252
بہادر فوجيوں اور لڑنے والوں كے لئے دعا
امام زين العابدين عليہ السلام نے ''صحيفہ سجّاديہ'' ميں اسلامى سرزمين كے محافظ فوجيوں كے لئے دعا فرمائي ہے كہ جس كے بعض جملوں كا ترجمہ يہاں پيش كيا جارہا ہے،
''بسم اللہ الرّحمن الرّحيم
خدايا محمد اور آل محمد عليہم الصّلوة والسّلام كى پاك روح پر رحمت نازل كر اور مسلمانوں كے ممالك كى سرحدوں كو دشمنوں كے حملوں سے محفوظ ركھ، سرحدوں كے قريب رہنے والوں كى حفاظت كر اور اپنے لطف و كرم كو ان پر زيادہ كر_
خدايا محمّد و آل محمّد عليہم السلام كى پاك روح پر درود بھيج سربازوں و پاسداروں كى تعداد ميں اضافہ فرما اور ان كے ہتھياروں كو دشمنوں كے خلاف تيزو كارگر، ان كے مورچوں كو شكست سے محفوظ ركھ_
اے ميرے اللہ اسلام كے سپاہيوں كے حملوں كو دشمن كے ضرر سے محفوظ ركھ، لڑنے والوں ميں اتحاد، برادرى و ہمكارى كے رشتے كو مضبوط كر اور انھيں ان كے كاموں كو منظم
253
طور سے بجالانے كى توفيق عنايت فرما_
خدايا اپنے لطف سے ان كے خرچ كو پورا كر اور لڑائي كے وقت ان كا يار و مدددگار بن، اے ميرے اللہ صبر و استقامت كے سائے ميں انھيں كامياب فرما، فوجى نقشے اور منصوبے ميں ان كى راہنمائي فرما_
يا اللہ محمّد و آل محمد عليہم السلام كى پاك روح پر درود و رحمت بھيج ، خدايا ہمارے لڑنے والے فوجيوں كے دلوں كو جب وہ دشمن سے لڑ رہے ہوں دنيا كى فكر سے بے نياز كردے ، ان كى توجہ زر و جواہر اور مال دنيا سے دور كر، انھيں اس طرح كردے كہ جنّت بريں كو اپنى آنكھوں كے سامنے ديكھ رہے ہوں، بہشت كى عمدہ منازل و بہشتى فرشتوں كو ديكھ رہے ہوں، بہشت ميوے، بلند درخت اور نہروں كو اپنى آنكھوں سے مشاہدہ كر رہے ہوں، اوليائ، ابرار و شہداء كى صحبت ميں رہنے كے مشتاق ہوں تا كہ وہ ان ذرائع سے خوف كو اپن دل ميں نہ آنے ديں، ان كى قوّت ميں استحكام پيدا ہو وہ باقوت ہوكر بہتر جنگ كرسكيں اور ہرگز ان كے دل ميں فرار كا خيال نہ پيدا ہو_
خدايا ان سربازوں كے وسيلے سے كہ جنھوںنے اپنى جان اپنى ہتھيلى پر ركھى ہے دشمن كى طاقت كو شكست دے، دشمن كے درمان اختلاف پيدا كر، ان كے دلوں سے سكون و آرام كو ختم كر، ان كے ہاتھوں كو كھانے پينے كى چيزوں سے خالى كر،
254
حيرت و پريشانى ميں مبتلا كر،انھيں مدد و حمايت كرنے والوں سے محروم كر، ہميشہ ان كى تعداد ميں كمى كر اور ان كے دلوں كو خوف و ہراس سے پر كر_
اے ميرے اللہ اسلام كے دشمنوں كے ہاتھوں كو تجاوز سے روك دے اور ان كى زبان كو گنگ كردے_ خدايا اس طرح ظالموں پر ہلاكت كو مسلّط كر كہ دوسروں كے لئے عبرت كا درس ہوجائے تا كہ دوسرے جرات نہ كرسكيں كہ وہ ہمارى سرحدوں پر حملہ كرسكيں اور اسلامى مملكت پر تجاوز كرسكيں_
پروردگار
وہ فوجى جو اسلام كى عظمت اور مسلمانوں كى فتح كے لئے لڑ رہے ہيں ان كى تائيد فرما، لڑائي كى مشكلات كو ان پر آسان كر، اور انھيں فتح نصيب كر_ خدايا جنگجو ساتھيوں كے ذريعہ انھيں قوى كر اور اپى نعمتوں كو ان كے لئے زيادہ كر، خدايا شوق و ذوق كے اسباب ان كے لئے فراہم كر اور اپنے رشتہ داروں كے ديدار كو ان كے دلوں سے ختم كر اور وحشت و تنہائي كے غم كو ان كے دلوں سے دور كر_
خدايا فوجيوں كے دلوں كو بيوى اور اولاد كے احساس فراق كو ختم كر، انھيں حسن نيت، سلامتى و عافيّت عنايت فرما، دشمن كا خوف ان كے دلوں سے نكال دے اور انھيں عزّ و شہادت
255
الہي
دشمن كے ساتھ لڑائي ميں انھيں سخت مقابلہ اور مقاومت كى صلاحيّت عطا كر_ خدايا ہمارے سپاہيوں كو عمل و ديندارى كا جذبہ عطا كر اور فيصلہ كرنے ميں ان كى صحيح راہنمائي فرما_ پروردگارا اپنے لطف سے ان كو رياء اور خودپسندى سے دور ركھ_ الہى انھيں اس طرح كردے كہ ان كى فكر، رفتار و گفتار اور حضر و سفر فقط تيرے راستے اور تيرے لئے ہو_
خداوندا
لڑائي كے وقت دشمنوں كو ان كى نگاہ ميں ضعيف دكھا، ان كو دشمنوں كے اسرار اور بھيدوں سے مطلع كردے اور خود ان كے بھيدوں كو دشمنوں سے مخفى كر_ الہي اگر وہ شہادت كے درجہ پر فائز نہ ہوئے ہوں تو انھيں اس طرح كردے كہ وہ دشمن كى ہلاكت ، اسارت اور فتح و كاميابى كے بعد يقينا مسلمان ہوں_
خدايا
جو مسلمان بھى لڑنے والوں كى غير حاضرى ميںان كے اہل و عيال كو پناہ ميں لے لے اور ان كى ضرورتوں كو پورى كرتا رہے يا لڑنے والوں كے لئے جنگى ہتھيار و قوّت مہيا كرے يا وہ ان كى حوصلہ افزائي كرے تو اس قسم كے مسلمانوں كو اسلام كے سربازوں كا ثواب عطا فرما_ خدايا جو مسلمان، پاسداروں كے سامنے ان كى تعريف و ستائشے كرے يا ان كا شكريہ ادا كرے اور انكى غير حاضري
256
ميں ان كى تعريف كرے تو اس قسم كے مسلمان كو جو زبان سے دين كے محافظين كى تعريف اور شكريہ ادا كرے لڑنے والوں كا ثاب و جزاء عنايت فرما اور آخرت كے ثواب و جزاء سے پہلے اسى دنيا ميں اسے جزائ، خوشى و شادمانى اور نشاط بخش دے_
پروردگارا
جو مسلمان، اسلام كى سربلندى كے لئے كوشاں ہے اور مسلمانوں كے مصائب سے رنجيدہ ہوتا ہے، راہ خدا ميں جہاد كو دوست ركھتا ہے ليكن جسمى ناتوانى و كمزورى يا مالى فقر يا كسى دوسرے شرعى عذر كى وجہ سے خود جہاد ميں شركت نہيں كرسكتا اس كا نام بھى عبادت كرنے والوں ميں درج كر، جہاد كا ثواب اس كا نامہ اعمال ميں لكھ دے اور اسے شہداء و صالحين ميں شمار كر''
آمين با ربّ العالمين
257
مندرجہ ذيل كلمات كو ملا كر ايك دعائيہ جملہ بنايئے
1)___ خدايا اسلامى مملكت كى سرحدوں كو_ دشمن _ حملے_ پناہ ميں ركھ _
2)___ خدايا _ محافظين_ ميں اضافہ فرما_
3)___ فوجيوں_ مورچوں_ بے آسيب_ دے_
4)___ اتحاد كو_ ميں_ محكم_ دے_
5)___ سربازان اسلام_ كو نور_ روشن كردے_
6)___ فوجيوں كو_ كردے كہ وہ_ آنكھوں_ كو ديكھيں_
7)___ خدايا _ ہتھيلي_ جان_ ركھنے والوں كى وجہ _ كى طاقت كو ختم كردے_
8)___ خدايا _ جو مسلمان مجاہد_ ميں_ مدد_ ہے_
9)____ خدايا _ آخرت كى جزاء سے_ دنياوى _ فرما_
سوالات
ان سوالات كے جوابات ديجيئے
1)___ امام زين العابدين عليہ السلام دعا كے ضمن ميں كن صفات كى اسلام كے فوجيوں كے لئے تمنّا كر رہے ہيں؟ ان ميں سے پانچ صفتوں كو بيان كرو_
2)___ امام عليہ السلام نے ''خدايا دشمن كى طاقت كو ختم كردے'' كے جملے كے بعد كون سى چيز كو دشمن كى شكست كا سبب قرار ديا ہے؟
3)___ تين گرہوں كو بيان كر و جو مجاہدين كے ساتھ كے ثواب ميں شريك ہوتے ہيں؟
|