احکام کی تعلیم
 

سبق نمبر٢٩

نماز جمعہ ونماز عید
نماز جمعہ:(١)
مسلمانوں کے ہفتہ وار اجتماعات میں سے ایک نماز جمعہ ہے اور نماز گزار جمعہ کے دن نماز ظہر کی جگہ پر جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں ۔(٢)*

نماز جمعہ کی اہمیت:
امام خمینی رحمة اللہ علیہ، نماز جمعہ کی اہمیت کے بارے میں یوں فرماتے ہیں:
'' نماز جمعہ اور اس کے دو خطبے، حج اور نماز عید فطر وعید قربان کی طرح مسلمانوں کے عظیم مراسم میں سے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ مسلمان اس سیاسی عبادت کے فرائض سے غافل ہیں ،جبکہ ایک انسان اسلام کے بارے میں ملکی،سیاسی، سماجی اور اقتصادی مسائل کے سلسلے میں معمولی مطالعہ سے سمجھ سکتا ہے کہ اسلام دین سیاست ہے اور جو دین کو سیاست سے جدا جانتاہے وہ ایک ایسا نادان ہے جو نہ دین کو
..............
(١) نماز جمعہ کی بحث آیت ...گلپائیگانی کے رسالہ اور وسیلة النجاة کے حاشیہ میں نہیں آئی ہے لیکن مجمع المسائل سے مطابقت کی گئی ہے .
(٢)تحریر الوسیلہ ص ٢٣١،م١
*(گلپائیگانی)بنابر احتیاط واجب نماز ظہر کو بھی پڑھے۔ (مجمع المسائل، ج ١، ص ٢٥١)
پہچان سکاہے اور نہ سیاست کو''۔(١)

نماز جمعہ کی کیفیت:

واجبات:
نماز جمعہ صبح کی نماز کی طرح دورکعت ہے، لیکن اس میں دو خطبے ہیں، جنھیں امام جمعہ نماز سے قبل بیان کرتاہے۔

مستحبات:
١۔ امام جمعہ کا حمد اور سورہ کو بلند آواز سے پڑھنا*
٢۔ امام جمعہ کا پہلی رکعت میں حمد کے بعد سورہ جمعہ پڑھنا۔
٣۔ امام جمعہ کا دوسری رکعت میں حمد کے بعد سورہ منافقون پڑھنا۔
٤۔ اور دوسرا قنوت دوسری رکعت میں رکوع کے بعد۔(٢)

نماز جمعہ کے شرائط:
١۔ نماز جماعت کے تمام شرائط نماز جمعہ میں بھی ہیں۔**
٢۔ نماز جمعہ باجماعت پڑھی جانی چاہئے لہٰذا فرادیٰ پڑھنا صحیح نہیں ہے۔
٣۔ نماز جمعہ کو قائم کرنے کے لئے کم ازکم پانچ افراد کا ہونا ضروری ہے، یعنی ایک امام اور چار مامومین۔
..............
(١) تحریر الوسیلہ ،ج١،ص ٤ ٢٣،م٩
(٢)تحریر الوسیلہ، ج ١، ص ١٣٢، الثانی
*(گلپائیگانی۔ اراکی) احتیاط واجب ہے کہ نماز جمعہ میں حمد وسورہ کو بلند آوازسے پڑھے مسئلہ ١٤٨٤
٭٭نماز جماعت کے شرائط سبق نمبر٢٧ میں بیان کئے گئے ہیں۔
٤۔ دونماز جمعہ کے درمیان کم از کم ایک فرسخ کا فاصلہ ہونا چاہئے۔ *(١)

خطبے پڑھتے وقت امام جمعہ کے فرائض:
١۔ حمدوثنائے الٰہی بجالائے۔
٢۔ پیغمبر اسلام ۖ اور ائمہ اطہار علیم السلام پر درود بھیجے۔
٣۔ لوگوں کو تقوائے الٰہی اور گناہوں سے دوری کی تاکید کرے۔
٤۔ قرآن مجید کے ایک چھوٹے سورہ کو پڑھے۔
٥۔ مؤمن مردو خواتین کے لئے مغفرت کی دعا کرے۔٭٭
اور سزاوار ہے کہ درج ذیل مطالب بھی بیان کرے۔٭٭٭

مسلمانوں کی دنیوی واخروی ضرورتیں۔
*دنیا میں پیش آنے والے حالات جو مسلمانوں کے نفع ونقصان کے بارے میں ہوں،سے لوگوں کو آگاہ کرنا۔
*لوگوں کو سیاسی اور اقتصادی مسائل سے آگاہ کرے،جن کا ان کی آزادی میں عمل اوردخل ہو اور دیگر ملتوں اور اقوام سے برتائو کے طریقہ کار کو بیان کرے۔
* مسلمانوں کو ستمگر اور سامراجی حکومتوں کی طرف سے ان کے سیاسی واقتصادی معالات میں اپنا الوسیدھا کرنے کے لئے دخل اندازی کے بارے میں آگاہ کرے۔(٢)
..............
(١) تحریر الوسیلہ، ج١، ص٢٣٢، الثانی.
(٢) تحریر الوسیلہ، ج ١، ص٢٣٣و٢٣٤،م ٨٠٠٧۔٩.
*ایک فرسخ۔ساڑھے پانچ کلومیڑشرعی.
٭٭ان میں سے بعض مسائل فتویٰ ہیں، بعض احتیاط واجب اور بعض دونوں خطبوں سے مربوط ہیں اور بعض ایک ہی خطبہ سے مربوط ہیں۔
٭٭٭یہ حصہ امام خمینی کی کتاب تحریر الوسیہ سے نقل کیا گیا ہے۔

نماز جمعہ پڑھنے والوں کا فرض:
١۔ احتیاط واجب کے طورپرخطبے سننا۔
٢۔ احتیاط مستحب ہے کہ خطبوں کے دوران باتیں کرنے سے پرہیز کیا جائے اگر باتیںکرنا خطبوں کی افادیت ختم ہونے یا خطبے نہ سننے کا سبب بنے تو باتیں نہ کرنا واجب ہے۔
٣۔ احتیاط مستحب ہے کہ خطبہ سننے والے خطبوں کے دوران امام کی طرف رخ کرکے بیٹھیں اور خطبوںکے دوران فقط اس قدر ادھر ادھر دیکھ سکتے ہیں جتنی کہ نماز کے دوران اجازت ہے۔(١)

نمازعید
عید فطر اور عید قربان کے دن نماز عید پڑھنا مستحب ہے۔

نماز عید کا وقت :
١۔ سورج چڑھنے کے وقت سے ظہر تک نماز عید کا وقت ہے۔(٢)
٢۔ مستحب ہے عید قربان کی نماز سورج چڑھنے کے بعد پڑھی جائے۔
٣۔ مستحب ہے عید فطر کے دن، سورج چڑھنے کے بعد افطار کیا جائے اس کے بعد زکات فطرہ زدے ٭٭پھر نماز عید پڑھے ۔(٣)
..............
(١)تحریر الوسیلہ، ج١ ص ٣٣٥،م ١٤
(٢)توضیح المسائل،م ١٥١٧.
(٣)توضیح المسائل، م١٨ ١٥
٭کات فطرہ ایک مالی واجب ہے اور اسے عید فطر کے دن ادا کرنا چاہئے سبق ٣٤ ملا خطہ ہو)
٭٭(گلپائیگانی) عید فطر کے دن مستحب ہے کہ سورج چڑھنے کے بعد افطار کرے نیز احتیاط لازم زکات فطرہ بھی نکالے یاجداکرکے رکھدے اس کے بعد نماز عید فطرپڑھے. (مسئلہ ١٥٢٧)

نماز عید کی کیفیت:
١۔ عید فطر اور عید قربان کی نماز دورکعت ہے، اس میں نوقنوت ہیں اور حسب ذیل طریقہ سے پڑھی جاتی ہے:
* پہلی رکعت میں حمد وسورہ کے بعد پانچ تکبریں پڑھی جاتی ہیں اور ہر تکبیر کے بعد ایک قنوت پڑھا جاتاہے اور پانچویں قنوت کے بعد ایک اور تکبیر پڑھ کے رکوع اور دوسجدے کئے جاتے ہیں۔
دوسری رکعت میں حمد وسورہ کے بعد چار تکبیریں کہی جاتی ہیں اور ہر تکبیر کے بعد ایک قنوت پڑھا جاتاہے اور چوتھے قنوت کے بعد ایک اور تکبیر پڑھ کے رکوع، سجود، تشہد وسلام پڑھ کے نماز تمام کی جاتی ہے.
* نمازعید کے قنوتوں میں کوئی بھی دعا یاذکر پڑھا جائے، کافی ہے ، لیکن بہتر ہے ثواب کی امید سے مندرجہ ذیل دعا پڑھی جائے:
''اَللّٰہُمَّ اَہْلَ اْلْکِبْرِیَآئِ وَاْلْعَظَمَةِ وَاَہْلَ اْلْجُوْدِوَاْلْجَبَرُوْتِ وَاَہْلَ اْلْعَفْوِ وَاْلْرَّحْمَةِ وَ اَہْلَ اْلْتَّقْوٰی وَاْلْمَغْفِرَةِ، اَسْئَلُکَ بِحَقِّ ہٰذَاْ اْلْیَوْمِ اْلَّذِیْ جَعَلْتَہُ لِلْمُسْلِمِیْنَ عِیْداً، وَّلِمُحَمَّدٍ صَلَّیْ اْﷲ ُ عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ ذُخْراً وَّشَرَفاً وَّ کَرَاْمَةً وَّمَزِیْداً، اَنْ تُصَلِّیَ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ، وَاَنْ تُدْخِلَنی فی کُلِّ خَیْرٍ اَدْخَلْتَ فِیْہِ مُحَمَّداًوَّ اٰلَ مُحَمَّدٍ، وَاَنْ تُخْرِجَنی مِنْ کُلِّ سُوئٍ اَخْرَجْتَ مِنْہُ مُحَمَّداً وَّاٰلَ مُحَمَّدِ صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَعَلَیْہِمْ، اَللّٰہُمَّ نّی اَسْئَلُکَ خَیْرَ مَاْ سَئَلَکَ بِہ عِبَاْدُکَ اْلْصَّاْلِحُونَ، وَ اَعُوذُبِکَ مِمَّاْ اْسْتَعَاذَ مِنْہُ عِبَادُکَ المُخْلَصُون''

سبق ٢٩ کا خلاصہ
١۔ نماز جمعہ، جمعہ کے دن ظہر کی نماز کے بدلے میں پڑھی جاتی ہے۔
٢۔نماز جمعہ دورکعت ہے اور نماز سے پہلے دوخطبے پڑھنا واجب ہیں۔
٣۔ نماز جمعہ کے شرائط حسب ذیل ہیں:
* نماز جماعت کے تمام شرائط۔
*اسے جماعت میں ہی پڑھا جاسکتاہے۔
* نماز جمعہ قائم کرنے کیلئے کم ازکم پانچ آدمی کا ہونا ضروری ہے۔
* دونماز جمعہ کے درمیان کم از کم فاصلہ ایک فرسخ ہونا چاہئے۔
٤۔ خطیب جمعہ کو چاہئے خطبہ کے ضمن میں حمدوثنائے الٰہی اور پیغمبر اسلامۖ اور ائمہ اطہار پر درودو سلام کے علاوہ لوگوں کو تقویٰ وپرہیز گاری کی تاکید کرے،اور قرآن مجید کے ایک چھوٹے سورہ کی تلاوت کرے۔
٥۔ احتیاط واجب کی بناپر مامومین کو خطبے سننے چاہئے اور مستحب ہے خطبوں کے دوران باتیں کرنے سے پرہیز کرے۔
٦۔ نماز عید دورکعت ہے اور اس میں نوقنوت ہیں۔
٧۔ نماز عید کی پہلی رکعت میں حمد کے بعد پانچ قنوت اور چھ تکبیریں اور دوسری رکعت میں چار قنوت اورپانچ تکبیریں پڑھی جاتی ہیں۔

(؟) سوالات :
١۔ نماز ظہر اور نماز جمعہ میں کیا فرق ہے؟ ایک ایک کرکے بیان کیجئے؟
٢۔ نمازجمعہ میں کم از کم کتنے مأموین ہونے چاہئے؟
٣۔ گزشتہ درسوں کا مطالعہ کرکے امام جماعت کے شرائط جو درحقیقت امام جمعہ کے لئے بھی شرائط، میں بیان کیجئے؟
٤۔ امام خمینی کی نظر میں دین کو سیاست سے جدا جاننے والا شخص کیسا انسان ہے؟
٥۔ نمازعید میں کتنی تکبیریں اور کتنے قنوت ہیں؟