|
قرأت
پہلی اور دوسری رکعت میں سورۂ حمد اور کسی دوسرے سورے کے پڑھنے اور تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورۂ حمد یا تسبیحات اربعہ کے پڑھنے کوقرأت'' کہتے ہیں۔
سورۂ حمد:
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ ٭ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ ٭ مَالِکِ یَوْمِ الدِّینِ ٭ ِیَّاکَ نَعْبُدُ وَِیَّاکَ نَسْتَعِینُ ٭ اہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیمَ ٭صِرَاطَ الَّذِینَ َنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوبِ
عَلَیْہِمْ وَلاَالضَّالِّینَ(٭)
پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد قرآن مجید سے کوئی دوسرا سورہ پڑھا جانا چاہئے، مثلاً سورہ توحید:
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد ٭اَللّٰہُ الصَّمَدُ٭ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ٭ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفُواً اَحَدُ.(٭)
اور تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ حمد یا تین مرتبہ تسبیحات اربعہ پڑھنا چاہے، تسبیحات اربعہ کو ایک مرتبہ پڑھنا بھی کافی ہے۔(١)
تسبیحات اربعہ:
''سُبْحٰانَ اللّٰہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلاٰ اِلَہَ اِلاَّ اللّٰہوَاللہ ُاکبر ''.
قرأت کے احکام:
١۔ تیسری اور چوتھی رکعت کی قرأت کو آہستہ (اخفات کے طور پر) پڑھنا چاہئے، لیکن پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ حمد اور دوسرے سورہ کے بارے میں حکم حسب ذیل ہے:(٢)
نماز |
نماز گزار |
حکم |
ظہر وعصر |
مرداور عورت |
آہستہ پڑھنا چاہئے۔ |
مغرب، عشا و صبح |
مرد |
بلند پڑھناچاہئے |
|
عورت |
اگرنامحرم اس کی آواز کو نہ سنتا ہوتو بلند آواز میں پڑھ سکتی ہے
اور اگر کوئی نامحرم سنتا ہوتو احتیاط واجب کی بناء پر آہستہ پڑھے۔ |
٢۔ اگر نماز بلند پڑھنے کی جگہ عمداً آہستہ پڑھی جائے یاآہستہ پڑھی جانے کی جگہ عمداً بلند پڑھی جائے تو نماز باطل ہے، لیکن بھولے سے یا مسئلہ کو نہ جاننے کی وجہ سے ایسا کیا جائے تو نماز صحیح
..............
(١) توضیح المسائل،م ١٠٠٥
(٢) توضیح المسائل، م ٩٩٢ تا٩٩٤ و ١٠٠٧
ہے۔(١)
٣۔ اگر سورۂ حمد پڑھتے ہوئے سمجھے کہ غلطی کی ہے (مثلاً بلند پڑھنے کے بجائے آہستہ پڑھاہو) تو ضروری نہیں ہے پڑھے ہوئے حصہ کو دوبارہ پڑھے۔(٢)
٤۔ انسان کو چاہئے نماز کو سیکھ لے تاکہ غلط نہ پڑھے، اگر کوئی کسی صورت میں بھی نماز کو صحیح طور پر یاد نہیں کرسکتا ہو تو اسے جس طرح بھی پڑھ سکتا ہے پڑھنا چاہئے اور احتیاط مستحب ہے زکہ نماز کو باجماعت پڑھے۔(٣)
٥۔ اگر انسان ایک لفظ کو صحیح جانتے ہوئے پڑھتا ہو، مثلاً لفظً ''عبدُہ'' کو تشہد میں ''عبدَہ'' جان کر پڑھتا ہو اور بعد میں پتہ چلے کہ غلط تھا تو ضروری نہیں ہے، نماز کو دوبارہ پڑھے۔٭٭(٤)
٦۔درج ذیل مواقع پر نماز گزار کو پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ نہیں پڑھنا چاہئے اور صرف حمد پڑھنا کافی ہے:
الف: نماز کا وقت تنگ ہو۔
ب: سورہ نہ پڑھنے پر مجبور ہو، مثلاً ڈر ہوکہ اگر سورہ پڑھے تو چور، درندہ یا کوئی اور چیز اسے نقصان پہنچائے۔(٥)
..............
(١) توضیح المسائل،م ٩٩٥
(٢) توضیح المسائل،م ٩٩٥
(٣) توضیح المسائل،م ٩٩٧
(٤) توضیح المسائل،م ١٠٠١.
(٥)توضیح المسائل،م ٩٧٩.
*(گلپائیگانی) احتیاط لازم یہ ہے کہ نماز کو با جماعت پڑھے(مسئلہ ١٠٠٦)
٭٭(گلپائیگانی) (اراکی) دوبارہ پڑھنا چاہئے۔(مسئلہ ١٠١٠)
٧۔وقت کی تنگی کے موقع پر تسبیحات اربعہ کو ایک مرتبہ پڑھیں۔(١)
قرأت کے بعض مستحبات :
١۔ پہلی رکعت میں حمدسے پہلے ''اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم'' پڑھنا۔
٢۔ ظہر وعصر کی نماز کی پہلی اور دوسری رکعت میں بسم اللہ الرحمن الرحیم'' کو بلند آواز میں پڑھنا۔
٣۔ حمد اور سورہ کو رک رک کر پڑھنا اور آیت کے آخر پر وقف کرنا، یعنی اسے بعد والی آیت سے ملاکر نہ پڑھنا۔
٤۔ حمد اور سورہ کو پڑھتے وقت ان کے معنی کی طرف توجہ رکھنا۔
٥۔ تمام نمازوں میں پہلی رکعت میں سورۂ ''انا انزلناہ''اور دوسری رکعت میں سورہ'' قل ھواللہ احد'' پڑھنا۔ (٢)
..............
(١)توضیح المسائل ،م ١٠٠٦.
(٢)توضیح المسائل،م ١٠١٧و١٠١٨
ذکر:
واجبات رکوع اور سجدہ میں ایک ذکر ہے، یعنی '' سبحان اﷲ'' یا ''اﷲ اکبر'' یا ان جیسا کوئی اور ذکر پڑھنا، ان کی تفصیل آگے بیان ہوگی۔
سبق ١٧ کا خلاصہ
١۔قرأت، سے مراد ہے نماز کی پہلی اور دوسری رکعت میں ''حمد'' اور قرآن مجید کا کوئی دوسرا سورہ اور نمازکی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورہ حمد یا تسبیحات اربعہ پڑھنا۔
٢۔نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت کی قرأت کو آہستہ پڑھنا چاہئے۔
٣۔ مردوں کو نماز صبح اور مغرب وعشا کی پہلی اور دوسری رکعت میں حمد وسورہ کو بلند آواز سے پڑھنا
چاہئے۔
٤۔نماز ظہر وعصر میں حمدوسورہ کو آہستہ پڑھنا چاہئے۔
٥۔ وقت کی تنگی اور مجبوری کی حالت میں سورہ نہ پڑھے اور تسبیحات اربعہ کو بھی ایک ہی بار پڑھے۔
٦۔ اگر انسان کسی لفظ کو صحیح جان کر نماز کو اسی طرح پڑھے اور بعد میں پتہ چلے کہ وہ لفظ غلط تھا تو ضروری نہیں کہ نماز کو دوبارہ پڑھے۔
٧۔ انسان کو چاہئے نماز کو صحیح طور پر سیکھ لے تاکہ غلط نہ پڑھے۔
(؟) سوالات:
١۔قرأت کیا ہے؟وضاحت کیجئے۔؟
٢۔ کیا آپ نے اب تک کسی کے پاس قرأت کی ہے؟اگر جواب منفی ہے تو قرأت کو کسی استاد کے پاس جا کر اس کی اصلاح کیجئے۔؟
٣۔ کیا تسبیحات اربعہ کو بلند آواز میں پڑھا جاسکتا ہے؟
٤۔ کیا حمد اور سورہ کو نماز میں بلند آواز سے پڑھنا واجب ہے؟
٥۔ ایک مردنے صبح، مغرب اور عشا کی نماز میں اب تک حمد اور سورہ کو آہستہ پڑھاہے گزشتہ نمازوں کے بارے میں اس کی تکلیف کیا ہے؟
٦۔ کیا آپ کی نماز میں اب تک کوئی غلطی تھی جس کے بارے میں آپ اب متوجہ ہوئے ہیں؟
٧۔کس موقع پر نماز گزار کو سورہ نہیں پڑھنا چاہئے اور تسبیحات اربعہ کو بھی ایک ہی مرتبہ پڑھنا چاہئے؟
|
|