ہوجاؤ اور کہو اے صاحب الزمان ہماری فریاد کو پہنچو اے صاحب الزمان میری مدد کرو چونکہ وہ خدا کا دروازہ اور رحمت الٰہی ہے وہ سب کی فریاد کو پہنچنے والا ہے وہ فرزند پیغمبر حضرت محمد مصطفی ہے۔ جو کچھ رسول کے کلام سے ظاہر ہوتاہے یہ ہے کہ حضرت صاحب الزمان کو واسطہ قرار دینا صرف اس مقام کے ساتھ مخصوص نہیں ہے کہ انسان جب دشمن کے ہاتھ میں گرفتار ہوا اور وہ اس کو قتل کرنے کا قصد رکھتا ہو تب ہی کرے بلکہ یہ کنایہ ہے کہ جب بھی کوئی مشکل پیش آئے اور تمام اسباب ختم ہوجائیں اور لوگوں سے ناامید ہوجائے صبر اور تحمل کے لئے کوئی گنجائش نہ ہو چاہے دینی بلا ہو یا دنیوی ہو دشمن انسان ہو یا جن ہو ان تمام صورتوں میں حضرت حضت سے متوسل ہوجائے۔
۴۔ حضرت صاحب الزمان کے ساتھ توسل مشکلات میں
روایت میں ہے کہ اگر کسی موٴمن پر دنیوی یا اخروی امور سخت ہو تو صحراء میں چلا جائے اور اس دعا کو ستر مرتبہ پڑھے امام زمان اس کی مدد کریں گے دعا یہ ہے
یٰا فٰارِسَ الْحِجٰازِ أَدْرِکْنی، یٰا أَبٰا صٰالِحِ الْمَھْدِیَّ أَدْرِکْنی، یٰا أَبَا الْقاسِمِ أَدْرِکْنی أَدْرِکْنی وَلٰا تَدَعْنی، فَإِنّی عٰاجِزٌ ذَلیلٌ۔
۵۔ یا محمد یا علی کے ساتھ مشکلات میں صاحب الزمان کو سیلہ قرار دینا
عالم بزرگ مرحوم عراقی کتاب دارالسّلام میں لکھتے ہیں کہ ملّا قاسم رشتی جو معروف علماء میں سے ایک ہیں وہ نقل کرتے ہیں اور کہتے ہیں کسی مہم کام کے لئے اصفہان گیا ہوا تھا جمعرات کے علاوہ ایک دن تفریح کے لئے شہر (قبرستان تخت فولاد) کے جو با برکت زمین ہے چلا گیا اس شہر میں ناواقف تھا مجھے نہیں معلوم تھا کہ شب جمعہ لوگ اھل قبور کی زیارت کے لئے جاتے ہیں اور بہت زیادہ بھیڑ اور رش ہوتاہے لیکن باقی دنوں میں خلوت ہوتی ہے وہاں کھانے پینے کی چیزیں نہیں ملتی ہیں صرف کبھی کبھی کوئی زمیندار یا کوئی مسافر وہاں سے گزرتاہے جب میں خیابان سے عبور کرتا تھا تو دل چاہتا تھا کہ اپنے ہمراہ حقہ بھی لے جاؤں میرے ہمراہ جو نوکر تھا اس نے کہا اگر آپ چاہتے ہیں تو بتادیں اپنے ساتھ حقّہ لے جائیں چونکہ شب جمعہ کے علاوہ وہاں کوئی اور چیز نہیں ملتی ہے حقہ بیچنے والے نہیں آتے ہیں میں نے کہا حقہ کی خاطر واپس نہیں ہوتے ہیں یہاں بزرگ لوگوں کی قبریں ہیں سیدھے قبرستان چلے گئے قبرستان میں داخل ہوئے اور سورہ فاتحہ پڑھنے میں مشغول ہوگئے ایک شخص گوشہ میں بیٹھا ہوا تھا درویش جیسا دکھائی دیتا تھا وہ میری طرف متوجہ ہوئے اور کہا ملّا قاسم جب تم یہاں آئے تو کیوں سیرت پیغمبر کے مطابق سلام نہیں کیا میں اس کے کلام سے شرمندہ ہوا معذرت کرلی کہ میں دور تھا میں نے چاہا کہ نزدیک ہوجاؤں اس وقت سلام کروں فرمایا نہیں تم ملا میں ادب نہیں ہے اس سے میرے دل میں ایک ہیبت پیدا ہوئی آگے جا کر سلام کیا اس نے جواب دیا اس نے میرے ماں باپ کا نام لیا کہ فلاں فلاں تھے اور فرمایا کہ اس کا بیٹا زندہ نہیں بچتا تھا اس لئے اس نے نذر کی تھی کہ اگر خدا نے اس کو بیٹا عنایت کیا تو اھل حدیث اور اھل خیر سے ہوجائے گا خدا نے تجھ جیسا فرزند تیرے باپ کو دیا ہے۔ اس نے بھی نذر کو پورا کیا میں نے عرض کیا کیوں نہیں یہ واقعہ میں نے تفصیل سے سنا ہے اس کے بعد فرمایا اگر حقہ پینا چاہتے ہو تو تھیلا میں حقہ موجود ہے باہر نکالو اور تیار کرلو میں بھی پیونگا میں نے چاہا کہ نور کو آواز دوں اور حق بنانے کا حکم دوں یہ خیال اچانکمیرے ذہن میں آیا تو فرمایا کہ نہیں خود حق بنا لو میں نے عرض کیا اچھا اور ہاتھ کو تھیلا میں ڈال دیا اس میں حقہ تھا تازہ پانی ڈالا ہوا تھا اس کو باہر نکالا تمباکو کوئلے اور باقی ضروری چیزیں موجود تھیں میں نے حقہ تیار کیا خود پیا اور اس کو دیا اس کے بعد فرمایا کہ حقہ کی اگ کو گرادیں اس حق کو تھیلا میں رکھ دو میں نے ان کی اطاعت کی فرمایا: چند روز سے یہاں آیا ہوں لیکن اس شہر والوں کو پسند نہیں کرتا ہوں اس لئے شہر میں داخل نہیں ہوا اب میں ایک دوست کو دیکھنے کے لئے مازندران جارہاہوں اس کے بعد فرمایا اس قبرستان میں چند پیغمبر دفن ہیں کسی کو پتہ نہیں آئیے ان کی زیارت کرتے ہیں اٹھے اور تھیلا کو لئے ہوئے چل پڑے۔ یہاں تک کہ ایسی جگہ پہنچے فرمایا کہ پیغمبر کی قبر یہاں پر ہے زیارت پڑھی میں نے اس عبارت کو کتاب میں نہیں دیکھا تھا میں بھی ان کے ساتھ پڑھتا رہا اس کے بعد ان قبروں سے دور ہوگئے فرمایا میں مازندران جانا چاہتاہوں مجھ سے کوئی یادگار چیز طلب کرو میں نے ان سے علم کیمیا کی خواہش کی فرمایا نہیں سکھاتاہوں میں نے اصرار کیا فرمایا رزق اور روزی مقدّر ہے جب تک زندہ ہے روزی چلے گی میں نے کہا کیا ہوتاہے اس سے دربدری سے نجات حاصل کروں گا
فرمایا: اس دنیا کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے میں نے عرض کیا اس کو دنیا کو دوست رکھنے کی وجہ سے نہیں چاہتاہوں فرمایا پھر کیوں ان چیزوں کو چاہتے ہو کہ جو دنیا کے ساتھ مربوط ہیں۔ پھر میں نے اپی خواہش کا تکرار کیا تو فرمایا اگر مسجد سہلہ میں مجھے دیکھا تو سکھادوں گا پس میں نے عرض کیا کوئی دعا یاد کرادو فرمایا دو دعائیں یاد کراتاہوں ایک تمہارے ساتھ مخصوص ہے اور دوسری سے دوسروں کو نفع پہنچے گا اگر کوئی موٴمن کسی بلاء میں گرفتار ہو تو یہ دعا پڑھے اس میں بہت تاثیر ہے بہت زیادہ مجرب ہے انہوں نے دونوں دعائیں یاد کرادی میں نے عرض کیا افسوس کہ میرے پاس قلم کاغذ نہیں ہے تا کہ لکھوں اور زبانی یاد نہیں کرسکتا ہوں فرمایا: میرے پاس قلم کاغذ ہے اس کو تھیلا سے نکال لو ہاتھ کو تھیلا میں ڈال دیا وہاں نہ حقہ تھا نہ باقی چیزیں تھی صرف ایک قلم اور کاغذ تھا اتنے میں اس نے کہا کہ جلدی کرو مجھے نہ روکو میں جانا چاہتاہوں میں نے جلدی سے لکھنا شروع کیا اور مخصوص دعا کو املا کرایا اور میں نے لکھا جب دوسری دعا میں پہنچے تو یوں فرمایا: یا محمد یا علی یا فاطمہ یا صاحب الزمان ادرکنی ولا تھلکنی تھوڑی دیر صبر کیا فرمایا اس عبارت کو غلط جانتے ہو میں نے عرض کیا کہ ہاں چونکہ خطاب چار سے ہے اور فعل اس کے بعد جمع لانا چاہیئے۔ فرمایا تم نے اشتباہ کیا ہے چونکہ اس زمانے میں اس جہان کو منظم کرنے والا حضرت صاحب الزمان ہے دوسرے افراد اس کے ملک میں تصرف نہیں کرتے ہیں ہم دعا میں حضرت محمد علی فاطمہ کو اس بزرگوار کے پاس شفاعت کے لئے پڑھتے ہیں اور صرف امام زمان سے مدد طلب کرتے ہیں اس دن میری عجیب حالت ہوئی تھی اسی حالت میں شہر میں داخل ہوا اور حاجی محمد ابراہیم کے گھر گیا اس کا اپنا کتابخانہ تھا جب مجھ کو اس حالت میں دیکھا تو کہا کیا ہوا ہے کیا بخارا آیا ہے؟ میں نے عرض کیا نہیں میرے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا ہے اس کے بعد سارا واقعہ بیان کیا اس نے کہا اس دعا کو آقا محمد بید آبادی نے یاد کرایا ہے کتاب کی پشت پر دعا موجود ہے اٹھا اور کتاب کو لے آیا میں نے دیکھا کہ اس میں لکھا ہوا تھا ادررکونی ولا تھلکونی میں نے اس کو مٹا دیا اور دونوں فعل کو مفرد لکھا۔
۶۔ حضرت صاحب الزمان کے ساتھ توسل
روایت میں ہے کہ جس کسی کو کوئی ہم و غم ہو یا کسی شدّت میں مبتلا ہو اس کو چاہیئے کہ ستّر مرتبہ کہے
"یٰا اَللّٰہُ یٰا مُحَمَّدُ یٰا عَلِیُّ یٰا فٰاطِمَةُ یٰا صٰاحِبَ الزَّمٰانِ، أَدْرِکْنی وَلٰا تُھْلِکْنی"۔
۷۔ حضرت صاحب الزمان کے ساتھ توسل
کتاب التحفة الرضویہ میں لکھتے ہیں کہ نماز مغرب کے بعد پیغمبر اور اس کی آل پر سو مرتبہ درود بھیجو اس کے بعد ستّر مرتبہ کہو :
"یٰا اَللّٰہُ یٰا مُحَمَّدُ یٰا عَلِیُّ یٰا فٰاطِمَةُ یٰا حَسنُ یٰا حُسَیْنُ، یٰا صٰاحِبَ الزَّمٰانِ، أَدْرِکْنی وَلٰا تُھْلِکْنی"۔
اس وقت سو دفعہ پیغمبر پر درود بھیجو اور اپنی حاجت کا سوال کرو سید علامہ میرے پدر بزرگوار نے کہا ہے کہ یہ عمل مہم امور کے لئے مجرّب ہے۔
۸۔ حضرت صاحب الزمان کے ساتھ توسل
عالم بزرگوار فقیہ بزرگوار سید محمد ہندی نجفی نے سید حسن قزوینی سے اس نے سید حسین شوشتری سے اس نے اپنے اساتذہ سے نقل کیا ہے اور کہتاہے مشکلات اور سختی کے وقت سر برہنہ قبلہ کی طرف کھڑے ہوجائیں اور پانچو مرتبہ کہیں "یٰا حُجَّةَ الْقٰائِمَ" یہ عمل بہت زیادہ مجرّب ہے۔
۹۔ بیماری کو دور کرنے کے لئے امام زمانہ سے دعا
غیبت کے ختم ہونے کے لئے حضرت حجت کو وسیلہ قرار دیتے ہیں داؤد بن زربی کہتاہے کہ میں مدینہ منورہ میں سخت بیمار ہوا یہ خبر امام صادق تک پہنچی حضرت نے کرم فرمایا اور خط کے ضمن میں اس طرح فرمایا میں تمہاری بیماری سے اگاہ ہوا شفاء کے لئے تین کیلو گندم خرید لیں اس کے بعد پشت کے بل لیٹیں اور اس کو سینہ پر پھیلادیں اور کہیں :
"أَلھُمَّ إِنّی أَسْأَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذی إِ ذٰا سَأَلَکَ بِہِ الْمُضْطَرُّ کَشَفْتَ مٰا بَہِ مِنْ ضُرٍّ، وَمَکَّنْتَ لَہُ فِی الْأَرْضِ۔ وَجَعَلْتَہُ خَلیفَتَکَ عَلیٰ خَلْقِکَ، أَنْ تُصَلِّیَ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ عَلیٰ أَھْلِ بَیْتِہِ، وَأَنْ تُعیافِیَنی مَنْ عَلَّتی۔"۔
اس کے بعد اٹھیں اور بیٹھیں اور گندم کو اپنے اطراف سے جمع کریں پھر وہی دعا پڑھ لیں اس کے بعد دس سیر (فارسی) گندم فقراء کے درمیان تقسیم کریں پھر وہی دعا پڑھ لیں داؤد کہتاہے کہ میں نے اس علم کو انجام دیا اور ٹھیک ہوگیا۔
|