|
فصل۔ ۶
۳۲۸۹۔ ص ۵۷
اقتدار و قدرت
۱۶۳۸۲۔ اقتدار و قدرت قابلِ حفاظت چیزوں کے لئے حمیت کو بھلا دیتے ہیں،
(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم
۱۶۳۸۳۔ اقتدار چوکنے شخص پر بھی غلبہ پا لیتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم
۱۶۳۸۴۔ اقتدار اچھی اور بری خصلتیں ظاہر کر دیتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم
۱۶۳۸۵۔ کمزور اور زیرِ قبضہ لوگوں پر تسلط قائم کرنا مذموم قدرت میں شامل ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم
۱۶۳۸۶۔ قدرت کی آفت احسان کو روک دینا ہے،
(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم
۱۶۳۸۷۔ جب قدرت گھٹ جاتی ہے تو حیلے بہانے زیادہ ہونے لگتے ہیں۔
(حضرت علی علیہ السلام) غررالحکم
۱۶۳۸۸۔ جب مقدرت زیادہ ہو جاتی ہے تو خواہش کم ہو جاتی ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ حکمت ۲۴۵۔ غررالحکم، اور اس میں مقدرت کی جبائے قدرت کا لفظ ہے۔
۱۶۳۸۹۔ جب دشمن پر قابو پاؤ تو اس قابو پانے کا شکرانہ اس کو معاف کر دینا قرار دو۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ حکمت
۱۶۳۹۰۔ قدرت رکھنے کے باوجود معاف کر دو اور غصے کے وقت بردباری اختیار کرو۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ مکتوب ۶۹
|
|