مولف : رجب علی حیدری
بسم الله الرحمن الرحیم
الحمد للّٰہ الّذی جعل الصلاةقربان کلّ تقی واَحد اَرکان دینہ والصّلاة والسّلام علیٰ اشرف
الانبیاء والمرسلین ابی القاسم محمّد الذی یقف فی الصلاة حتی ترم قدماہ والسّلام علیٰ اہل
بیتہ المعصومین لاسیّماعلیٰ علی بن ابیطالب الّذی ردّالشمس لصلاتہ وعلٰی الحسین
الشہیدالذی قتل مظلومافی حال الصلاة وعلیٰ علی بن الحسین الذی یقال لہ السجادلکثرة
السجود ، و علی المہدی حین یصلّی ویقنت وحین یرکع و یسجد،الّذی تصلّی المسیح ابن مریم
خلفہ یوم ظہورہ،و علیٰ عبادالله الصّالحین< اَلَّذِینَ ہُمْ فی صَلاتِہِمْ خَاشِعُون> واللّعنةالدّائمة علٰی
اعدائہم اجمعین من یومناہٰذاالٰی قیام یوم الدّین
امّابعد :
ہروہ شخص جو دین اسلام میں اصول وفروع دین میں سے کسی بھی موضوع کے
متعلق کوئی کتاب، مقالہ ،مجلہ وغیرہ کی تالیف کرتاہے توخداوندمتعال دنیامیں اس پر اپنی
نعمت وکرامات نازل کرتاہے، قبض روح میں اسانی ہوتی ہے اورآخرت میں معصومین کے قرب
وجوارمیں جگہ عنایت کرتاہے ۔
جب تک لوگ اس کی کتاب سے فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں اوراس پرعمل کرتے رہتے ہیں
توکتاب کے لکھنے والے کوبھی اس کاثواب ملتارہتاہے پس صدقہ جاری کے طورسے اس کتاب
کے تالیف کرنے کوشش کی ہے اورپروردگار سے دعاہے کہ وہ میری اس کوشش کوبحق
محمدوآل محمد قبول فرمائے، ہمیں اس کتاب پرعمل کرنے کی توفیق عطاکرے اوراسے ہم
سب کی بخششکاسامان قراردے۔
قال نبی صلی الله علیہ وآلہ:اذامات الانسان انقطع عملہ الّامن ثلاث:صدقة جاریة ا ؤعلم
ینتفع بہ ، ا ؤلدصالح یدعولہ
نبی اکرم (صلی الله علیه و آله) فرماتے ہیں:جب انسان مرجاتاہے تواس کے تمام عمل
منقطع ہوجاتے ہیں لیکن چیزیں ایسی ہیں جن وجہ سے اسے مرنے بعدبھی ثواب پہنچتارہتاہے
١۔صدقہ جاریہ
٢۔علم کہ جس سے لوگ استفادہ کرتے ہیں
٣۔فرزندصالح جومرنے کے :
بعداپنے والدکے لئے دعائے مغفرت کرتاہے ۔
. عوالی اللئالی /ج ٢/ص ۵٣
وجہ تسمیہ “نمازکے آداب واسرار“
نماز ایک ایسی عبادت ہے جسے انبےائے کرام اورمعصومین نے اپنا سر لوحہ عٔبادت
قرار دےاہے اوراپنے زمانے کے لوگوں کو اس کے بجالانے کا حکم بھی د ےا ہے انمازتمام انبیاء
وآئمہ اطہار اورجملہ مومنین ومومنات کی روح وجان ہے ،ان کی آنکھوں کی روشنی ہے،معراج
امت محمدی ہے ، دردمندوں کے لئے باعث شفاہے ،ضرورتمندوں کی حاجت کوپوری کرتی ہے
،انسان کوبرائیوں سے دور رکھتی ہے جس کے ذریعہ دل کوسکون واطمینان روح کوتازگی، رنج
وغم سے نجات اورحیات جاودانی نصیب ہوتی ہے،لیکن یہ یادرہے صرف وہی نمازانسان کوگناہوں
سے دورنہیں رکھ سکتی ہے جسے وہ اسے اس کے پورے آداب شرائط کے ساتھ اورمحمدوال
محمد کی محبت اوران کی ولایت کے زیرسایہ انجام دیتاہے۔ اس کتاب کانام“نمازکے آداب واسرار”رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کتاب میں تمام افعال
واعمال نمازاسرارکو بیان کیاگیاہے ،مثلاًالله کی اطاعت وبندگی کارازکیاہے ، روزانہ پانچ ہی
نمازیں کیوں واجب قراردی گئی ہیں اس سے کم یازیادہ کیوں نہیں ،ان ہی اوقات میں
نمازکوکیوں واجب قراردیاگیاہے ،نمازکے لئے طہارت کے واجب قراردئے جانے کی وجہ کیاہے
،نمازکوتکبیرکے ذریعہ کیوں آغازکیاجاتاہے… کتاب ہذامیں احکام نمازکوذکرنہیں کیاگیاہے کیونکہ اگراحکام نمازکوذکرکیاجاتاتواس بارے
میں مراجع عظام کے فتووں کے مطابق روایتوں کوذکرکیاجاتااوران کے اختلاف کوبھی
ذکرکیاجاتاکہ جسکے لئے ایک مستقل استدلالی کتاب کی ضرورت ہے ۔
کتاب ہذامیں تعقیبات نمازکے آداب واسرارکوبھی ذکرکیاگیاہے مثلاتسبیح حضرت زہرا کا
آغاز کب اورکیسے ہوا،دعاکرناکیوں ضروری ہے ،دعاکرنے کاطریقہ کیاہے ،کن لوگوں کی دعاقبول
ہوتی ہے اورکن کی دعاقبول نہیں ہوتی ہے اورمومن کی دعاتاخیرسے کیوں قبول ہوتی ہے۔
امیدہے کہ میرے محترم قارئین اس کتاب کے ذریعہ تمام اعمال وافعال نمازکے آداب
واسرارکے بارے میں کلام خداورسول وآئمہ اطہارعلیہم الصلاة والسلام نورانی کلمات سے
مستفیض ہونگے اوراپنے آپ کوتحت تاثیرقرارپائیں گے اوراپنے اندرایک عجیب نورانیت محسوس
کریں گے اورامید ہے کہ یہ کتاب بارگاہ خداوندی ومعصومین میں مقبولیّت کا شرف حاصل کرے
گی اورناشر ومترجم اوراس کتاب سے فیضیاب ہونے والوں کے گناہوں کے لئے بخششکا سبب
واقع ہوگی ۔
رجب علی حیدری
. ١٧ /ربیع الاول ١۴٢۶ مطابق ٢۶ /جنوری ٢٠٠۵
|