3
الصحيح من سيرة النبى الاعظم(ص)

تيسرى جلد
مؤلف: جناب حجة الاسلام والمسلمين سيد جعفر مرتضى عاملى (ادام اللہ توفيقاتہ)
مترجم: معارف اسلام پبلشرز

4
نام كتاب: الصحيح من سيرة النبى الاعظم (ص)
مؤلف: علامہ محقق جناب حجة الاسلام والمسلمين سيد جعفر مرتضى عاملى (ادام اللہ توفيقاتہ)
مترجم: معارف اسلام پبلشرز
ناشر: نور مطاف
جلد: تيسري
اشاعت: اول
تاريخ اشاعت: ربيع الاول1427ھ _ق
تعداد: 3000
Web : www.maaref-foundation.com
E-mail: info@maaref-foundation.com
جملہ حقوق طبع بحق معارف اسلام پبلشرز محفوظ ہيں _

5
بسم اللہ الرحمن الرحيم
و صلى اللہ على محمد و آلہ الطاہرين و لعنة اللہ على اعدائہم اجمعين
و لكم فى رسول اللہ اسوة حسنة

مقدمہ:
بہترين اور كامل ترين طرز زندگي، باعث تخليق كائنات ہستيوں كى پيروى ميں مضمر ہے_ اور ان ہستيوں ميں بھى رسول اكرم حضرت محمد مصطفى (ص) كى سيرت طيبہ سب سے درخشان اور نماياں ہے كہ پيروى كے لئے ان سے بہتر كوئي اور شخصيت ملى ہى نہيں سكتي_
يہ كتاب '' الصحيح من سيرة النبى الاعظم'' عظيم محقق ،حجت الاسلام والمسلمين علامہ سيد جعفر مرتضى عاملى (ادام اللہ توفيقاتہ ) كى قيمتى ، گراں بہا، نہايت سودمند اور بے مثال كاوش ہے جس ميں انہوں نے سيرت نبوي(ص) كے تقريباً تمام پہلوؤں پر گہرى اور منصفانہ تحقيق كركے رسول (ص) كريم كى قابل فخر حيات طيبہ كے بہت سے پہلوؤں كو متعصبانہ، مغرضانہ اور ناپختہ سيرت نگارى كے گھٹا ٹوپ اندھيروں سے نكال كر منصفانہ تحقيق كے روشن افق پر لاكھڑا كيا اور حقيقت پسند علماء و محققين كو خوشگوار حيرت ميں مبتلا كركے ان سے داد تحسين وصول كى ہے اور دنيائے اسلام كى علمى محافل كى بھى بھر پور توجہ حاصل كى ہے_

6
معارف اسلام پبلشرز خداوند متعال كا نہايت شكرگزار ہے كہ وہ اپنے اصلى فريضے _ يعنى اردو زبان جاننے والوں كى ضروريات كے مطابق اخلاق، عقائد، فقہ، تفسير، تاريخ اور سيرت جيسے اہم اور ضرورى موضوعات پر مختلف كتابوں كے ترجمہ اور نشر و اشاعت كے فرائض_ كو انجام ديتے ہوئے اللہ تعالى كى توفيق سے '' الصحيح من سيرة النبى (ص) الاعظم'' كى تيسرى جلد كو اس سال ميں كہ جسے راہبرمعظم انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ اى (مدظلہ) نے رسول اعظم حضرت محمد (ص) كا سال قرار ديا ہے، اہل مطالعہ و تحقيق اور حق كے متلاشى حضرات كى خدمت ميں پيش كررہاہے_ اميد ہے كہ يہ كوشش خداوند متعال كى بارگاہ ميں اور ولى خدا امام زمانہ حضرت مہدى حجت ابن الحسن العسكرى (عج) كے نزديك مقبول قرار پائے گي_
آخر ميں اس نكتہ كا ذكر بھى فائدے سے خالى نہيں ہے كہ يہ ترجمہ عربى متن كے جديد ترين ايڈيشن سے بالكل مطابقت ركھتاہے_ اور اس كے مطالب و موضوعات كى ترتيب ميں جو تبديلياں ہوئي ہيں اور منابع كى تكميل كى گئي ہے، ان سب كا اس ترجمہ ميں مكمل خيال ركھا گيا ہے _ لہذا معارف اسلام پبلشرز اس كتاب كا ترجمہ، تصحيح، نظر ثانى اورخاص كر جديد ايڈيشن سے مطابقت والے طاقت فرسا كام انجام دينے والى محترم فاضل شخصيّات كا بھى نہايت شكرگزا رہے اور خداوند عالم سے ان كے لئے مزيد توفيقات كا طالب ہے _

و آخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمين
معارف اسلام پبلشرز