كتاب:اصول دین مؤلف:علامہ شیخ محمد حسن آل یاسین مقدمہ ناشر
الحمدلله رب العالمین والصلوة والسلام علی سیدنا محمد وآلہ الطیبین الطاھرین۔
قارئین کرام ! واجب الوجود خداوندعالم اور اصول دین کے اثبات کے سلسلہ میں انسانی عقل کی رسائی کا خلاصہ واضح و روشن بیان کے ساتھ آپ کے ھاتھوں میں موجود ھے، جس میں موٴلف (خدا ان کو بہترین اجر وثواب عنایت فرمائے) نے صدیوں کے تجربات اور علم وسائنس کے کشفیات اور الکٹرونک وغیرہ کے ذریعہ وجود خدا کو ثابت کیا ھے، جو در حقیقت بہت سے زخموں کی دوا اور اپنے گمشدہ کی تلاش میں مشعل راہ ھے جس کے ذریعہ انسان اسباب ایمان اور خداوندعالم کی معرفت تک پہنچ سکتا ھے، تاکہ خداوندتبارک وتعالیٰ،انبیاء کرام علیھم السلام اور اس کی کتاب پر اس کا ایمان پختہ هوجائے۔ اسی وجہ سے موٴسسہ امام علی علیہ السلام نے اردو متکلمین کے ذریعہ اس کتاب کا ترجمہ کرایا جس میں قرآن وسنت اور عقلی دلائل واضح اور بہترین انداز میں بیان کئے گئے ھیں،تاکہ ھمارا اپنا واجب فریضہ بھی ادا هوجائے، کلمہ حق سرفراز اور ہدایت کا راستہ واضح اور روشن هوجائے۔ ھم خدا وندعالم کی بارگاہ میں دست بدعا ھیں کہ ھماری اس ناچیز خدمت دین کو شرف قبولیت عطا فرمائے ، اور ھماری توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ هو حسبنا ونعم الوکیل۔ والسلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ شیخ ضیاء جواھری موسسہ امام علی علیہ السلام |