شجره طیبه زیدی سادات مقیم شبه قاره هند
 

18- حسین بن زید ذوالدّمعہ یا ذی العبرہ
آپ حضرت زید کے دوسرے بڑے فرزند تھے آپ کی کنیت ابو عبداللہ جب کہ ذوالدمعہ یا ذی العبرہ یعنی (صاحب اشک ) آنسؤں والا اور ربیب امام صادق علیہ السلام کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔کیونکہ وہ اپنے والدکی دردناک شہادت پر اکثر گریہ زاری کرتے تھے اس لۓ ان کو (صاحب اشک ) یا آنسوؤں والا کہا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ آخری عمر میں ان کی بینائی ختم ہو گئ۔ ان کی عمر 76 سال تھی۔ جو 114 یا 115 ہجری قمری میں ملک شام میں پیدا ہوۓ ان کی والدہ کا نام ا م ولد تھا۔ صاحب علم شخصیت رکھتے تھے۔
وہ سات سال کے تھے کہ والد شہید ہو گۓ۔ والد کی وفات کے بعد امام جعفرصادق علیہ السلام آپ کی پروش اور تربیت فرمائی۔ علم و حکمت کا درس دیا اس طرح انہوں نے امام جعفرصادق علیہ السلام کی شخصیت سے بہت زیادہ کسب و فیض حاصل کیا۔ حسین بن زید نے حضرت عبداللہ بن حسین کے بیٹوں محمد اور ابراہیم کے ہمراہ قیام کیا ایک مدت تک گوشہ نشین رہے اور 76سال کی عمر میں فوت ہوۓ۔آپ کے بیٹوں میں یحیی مشہور ہوۓ ۔ جو کہ دلیر اور شجاع انسان تھے۔تہران میں شاہ عبدالعظیم کے پہلو میں د فن امام زادہ طاہر بھی آپ کی اولاد میں سے تھے جو اس طرح ہیں۔
ابن یحیی النّسابہ نقب النّقباء القائم بہ کوفہ ابن الحسین النّسابہ النّقیب الطّاہر ابن ابی عاتقہ احمد محدّث ابن ابی علی عمر بن یحیی بن الحسین ذوالدّمعہ ابن زید الشّہید ابن امام زین العابدین علیہ السلام .
طاہر فرزند محمد، محمد فرزند محمد، محمد فرزند حسن ، حسن با لقب صالح فرزند حسین ، حسین فرزند عیسی ، عیسی فرزند یحیی ، یحیی فرزند حسین ، حسین فرزند زید، زید فرزند علی بن حسین زین العابدین (علیہ السلام ) است.
سید اجل بہاءالشّرف نجم الدین ابوالحن محمد آپ کی اولاد میں سے تھے۔سید اجل بہاءالشّرف نجم الدین ابوالحن محمد بن الحسن بن احمد بن علی بن محمد بن عمر بن یحیہ ابن الحسین النّسابہ بن احمد المحّدث ابن عمر بن یحیی بن الحسین ذوالدّمعہ

19- محمّد زید
آپ حضرت زید شہید کے چھوٹے بیٹے تھے ۔ آپ کی والدہ کا تعلق سندھ سے تھا۔علم و فضل میں اپنی مثال آپ تھے۔وہ اپنے وقت کے بہترین مقرر تھے۔ ان کی کنیت ابوجعفر اور ابوعبداللّہ تھی-محمّد بن زید کے چھ بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں. آپ کی ذوجہ فاطمہ تھی جو علی بن جعفر بن اسحاق بن علی بن عبداللّہ بن جعفر بن ابی طالب کی بیٹی تھی۔

اولاد :
بیٹے : جعفر ، قاسم ، حسن ، حسین ، علی اور محمّد
بیٹیاں : فاطمہ ، ام الحسن ا ور کلثوم .
آپ کے بیٹےجعفر بڑے عالم اور فقیہ اور ادیب اور شاعر مشہور تھے ۔ جو کہ بعد میں نیشاپور میں مقیم ہوۓ۔اور احمد سکین جن کی اولاد میں سے ہیں۔نصرالدّین ابوجعفر احمد سکین جو کہ مقرب خدمت حضرت امام رضا علیہ السلام تھے ا و روہ ( فقہ الرضا ) کو اپنےہاتھ سے مرتب کرتے تھے ۔حمزہ بن محمد معروف بہ علوی قزوینی ان کی اولاد میں سے تھے۔حمزہ بن محمد بن احمد بن جعفر بن محمد بن زید

20- محمد صلی اللہ علیہ وسلم اورمعصومین کا خاندان :
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ محترمہ :
والدہ کی طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا شجرہ نسب :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی والدہ محترمہ کا شجرہ نسب اُن کے والد عبداللہ کے ساتھ قصی بن کلاب سےجا ملتا ہے ۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم -بن آمنہ بی بی ۔ بنت وہب - بن عبد مناف - بن زہرہ ۔ بن کلاب ۔ بن مرہ

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے والد گرامی:
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم - ابن عبد اللہ - بن عبد المطلب- بن ہا شم- بن عبد المناف- بن قصی - کلاب - بن مرّہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنّانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن محدّ بن عدنان(سلام اللہ علیہم) – عدنان کا تعلق حضرت اسماعیل( ذبیح اللہ) بن ابراہیم( خلیل اللہ) کی اولاد سے تھا۔جبکہ حضرت اسماعیل کی مادر گرامی بی بی ہاجرہ کی جد بھی قریش سے جا ملتی ہے۔

فرزندان عبد المطلب سلام اللہ علیہ-
عبد الکعبہ –حارث- مصعب غیرق- حاجل-حمزہ-ابو طالب- قاسم –عباس-عبد اللہ
عبد اللہ بن عبد المطلب دار النابغ کے باغ جو کہ یثرب میں ہے میں دفن ہیں۔ حضرت آمنہ بی بی والدہ گرامی حضرت پیامبر جب اپنے شوہر (عبداللہ) کی قبر پر تشریف لائیں وہی وفات پائی.
ازفرزندا ن ابوطالب –سلام اللہ علیہ-:امام علی مرتضی(علیہم السلام)
فرزندان امام علی مرتضی(علیہ السلام) از حضرت زہرا (سلام اللہ علیہ)کہ سلام و درود خدا ہو ان پاک ہسستیوں پر
امام حسن مجتبی علیہ السلام –امام حسین علیہ السلام –امام سجاد علیہ السلام –امام باقر علیہ السلام –امام صادق علیہ السلام –امام کاظم علیہ السلام –امام رضا علیہ السلام –امام جواد علیہ السلام –امام ہادی علیہ السلام –امام حسن عسکری علیہ السلام – امام مہدی علیہ السلام موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشر