سر چشمہ ایمان | |||||
لاکھوں درود و سلام ہوں کائنات کی عظیم مخلوق حضرت محمد بن عبداللہ ۖ اور ان کے پاک خاندان خصوصاً حضرت حجةابن الحسن مھدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہہ الشریف کی ذات گرامی پر . نور ِ تابا ں ،ستارہ درخشاں ،فضیلت و عظمت کے آسمان یعنی حضرت المؤمنین علی ابن ابی طالب ـ کی ذات مقدس جو ہمیشہ سے جن و بشر کی ہدایت کے سامان فراہم کرتی رہی ہے . حضرت علی ـ جو مصداق اتم السابقون السابقون اولئک ھم المقربون ہیں اور تمام جہت سے چاہیوہ اسلام لانے کا مرحلہ ہو یا اسلام کی راہ میں اپنے خون کے آخری قطرہ کو نچھاور رنے کامقام ہو سب سے بڑھ چڑھ کر ہے . آپ میزان حق و باطل ہیں . حضرت رسول اکرم ۖ نے کتنے دلکش اور خوبصورت انداز میں فرمایا:علی ـ حق کے ساتھ اور حق علی ـ کے ساتھ ہے . اس بناء پر حضرت امیرالمؤمنین ـہر قسم کے نقص وعیب سے پاک و پاکیزہ ہیں . لیکن ایک گروہ بہت سی وجوہات اور مختلف علتوں کی بناء پر اس وجود نازنین سے ہمیشہ دشمنی کرتے رہے ہیں اور اپنی دشمنی و عداوت کو مختلف طور طریقوں سے ظاہر کرتے رہے ہیں من جملہ : ١۔ حضرت امیرالمؤمنین ـ کی فضیلت او رمقام کو چھپانے کی ناکام کوشش. ٢۔ دوسروں کو آپ ـ پر فوقیت اور برتری دینا. ٣۔ آپ ـ کے مخالفین کے فضائل تراشنا. ٤۔ آپ ـ کو سب و شتم کرنا (البتہ ان لوگوں کی تعداد بہت رہی ہے ) ٥۔ آپ ـ کے کردار اور گفتار پر اعتراض کرنا . ٦۔ آپ ـ کی حکومت و خلافت کو غصب کرنا . ٧۔ خاندان وحی کو اذیت و آزار دینا . اس کے علاوہ اس مسئلہ کو زیادہ اچھالنا کہ حضرت امیرالمؤمنین ـ کے والد گرامی مشرک تھے . گویا یہ چاہتے ہیں کہ حضرت علی ـ کو مشرک زادہ ثابت کریں . ( نعوذباللہ ) کئی سالوں سے مخالفین اس تہمت پر خاص تاکید کرتے رہے ہیں . اسی وجہ سے میں نے یہ فیصلہ کیاکہ ایک مختصر کتاب اس ضمن میں یعنی ایمان ابوطالب ـ کے بارے میں تحریر کروں تاکہ سب کے اوپر واضح اور روشن ہوجائے ک نہ فقط آپ ـ صاحب ایمان نہیں بلکہ آپ کا ایمان تمام جن وانس کے ایمان سے قوی تر اور برتر ہے . یہ کتاب دو زبان فارسی اور انگلش میں ایران کے اندر چھپی اور نشر ہوچکی ہے . اوریہ فیصلہ ہواہے کہ اردو زبان میں ترجمہ ہو کر زیادہ سے زیادہ مورد استفادہ قرار دیا جائے . اس کتاب کا ترجمہ کرنے والے محقق گرامی حجة الاسلام والمسلمین جناب شیخ محمد حسین بہشتی صاحب جن کا سابقہ تالیف اور ترجمہ اردوزبان میں زیادہ رہاہے . امید وار ہوں کہ خداوند عالم اس سعی پیہم کو آپ کیلئے ذخیرئہ آخرت قرار دے اور حضرت امیرالمؤمنین ـ کے خاص توجہات کے حامل ہوں .
جعفرفاضل مشہد مقدس ایران |