پہلا حصہ:
بحث کی بنیادیں
l گزشتہ بحثوں پر ایک نظر
l سیف بن عمر کے جھوٹ اور افسانے پھیلنے کے اسباب
l دس اور کتابیں جن میں سیف سے اقوال نقل کئے گئے ہیں
گزشتہ بحثوں پر ایک سرسری نظر
ہم نے کتاب ''عبد اللہ ابن سبا '' اور ''ایک سو پچاس جعلی اصحاب '' میں مشاہدہ کیا کہ سیف کی بے بنیاد اور جھوٹی احادیث اور باتوں نے اسلامی معارف اور لغت کی معتبر اور اہم کتابوں میں اس طرح نفوذ کیا کہ ہر محقق عالم کو حیرت و سرگردانی کا سامنا ہوتا ہے۔
ہم نے اس کتاب کی پہلی جلد میں سیف کے جھوٹ کے پھیلنے کے چند اسباب تفصیل کے ساتھ بیان کئے ہیں ۔ یہاں پر ان کی طرف ایک مختصر سا اشارہ کیا جاتا ہے:َ
١۔سیف نے اپنی باتوں کو ہر زمانہ کے حکام اور ہر زمانہ کے اہل اقتدار کے ذوق اور ان کی خواہش و پسند کے مطابق مرتب کیا ہے کہ ہر زمانہ کا حاکم طبقہ اس کی تائید کرتا ہے !
٢۔سیف نے سادہ لو عوام کی کمزوری کا خوب فائدہ اٹھا یا ہے کہ یہ لوگ اپنے اسلاف کے بارے میں حیرت انگیز کارنامے اور ان کی منقبتیں سننے کے مشتاق ہوتے ہیں۔ اس طرح وہ ان سادہ لوح اور جلدی یقین کرنے والوں کے لئے اسلاف کی بہادریاں اور کرامتیں خلق کرکے ان کی خواہشیں پوری کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
٣۔ سیف نے ش شعر و رجز خوانیوں کے دلدادوں اور ادبیات کے عاشقوں کو بھی فراموش نہیں کیاہے بلکہ ان کی پسند کے مطابق اشعار کہے ہیں اور رزم نامے و رجز خوانیاں لکھی ہیں اور ان اشعار و رجز خوانیوں سے ان کی محفلوں کو گرمی ورونق بخشی ہے۔
٤۔تاریخ نویسوں، راویوں، واقعہ نوسیوں اور جغرافیہ دانوں نے بھی سیف کے حق نما جھوٹ کے دستر خوان سے کافی حد تک فائدہ اٹھا یا ہے اور کبھی واقع نہ ہونے والے تاریخی اسناد ، حوادث اور روئیداد اور ہرگز وجود نہ رکھنے والے مقامات ، دریا اور پہاڑوں سے اپنی کتابوں کے لئے مطالب فراہم کئے ہیں۔
٥۔عیش پرست، ثروتمند اور آرام پسندوں کے لئے بھی سیف کے افسانے اور دروغ بافیاں عیش و عشرت کی محفلوں کی رونق ہیں۔ سیف نے اس قسم کے لوگوں کی مستانہ شب باشیوں کئے لئے اپنے پر فریب ذہن سے تعجب انگیز شیرین اور مزہ دار داستانیں اور قصے بھی گڑھے ہیں۔
٦۔ان سب چیزوں کے علاوہ دوسری صدی ہجری کے اس افسانہ گو سیف بن عمر تمیمی کی قسمت نے اس کی ایسی مدد کی ہے کہ وہ عالم اسلام کے مؤلفین میں سر فہرست قرار پیا ہے۔سیف کا زمانے کے لحاظ سے مقد م ہونا اور دیگر علماء و مؤلفین کا مؤخر ہونا سیف کے جھوٹ اور افسانوں کے نقل ہونے کا سبب سے بڑا سبب بنا ہے۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ انہی مؤلفین کی اکثریت سیف کو جھوٹا، حدیث گڑھنے والا، حتیٰ زندیق ہونے کا الزام بھی لگاتی ہے۔
سیف کا یہی امتیاز کہ وہ ایک مؤلف تھا اور اس نے دوسری صدی ہجری کی پہلی چوتھائی میں (افسانوی اور حقائق کی ملاوٹ پر مشتمل افسانوی)تاریخ کی دوکتابیں تألیف کی ہیں اس کا سبب بناہے کہ اسلام کے بڑے بڑے مؤلفین نے ، وقت کے اس عیّار کی دھوکہ بازی اور افسانوں سے بھری تحریروں سے خوب استفادہ کیا اپنی گراں قدر اور معتبر کتابوں کو ، حقیقی اسلام کو مسخ کرنے والے اس تخریب کا ر کے افسانوں اور جھوٹ سے آلودہ کربیٹھے ۔
بعض سر فہرست مؤلفین ، جنہوں نے اسلامی تاریخ و لغت کی کتابوں میں سیف بن عمر سے روایتیں نقل کی ہیں ، حسب ذیل ہیں:
١۔ابو مخنف، لوط بن یحییٰ (وفات ١٥٧ھ)
٢۔نصر بن مزاحم بن یحییٰ (وفات ٢٠٨ ھ)
٣۔خلیفہ بن خیاط بن یحییٰ (وفات ٢٤٠ھ)
٤۔بلاذری بن یحییٰ (وفات ٢٧٥ھ)
٥۔طبری بن یحییٰ ( وفات ٣١٠ھ)
اس کے علاوہ دسیوں دیگر نامور اور محترم مؤلفین بھی ہیں۔
یہ اور ان جیسے مؤلفین سبب بنے کہ سیف کی جھوٹی اور افسانوی باتیں اسلام کے اہم اور قابل اعتبار مصادر میں درج ہوگئیں۔ ہم نے ان میں سے ٦٨ مصادر و مآخذ کی طرف اس کتاب کی پہلی جلد میں اشارہ کیا ہے اور اب ان مصادر میں چند دیگر افراد کا ذیل میں اضافہ کرتے ہیں جنہوں نے سیف بن عمر سے مطالب نقل کئے ہیں:
٦٩۔ابو القاسم ، عبد الرحمان بن محمد اسحاق مندہ (وفات ٤٢٧ھ)، کتاب ''التاریخ المستخرج من کتب الناس فی الحدیث'' میں۔
٧٠۔ الصاغی ، حسن بن محمد القرشی ، العدوی العمری (وفات ٦٥٠ھ) کتاب ''در السحابہ، فی بیان مواضع و فیات الصحابہ'' میں۔
٧١۔عبد الحمید ،ابن ابی الحدید معتزلی (وفات ٦٥٥ ھیا٦٥٦ھ)کتاب''شرح نہج البلاغہ'' میں ۔
٧٢۔مقریزی ،تقی الدین احمد بن علی بن عبد القادر (وفات ٨٤٨ھ )کتاب ''الخطط''میں۔
مشاہدے کے مطابق سیف بن عمر کے افسانے اور جھوٹ (ہماری دست رس کے مطابق ) ہماری در پیش بحث سے مربوط ،اسلام کی ٧٨معتبر اور گراں سنگ کتابوں میں درج ہوئے ہیں ۔اب ہم محققین محترم کی مزید اطلاع ،معلومات اور راہنمائی کے لئے مواخر الذکر مطالب کے صفحات کے حوالے بھی حسب ذیل ذکر کرتے ہیں :
گزشتہ بحث کے اسناد
١۔تاریخ المستخرج من کتب الناس فی الحدیث عبید بن صخرکے باپ بن لوذان کے حالات زندگی میں
٢۔صاغی کی درالسحابہ ،ص١٤ ،اسعد بن یربوع کے حالات میں
٣۔''شرح نہج البلاغہ '' ابن ابی الحدید معتزلی (١٨٦٤)
٤۔''الخطط مقریزی ''طبع مصر ١٣٢٤ھ صفحات (١٥١١و١٥٦)و(١٤٦٤)
٥۔فتح الباری (٧،٥٨و٥٦)
٦۔تاریخ خلفا سیوطی (٨١و٩٧)
٧۔کنز العمال ( ٣٢٣١١و١٥٥١٢و٢٣٩و١٥و٦٩و٢٣٢)
|