11- آنکھ اور کان کا روزہ
قال الصادق عليه السلام
اذا صمت فليصم سمعك و بصرك و شعرك و جلدك.
امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جب روزہ رکھے تو ضروری ہے کی تمہارے کان ، آنکھ، بال اور جلد( چمڑہ) بھی روزے سے ہو۔
الكافى ج 4 ص 87، ح 1
12- اعضا و جوارح کا روزه
عن فاطمه الزهرا سلام الله عليها
ما يصنع الصائم بصيامه اذا لم يصن لسانه و سمعه و بصره و جوارحه.
حضرت زهرا عليها السلام فرماتے ہیں:
وہ روزہ دارجس کے زبان ، کان ، آنکھ اور جوارح محفوظ نہ ہو اسکا روزہ کسی کام کا نہیں ہو گا۔
بحار، ج 93 ص 295
13- ناقص روزه
قال الباقر عليه السلام
لا صيام لمن عصى الامام و لا صيام لعبد ابق حتى يرجع و لا صيام لامراة ناشزة حتى تتوب و لاصيام لولد عاق حتى يبر.
امام باقر عليه السلام فرماتے ہیں:
ان افراد کا روزہ کامل نہیں ہے:
1 – وہ شخص جو امام (رہبر ) کی نافرمانی کرے۔
2 – فراری غلام جب تک وہ واپس نہ آئے۔
3 – وہ عورت جو اپنے شوہر کی اطاعت نہ کرے جب تک توبہ نہ کرے۔
4 – وہ فرزند جو عاق والدین ہوا ہو جب تک والدین کی اطاعت نہ کرے۔
بحار الانوار ج 93، ص 295.
14- بے فائدہ روزہ
قال اميرالمومنين عليه السلام
كم من صائم ليس له من صيامه الا الجوع و الظما و كم من قائم ليس له من قيامه الا السهر و العناء.
امیر المؤمنین علیہ السلام فرماتے ہیں:
کتنے روزہ دار ہیں جن کو انکے روزے سے صرف بھوک اور پیاس کے کچھ نہیں ملتا اور کتنے شب زندہ دار ہیں جن کو انکی شب زندہ داری سے سوائے بیخوابی کے کوئی فائدہ نہیں ملتا۔
نهج البلاغه، حكمت 145
15- روزه او رصبر
عن الصادق عليه السلام فى قول الله عزوجل
«واستعينوا بالصبر و الصلوة»
قال: الصبر الصوم.
امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:خدا وند عالم نے جو فرمایا ہے کہ صبر اور نماز سے مدد مانگو اس صبر سے مراد روزہ ہے۔
وسائل الشيعه، ج 7 ص 298، ح 3
16- روزه او رصدقه
قال الصادق عليه السلام
صدقه درهم افضل من صيام يوم.
امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :
ایک درہم صدقہ دینا ایک دن کی مستحبی روزے سے افضل ہے۔
وسائل الشيعه، ج 7 ص 218، ح 6
17- روزے کا اجر
قال رسول الله صلى الله عليه و آله: قال الله تعالى الصوم لى و انا اجزى به
پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
خدا وند عالم فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لئے ہے اور اسکا اجر میں خود دوں گا۔
وسائل الشيعه ج 7 ص 294، ح 15 و 16 ; 27 و 30
18- بہشتی کھانے اورشراب
قال رسول الله صلى الله عليه و آله
من منعه الصوم من طعام يشتهيه كان حقا على الله ان يطعمه من طعام الجنة و يسقيه من شرابها.
پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جس شخص کا روزہ اسے اپنی پسند کے کھانوں سے روکے خدا پر واجب ہے کہ اسے بہشتی کھانے کھلائے اور اسکے شراب سے اسے سیراب کرائے۔
بحار الانوار ج 93 ص 331
19- روزہ داروں کی خوش نصیبی
قال رسول الله صلى الله عليه و آله
طوبى لمن ظما او جاع لله اولئك الذين يشبعون يوم القيامة
پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
خوش نصیبی ہے ان لوگوں کی جو خدا کی خاطر بھوکے اور پیاسے ہیں یہ لوگ قیامت کے دن سیراب ہوجائیں گے۔
وسائل الشيعه، ج 7 ص 299، ح2.
20- روزہ داروں کیلئے خوشخبری
قال الصادق عليه السلام
من صام لله عزوجل يوما فى شدة الحر فاصابه ظما و كل الله به الف ملك يمسحون وجهه و يبشرونه حتى اذا افطر.
امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو شخص بھی گرمی کی شدت میں اللہ کیلئے ایک دن روزہ رکھے اور اسے پیاس لگے تو خدا وند عالم ہزار فرشتے اس پر موکل کرتا ہے جو افطار کرنے تک اسکے چہرے کو مس کرتے اور اسے بشارت دیتے ہیں ۔
الكافى، ج 4 ص 64 ح 8; بحار الانوار ج 93 ص 247
|