احکام کی تعلیم
 

سبق نمبر ٢٢

اذان، اقامت اور نماز کا ترجمہ
اذان واقامت کا ترجمہ:
* اَللّٰہُ اَکْبَر
خدا سب سے بڑاہے۔
*اَشْہَدُاَنْ لَاْاِلٰہَ اِلاّ اللّٰہ
میں گواہی دیتا ہوں کہ پروردگار کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
*اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّداً رَسُوْلُ اللّٰہِ ۔
میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ۖخدا کے پیغمبر ہیں
*اَشْہَدُ اَنَّ عَلِیًّا اَمِیْرَ الْمُوْمِنِیْنَ وَلِیُّ اللّٰہِ ۔
میں گواہی دیتا ہوں کہ علی علیہ السلام مومنوں کے امیر اور لوگوں پر خدا کے ولی ہیں۔
*حَیَّ عَلَی الصَّلوٰةِ .
نماز کی طرف جلدی کرو
*حَیَّ عَلَی الْفَلاٰحِ.
کامیابی کی طرف جلدی کرو۔
*حَیَّ عَلیٰ خَیْرِ الْعَمَلِ
بہترین کام کی طرف جلدی کرو۔
*قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰة
نماز قائم ہوگئی
*اَللّٰہُ اَکْبَر
خدا سب سے بڑاہے۔
*لَا اِلٰہٰ اِلَّا اللّٰہ
پروردگار عالم کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
نماز کا ترجمہ:
تکبیرة الاحرام:
*اَللّٰہُ اَکْبَر
خداسب سے بڑاہے۔
حمد:
*بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ .
خداوند رحمن و رحیم کے نام سے شروع کرتا ہوں
*الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ ٭
سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو عالمین کا پالنے والاہے۔
* الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ ٭
وہ عظیم اور دائمی رحمتوں والا ہے۔
* مَالِکِ یَوْمِ الدِّینِ ٭
روز قیامت کا مالک ومختار ہے۔
* ِیَّاکَ نَعْبُدُ وَِیَّاکَ نَسْتَعِینُ ٭
پروردگارا. ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں:
*اہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیمَ ٭صِرَاطَ الَّذِینَ َنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ ٭
ہمیں سیدھے راستہ کی ہدایت فرماتا رہ،جوان لوگوں کا راستہ ہے جن پر تو نے نعمتیں نازل کی ہیں.
* غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَالضَّالِّینَ (٭)
ان کا راستہ نہیں، جن پر غضب نازل ہوا ہے یا جو بہکے ہوئے ہیں:
سورہ:
* بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خداوند رحمن و رحیم کے نام سے شروع کرتا ہوں
* قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد ٭
اے رسول:! کہدیجئے کہ اللہ ایک ہے۔
* اَللّٰہُ الصَّمَدُ٭
اللہ برحق اور بے نیاز ہے۔
* لَمْ یَلِدُ وَلَمْ یُوْلَدْ٭
اس کی نہ کوئی اولاد ہے اور نہ والد۔
* وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفُواً اَحَدُ.
اور نہ اس کا کوئی کفووہمسر ہے۔
ذکر رکوع:
* سُبْحَانَ رَبیَّ العظیم وَبِحَمْدِہ
اپنے پروردگار کی ستائس کرتاہوں اور اسے آراستہ جانتاہوں۔
ذکر سجود:
* سُبْحَانَ رَبیَّ الْاَعْلٰی وَبِحَمْدِہ
اپنے پروردگار کی (جو سب سے بلند ہے)ستائش کرتا ہوں اور آراستہ جانتا ہوں
تسبیحات اربعہ:
* سُبْحٰانَ اللّٰہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلاٰ اِلَہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَر
خداوند عالم پاک اور منزہ ہے، تمام تعریفیں خدا سے مخصوص ہیں پروردگار عالم کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور خدا سب سے بڑا ہے۔
تشہد:
*''أَشْہَدُ أَنْ لاٰاِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لاٰشَریْکَ لَہ
میں گواہی دیتا ہوں کہ پروردگار کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے وہ یکتا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔
*وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًاعَبْدُہُ وَرَسُوْلُہْ.
اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد ۖبندہ اور خدا کا بھیجاہوا( رسول) ہے۔
* أَللَّہُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ''.
خداوندا!: محمدۖ اور ان کے خاندان پر درود بھیج۔
سلام:
* اَلْسّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّہَاْ اْلنَبِیُّ وَرَحْمَةُ اْﷲِ وَ بَرَکَاْتُہ.
درود اور خدا کی رحمت وبرکات ہو آپ پراے پیغمبراکرمۖ!
* اَلْسّلَاَمُ عَلَیْنَاْ وَ عَلٰی عِبَاْدِ اْللّٰہِ اْلصَّاْلِحِیْنَ .
درود و سلام ہو ہم (نماز گزاروں)پر اور خدا کے شائستہ بندوں پر۔
* اَلسّلَاَمُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَةُ اْللّٰہِ وَ بَرکَاْتُہ.
سلام اور خدا کی رحمت و برکت آپ پر ہو۔
(؟) سوالات:
١۔اس جملہ کا ترجمہ کیجئے جو اقامت میں موجود ہے لیکن اذان میں نہیں ہے؟
٢۔تسبیحات اربعہ کا ترجمہ کیجئے؟
٣۔سبق میں مذکررہ سورہ کے علاوہ قرآن مجید سے ایک چھوٹے سورہ کو انتخاب کرکے اس کا ترجمہ کیجئے؟
٤۔نماز کے پہلے اور آخری جملہ کا ترجمہ کیا ہے؟
٥۔تکراری جملوں کو حذف کرنے کے بعد نماز کے کل جملوں کی تعداد (اذان واقامت کے علاوہ) کتنی ہے؟