شہر مقدس قم کے بارے ميں مختصرمعلومات
ماخذ: الشیعہ ڈاٹ او آر جی
خيرمقدم
شہر مقدس قم ميں آپ کی آمد پر ہم خوش آمدید کہتے ہيں۔ہماری سعی وکوشش ہے
کہ ہم آپ کی خدمت عاليہ ميں نفع بخش معلومات پيش کرسکيں ۔
یہاں اس ملکوتی خاتو ن اور شفيعہ روز جزا کی آرامگاہ ہے کہ ہمارے معصوم ائمہ عليہم
السلام نے جس کی زیارت کی جزا کو فردوس بریں قرار دیاہے ،اور ان کی عالمگير شفاعت کی
بشارت دیا ہے ۔
اس بارگاہ مقدس کے سونے کا گنبد عاشقوں کے دلوں کا کعبہ ہے ، اس کی ضریح
مطہر بے چين دلوں کی بوسہ گاہ ہے ،اس کے سونے کے ایوان اور آئينے خستہ دلوں کی منزل
ہيں ۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں ملکہٴ عقيدت علم وفضيلت و معارف دینی کی ميزبانی فرماتی
ہيں۔بيشک وہ افراد خوش نصيب ہيں جو معصومہ قم سلام الله عليہا کے مقام و منزلت کی
معرفت کے ساته زیارت کرتے ہيں۔
آپ کی منزلت و فضيلت کے لئے یہی کافی ہے کہ آڻهویں امام عليہ لسلام نے آپ کو
معصومہ کا لقب دیا ہے ۔اور فرمایا:
”من زر المعصومہ بقم کمن زارنی” جس نے قم ميں معصومہ کی زیارت کی گویا اس نے
ميری زیارت کی۔
خدا وند عالم سے دعا ہے کہ آپ حضرات سلامتی کے ساته اس مقدس جگہ سے اپنی
دنيوی و اخروی مرادیں اور معنوی تحفہ لے کر اپنے وطن واپس ہوں۔
التماس دعا
|