دوسرا حصہ
عراق کی جنگوں میں سعد وقاص کے ہمراہ جنگی افسر اور سپہ سالار( ٢)
r٦١۔عمروبن وبرہ ٦٢۔حمّال بن مالک بن حمّال اسدی ٦٣۔ربّیل بن عمروبن ربیعہ ٦٤۔طلیحہ بن بلال قرشی عبدری ٦٥۔خلید بن منذر بن ساوی عبدی ٦٦۔حارث بن یزید عامری
اکسٹھواں جعلی صحابی
عمرو بن وبرہ
ابن حجر نے اپنی کتاب ''اصابہ ''میں لکھا ہے :
سیف بن عمر نے کتاب ''فتوح '' میں اور طبری نے اپنی تاریخ میں لکھا ہے کہ ''عمروبن وبرہ '' ١٤ئ میں قبائل قضاعہ پر حکومت کرتا تھا ۔(ابن حجر کی بات کا خاتمہ )
ابن حجر کی تاریخ طبری میں اشارہ کی گئی اصل داستان کی وضاحت کرنے سے پہلے یہ بات قابل ذکر ہے کہ نسب شناس علماء کا ''قضاعہ ''کے نسب پر اختلاف نظر ہے کہ وہ '' بنی عدنان '' سے ہیں یا بنی ''حمیر سبائی '' سے ؟!
لیکن، ابن حجر نے اوپر جس داستان کی طرف اشارہ کیا ہے '' تا ریخ طبری'' میں اس کی اصل اور پوری داستان کو سیف سے نقل کر کے یوں بیان کیا گیاہے :
خلیفہ عمر نے سعد وقاص کے مدینہ سے روانہ ہونے کے بعد دوہزار جنگجو اس کی مدد کے لئے ببھیجے۔
سعد نے موسم سرما کی ابتداء میں ''زرود '' میں پڑاؤ ڈالا۔اس کے سپاہیوں نے ''بنی تمیم اور بنی اسد '' کی سرزمینوں اوراس علاقہ کے ساحل پر اپنیخیمے نصب کئے۔سعد بدستور ''زرود''میں منتظر تھا تاکہ خلیفہ کا فرمان اسے پہنچے اور اس کے سپاہیوں کی تعداد بھی بڑھ جائے ۔ اس مدت کے دوران سعد نے ''بنی تمیم اور بنی رباب '' سے چار ہزار جنگجو اپنی فوج میں شامل کر لئے ۔ ان میں سے تین ہزار ''تمیمی '' اور ایک ہزار فوجی ''ربّی''تھے ۔
اس نے ''بنی اسد '' کے بھی تین ہزار سپا ہی بھر تی کئے اور سبوں کو حکم دیا کہ اپنی رہائش گاہوں کے نزدیک پہاڑیوں اور میدانوں کے درمیان کیمپ لگائیں اور بدستور اپنی جنگی تیاری کو'' سعد''اور ''مثنی بن حارثہ'' کے کیمپ کے درمیان جاری رکھیں ۔
''مثنی بن حارثہ ''بھی قبیلہ ''ربیعی''سے آٹھ ہزار سپاہی اپنے ساتھ لایا تھا ، ان میںسے چھ ہزارسپاہی ''طائفہ بکربن وائل '' سے تھے اور باقی دوہزار ''ربیعہ '' کے دوسرے قبائل سے تھے ۔
مثنی نے ان میں سے چار ہزار نفر کو خالد کی روانگی کے بعد انتخاب کیا تھا اور باقی چار ہزار نفر '' جسر ''کے میدان کارزارسے ہی اس کے ساتھ تھے ۔
ان کے علاوہ جو یمانی سعد وقاص کی کمانڈ میں جمع ہوئے تھے ان میں سے دوہزار نفر قبیلہ ''بجلیہ''سے اور دوہزار نفر ''قضاعہ''و ''طی ''سے تھے جن کی کمانڈ مندرج ذیل اشخاص کے ذمہ تھی :
١۔ قبیلۂ طی کے افراد کا سپہ سالار ''عدی بن حاتم '' تھا ۔
٢۔ قبیلۂ قضاعہ کے افراد کا سپہ سالار ''عمر وبن وبرہ '' تھا۔
٣۔ قبیلۂ بجلیہ کے افراد کا سپہ سالار '' جریر بن عبد اﷲ'' تھا ۔
لشکر کی موجودہ صورت حال میں، سعد وقاص ''زرود ''میں اس انتظار میں تھا کہ مثنی اس کی خدمت میں پہنچ جائے اور مثنی اس امید میں تھا کہ سعد اس کے پاس آئے گا۔ اتفاقاً مثنی جنگ جسر میں لگے زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگیا ۔ مرنے سے پہلے اس نے ''بشیربنحضامیہ'کو اپنا جانشین مقرر کر دیا تھا۔
اس اثناء میں عراق کے معروف افراد کا ایک گروہ بشیر کی خدمت میں پہنچا۔ اور عراق سے بعض نمائندے جیسے ''فرات بن حیان عجلی اور عتیبہ '' جو عمر کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے اور خلیفہ نے انھیں واپس بھیج دیا تھا ، وہ سب سعد کی خدمت میں پہنچے تھے ۔ (طبری کی بات کا خاتمہ )
افسانہ ٔ عمرو کے اسناد کی پڑتال :
عمروکے بارے میں سیف کی روایت کے درج ذیل خیالی و جعلی راوی نظر آتے ہیں۔
١۔محمد یا محمد بن عبداﷲ بن سواد نویرہ۔
٢۔زیاد ، یازیادبن سر جس احمری ۔
کہ سیف نے اپنی روایتوں میں ان کا نام اختصار کے ساتھ ''محمد و زیاد'' ذکر کیا ہے :۔
اس بحث کا نتیجہ:
چونکہ سیف کی روایت کے متن میں آیاتھا کہ ''قضاعہ کی کمانڈ عمرو بن وبرہ کے ذمہ ہے '' لہذا حجر نے سیف کی روایت کے اسی حصہ پر اکتفاکر کے عمرو کو رسول خداۖ کے اصحاب میں شامل کیا ہے اور اس کو اپنی کتاب ''اصابہ ''میں ثبت کیا ہے ۔
لیکن چونکہ اس صحابی کے نام کو سیف کی اس روایت کے علاوہ کسی دوسری روایت میں نہیں دیکھا ہے ، اس لئے صرف اسی قدر کہتا ہے :
سیف نے بن عمر نے ''فتوح ''میں اور طبری نے اپنی تاریخ میں لکھا ہے کہ ١٤ ھ میں عمروبن وبرہ قبائل قضاعہ پر حاکم تھا۔
ابن حجر نے سیف کی اسی روایت کے سہارے اور صحابی کی پہچان کے لئے وضع کئے گئے نام نہاد قاعدہ پر اعتماد کر کے سیف جعل کردہ ''ابن وبرہ ''کے سپہ سالار ہونے کو و معیار قرار دے کر اسے صحابی جاناہے ۔ اگر چہ اس سلسلے میں اس نام نہاد قاعدے کا کہیں ذکر نہیں کیا ہے ۔
مصادر و مآخذ
عمرو بن وبرہ کے حالات:
١۔ ابن حجر کی ''اصابہ '' (٣/١١٩) تیسرا حصہ نمبر : ٦٥٢٠
''روز ماہیان ''( مچھلیوں کے دن ) کے بارے میں سیف کی روایت :
١۔ ''تاریخ طبری'' (١/٢٢٢١۔٢٢٢٢)
قبائل قضاعہ کا نسب :
١۔ ابن حزم کی جمھرہ انساب (٤٤٠)
باسٹھ واں جعلی صحابی
حمّال بن مالک بن حمّال
ابن حجر کی کتاب ''اصابہ '' میں اس صحابی کا تعارف یوں ہوا ہے :
حمّال بن مالک بن حمّال :
سیف نے اپنی کتاب ''فتوح'' میں لکھاہے کہ سعد وقاص نے عراق کی طرف عزیمت کرتے وقت ''حمال بن مالک بن حمال ''کو اپنی پیدل فوج کا سپہ سالار مقرر کیا ۔ (ابن حجر کی بات کا خاتمہ )
ابن ماکو لانے بھی حماّل کے تعارف کے سلسلے میں لکھا ہے :
''حَمَل بن مالک بن جنادہ '':
سیف بن عمر نے لکھا ہے کہ اس صحابی نے قادسیہ کی جنگ میں شرکت کی ہے اور خلافت ِ عمر کے دوران ''نہاوند ''کی جنگ میں بھی شرکت کی ہے اور اسی جنگ میں مارا گیا ۔
یہاں پر ''حَمَل بن مالک جنادہ ''نام غلط ہے بلکہ صحیح وہی ''حماّل بن ،مالک حماّل'' ہے ۔ اس پر بعد میں بحث کریں گے ۔
اس کے علاوہ طبری اور ابن حجر میں سے کسی ایک نے حمّال کے نہاوند کی جنگ میں شرکت کرنے اور وہاں پر مارے جانے کی خبر سیف سے نقل کر کے نہیں لکھی ہے !
ابن ماکولا نے باب''حمّال '' میں لکھاہے:
حمال بن مالک اسدی ،مسعود بن مالک اسدی کا بھائی ہے کہ دونوں نے سعد وقاص کے ساتھ قادسیہ کی جنگ میں شرکت کی ہے ۔
لیکن تاریخ طبری میں سیف سے نقل کر کے ''مسعود بن مالک '' کانام یوں آیاہے :
مسعود بن مالک اسدی اور عاصم بن عمروتمیمی نے جنگجوؤں کے ایک گروہ نے شجاعتوں اور دلاوریوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔
جبکہ ہم جانتے ہیں کہ سیف بن عمر نے ''لیلتہ الھریر''کا نام اپنی ''عماس''کی شب یاآخری شب کے لئے رکھا ہے اور اس قسم کا نام تاریخ میں کہیں ذکر نہیں ہوا ہے !
اس کے علاوہ قابل ذکر ہے کہ سیف نے اسے حدیث کو نضر سے اس نے ابن رفیل سے اس نے اپنے باپ سے اور اس نے حمید بن ابی شجار سے نقل کیا ہے کہ یہ سب سیف کے خیالی راوی ہیں اور حقیقت میں وجود نہیں رکھتے ۔
تاریخ طبری میں سیف بن عمر سے نقل کر کے حمال بن مالک کا تعارف یوں کیا گیا ہے :
سعد وقاص ''شراف ''میں تھا کہ اسے خلیفہ عمر کی طرف سے ایک خط ملا جس میں اسے فوج کے مختلف دستوں کے لئے سپہ سالار معین کرنے کا حکم تھا۔ سعد نے خلیفہ عمر کا حکم بجالاتے ہوئے اپنی پیدل فوج کی کمانڈ حماّل بن مالک اسدی کو سونپی ہے۔
|