معرفت ِ امام عصر عجل الله تعالیٰ فرجہ
مصنف: علامہ السید ذیشان حیدر جوادی قدس سرہ
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ معرفت ِ امام عصر عجل الله تعالیٰ فرجہ ماہ شعبان المعظم میں ادارہٴ اسلام شناسی کی پہلی پیشکش از قلم: علامہ السید ذیشان حیدر جوادی قدس سرہ ناشر: ادارہٴ اسلام شناسی زینبیہ امام بارگاہ، ۱۳۲، حسینیہ مارگ، ممبئی نمبر ۳ نام کتاب : معرفت ِ امام عصر عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف مصنف : علامہ السید ذیشان حیدر جوادی قدس سرہ کمپوزر : غلام حیدر (میکسیما کمپوزنگ سینٹر اسلام آباد) ناشر : ادارہٴ اسلام شناسی زینبیہ امام بارگاہ، حسینیہ مارگ ممبئی نمبر ۳ سن اشاعت : شعبان المعظم، ۱۴۲۴ ہجری بمطابق ستمبر ۲۰۰۳ءء مقدمہ
اہل ممبئی کی خوش قسمتی ہے کہ عالم اسلام کی بلند پایہ شخصیت سرکار علامہ جوادی مدظلہ نے اپنی مصروف ترین زندگی میں سے کچھ وقت اس شہر کے لیے مخصوص کر دیا ہے اور ہمارے شہر کو اپنے مذہبی خدمات کے لیے مرکز کی حیثیت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ہم ان مراجع عظام کے بھی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمارے حال زار پر رحم کھا کر سرکار موصوف کو اپنا وکیل خاص بنا کر ہماری نگرانی اور سرپرستی کے لیے ہندوستان میں قیام پر مجبور کر دیا ہے اور اس طرح مذہبی خدمات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کا بہترین نمونہ ”ادارہٴ اسلام شناسی“ ہے۔ جسے سرکار موصوف کی سرپرستی کا شرف حاصل ہے اور یہ ادارہ صحیح مذہبی معلومات اور قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی واقعی تعلیمات کو عملی شکل دینے کے لیے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ ادارہ نے ایک ماہانہ نشریہ کا بھی انتظام کیا ہے جس کا نقش اول ”معرفت ِ امام عصر “ ہے جو دور حاضر میں ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ موٴمنین کرام سے گزارش ہے کہ ان نشریات سے مکمل طور پر فائدہ اٹھائیں اور اصحاب خیر سے التماس ہے کہ اس کار خیر کی اشاعت میں ہر طرح سے تعاون کریں۔
رب کریم سرکار موصوف کے سایہ کو برقرار رکھے اور ہمیں ان کی تعلیمات سے استفادہ کرنے کی توفیق کرامت فرمائے۔ ادارہٴ اسلام شناسی زینبیہ امام بارگاہ، ۱۳۲ حسینیہ مارگ، ممبئی ۳ |