مناسک حج
 
احرام میں ترک کی جانے والی چیزیں ۔
گذشتہ مسائل میں بیان ہو اکہ تلبیہ اور تلبیہ کاحکم رکھنے والی چیزوں (مثلا اشعار و تقلید حج قران میں ) کے بغیر احرام نہیں باندھا جاسکتا چاہے نیت بھی کر لی جائے
جب مکلف احرام باندھ لے تو ذیل میں درج پچیس چیزیں اس پر حرام ہو جاتی ہیں
(۱) خشکی کے جانور کا شکار
(۲ )جماع کرنا
(۳) عورت کا بوسہ لینا
(۴) عورت کو مس کرنا
(۵) عورت کو دیکھنا اور چھیڑچھاڑ کرنا
(۶) استمناء
(۷)عقد نکاح
(۸) خوشبو لگانا
(۹)مردوں کے لئے سلا ہو ا کپڑا یا ایسا کپڑا پہننا جو سلے ہوئے لباس کے حکم میں آتا ہو
(۱۰) سرمہ لگانا
(۱۱) آئینہ دیکھنا
(۱۲) مردوں کے لئے بند جوتے یا موزے پہننا
(۱۳) فسوق (جھوٹ بولنا ، مغلظات بکنا )
(۱۴) بحث و جھگڑا کرنا ایسا طرز عمل اختیا ر کرنا جو کسی مومن کے لئے اہانت کا باعث ہو
(۱۵)جسم کی جوئیں وغیرہ مارنا
(۱۶) آرائش کرنا بننا سورنا
(۱۷)بدن پر تیل ملنا
(۱۸ ) بدن کے بال صاف کرنا
(۱۹) مردوں کیلئے سر ڈھانپنا اسی طرح پانی میں سر ڈبونا اور یہ عورتوں پر بھی حرام ہے
(۲۰ ) عورتوں کا اپنے چہرے کو چھپانا
(۲۱)مردوں کا سائے میں رہنا
(۲۲) جس سے خون نکالنا
(۲۳) ناخن کاٹنا
(۲۴)ایک قول کے مطابق دانت نکالنا
(۲۵) ہتھیار لے کر چلنا