|
89
قيامت كا منظر
لوگوں كو بتايا گيا كہ اميرالمومنين عليہ السلام كے اصحاب ميں سے ايك صحابى فوت ہوگئے ہيں ان كے دوست اور احباب اس خبر سے بہت رنجيدہ ہوئے اور ان كے لئے طلب مغفرت كى ايك مدت كے بعد معلوم ہوا كہ وہ خبر غلط تھى اور وہ آدمى نہيں مرا تھا اس كى اولاد رشتہ دار اور دوست و احباب بہت خوش ہوئے_ اميرالمومنين عليہ السلام نے ان دو خبروں كے معلوم كرنے پر اس شخص كو يہ خط تحرير فرمايا:
'' بسم اللہ الرّحمن الرحيم
ايك اطلاع ہميں تمھارے بارے ميں ملى كو جو دوستوں اور رشتہ داروں كے لئے افسوس كا باعث تھى جس نے ان كو عمزدہ كرديا_ ايك مدت كے بعد دوسرى اطلاع ملى كہ پہلى خبر جھوٹى تھى اور اس نے دوستوں، رشتہ داروں اور جاننے والوں كو خوش كرديا_
ان دو خبروں كے متعلق تم كيا سوچتے ہو؟ كيا تم سوچتے ہو كہ يہ خوشحالى اور خوشى پائيدار و دائمى ہے يا يہ خوشى ايك دفعہ پھر حزن و ملال ميں تبديل ہوجائے گي؟ واقعاً اگر پہلى خبر درست ہوتى تو اب تك تم آخرت كى طرف منتقل ہوگئے ہوتے، كيا تم پسند كرتے ہو كہ خداوند عالم تمھيں دوبارہ دنيا كى طرف لوٹا ديتا اور نيك كاموں كے بجالانے
90
كى فرصت عنايت فرماتا؟ تم يوں فكر كرو كہ پہلى خبر درست تھى اور تم آخرت كى طرف چلے گئے ہو اور موت كے مزہ كو چكھ چكے ہو اور پھر دوبارہ اس دنيا كى طرف لوٹائے گئے ہو تا كہ اعمال صالحہ بجالاؤ_
اس طرح گمان كرو كہ اللہ تعالى نے تمھيں اس دنيا ميں واپس تمھارى خواہش كو قبول كرتے ہوئے لوٹا ديا ہے، اب كيا كروگے؟ آيا جلدى ميں حقيقى زندگى كے لئے زاد و توشہ جمع كروگے؟ آيا ہميشہ رہنے والى جگہ كے لئے كوئي پيشگى بھيجوگے؟
نيك كام، عمل صالح، لوگوں كى دستگيري، دعا اور عبادت ان ميں سے كيا روانہ كروگے؟ جان لو كہ اگر اس سے آخرت كى طرف خالى ہاتھ كوچ كر گئے تو پھر دوبارہ واپس لوٹ كر نہيں آؤگے؟ اور سوائے افسوس و حسرت اور رنج و غم كے اور كوئي چيز نہ پاؤگے_
يہ جان لو كہ دن، رات ايك دوسرے كے پيچھے آجا رہے ہيں اور وہ تمھارى عمر كو كوتا ہ كر رہے ہيں اور موت كو تم سے قريب كر رہے ہيں اور انسان كو زندگى كے آخرى نقطہ تك پہنچا رہے ہيں_ يقينا يہ آخرى لحظہ بھى انسان كو آپہنچے گا اور حق كى طرف بلانے والا آخرت كى طرف لے جاكر رہے گا_ پست اور كمتر اور ہوى و ہوس اور لذائذ مادى كو كم كرو، اللہ كى طرف اور حقائق الہى كى طرف لوٹو اور آخرت كے سفر كا بار تقوى اور اعمال صالح كے ساتھ باندھو
91
آئيں گے كہ جن سے گذرنا ضرورى ہے_ جان لو كہ آخرت كے راستے كا توشہ، تقوى ہے ورنہ تم لڑكھڑاؤگے اور جہنم كے گہرے گڑہے ہيں جاگرو گے_ گناہوں اور اللہ كى معصيت سے بچو تا كہ بہشت ميں نيك لوگوں كے ساتھ جاملو''
اميرالمومنين عليہ السلام نے اس گفتگو ميںسخت موڑوں ، گزرگاہوں اور خوفناك منازل كا ارشادتا ذكر فرمايا ہے، آپ كى گفتگو ميں صرف ايك اشارہ ہى كيا گيا ہے كيونكہ آخرت كى عظيم حقيقت اور قيامت كے حوادث كو سوائے اشارے كے بيان نہيں كيا جاسكتا اور نہ ہى سنا جا سكتا ہے_
آخرت كے واقعات اور حوادث كو ذرا زيادہ عظمت كے ساتھ معلوم كرنے كے لئے قرآن كريم كى طرف رجوع كرتے ہيں، قيات ك شگفت آور مناظر كو قرآن كريم كى نگاہ سے ديكھتے ہيں ليكن پھر بھى اس عظيم واقعہ كى حقيقت كو اس طرح كہ جس طرح وہ ہے معلوم نہيں كرسكتے صرف مختصر اشارے سنے ہيں تا كہ جان ليں كہ ايك بہت سخت اور غير قابل توصيف دن آگے آنے والا ہے اور ہميں اپنے آپ كو تقوى اور عمل صالح سے متصف كرنا چاہيئے تا كہ ان سخت خطرناك موڑوں اور نشيب و فراز سے ہمارے لئے گذرنا آسان ہوجائے اور پروردگار كى بہشت اور رضوان پہنچتا ميسّر ہوجائے_
92
برزخ اور قيامت
جب كوئي گناہگار اس دنيا سے كوچ كرتا ہے تو عذاب اور رنج كا عالم برزخ ميں مشاہدہ كرتا ہے اور كہتا ہے:
1)___ ''خدايا مجھے دنيا كى طرف واپس لوٹا دے تا كہ اعمال صالحہ بجالا سكوں اور اپنے گذشتہ گناہوں كا جبران كرسكوں، لوٹنے كى خواہش كرے گا ليكن ہرگز دنيا كى طرف لوٹايا نہيں جائے گا اور قيامت و روز بعث تك عذاب ميں مبتلا رہے گا'' (1)
2)___ ''قيامت كے دن سورج تاريك اور لپيٹ ليا جائے گا، ستارے بے نور ہوجائيں گے، پہاڑ حركت كريں گے اور لرزنے لگيں گے حاملہ اونٹنياں بغير ساربان كے رہ جائيں گي، وحوش محشور ہوں گے اور دريا جلانے والے اور شعلہ خيز ہوجائيں گے'' (2)
3)___ ''جب آسمان پھٹ جائے گا اور ستارے منتشر ہوجائيں گے اور دريا چير ديئے جائيں گے اور درياؤں كے پانى پراگندہ ہوجائيں گے جب كہ قبريں اوپر نيچے، ہوجائيں گى يعنى دہنس جائيں گي، اس وقت زمين لزرے گى اور جو كچھ اس كے اندر ہوگا اسے باہر پھينك دے گي'' (3)
------------
1)___ سورہ مومنون آيات 99_ 100 2)___ سورہ تكوير آيات 1_ 6 3)___ سورہ زلزال آيات 1_9
93
4)___ ''جب پہاڑوئي كى طرح دھنے جائيں گے اور پاش پاش ہوجائيں گے'' (1)
5)___ ''جب چاند كو گرہن لگے گا اور تاريك ہوجائے گا اور سورج و چاند اكٹھے ہوں گے'' (2)
6)___ ''جب زمين بہت سخت لرزے گى اور پہاڑ پاش پاش ہوجائيں گے اور غبار بن كر چھاجائيں گے'' (3)
7)___ ''جب زمين اور پہاڑ سخت لزريں گے اور پہاڑ خوفناك ٹيلے كى صورت ميں بدل جائے گا'' (4)
8)___ ''جب آسمان سخت حركت كرے گا اور پہاڑ چلنے لگے گا'' (5)
9)___ '' جب آسمان كے دروازے كھول ديئےائيں گے اور پہاڑ سخت حركت كريں گے اور سراب كى طرح بے فائدہ ہوں گے'' (6)
10)___ ''جب زمين غير زمين ميں تبديل ہوجائے گى اور آسمان متغير ہوجائے گا اور لوگ خدائے قادر كے سامنے حاضر ہوں گے ''_ (7)
11) ___ ''جب دن تيرے پروردگار كے نور س روشن اور منور ہوجائے گا'' (8)
-------------------
1) سورہ قاعد آيت3
2) سورہ قيامت آيات 8_9
3) سورہ واقعہ آيات 4_6
4)سورہ مزمل آيت 14
5)سورہ طور آيات 9-10
6) سورہ نبا آيات 19، 20
7)سورہ ابراہيم آيت 48
8) سورہ زمر آيت 69
94
ان آيتوں سے اجمالى طور سے جو معلوم ہوتا ہے وہ يہ ہے كہ قيامت كے دن اس دنيا كا موجودہ نظام خلقت تبديل ہوجائے گا، سورج تاريك اور بے نور ہوجائے گا، چاند خاموش اور بے رونق ہوگا، ستارے پراگندہ اور پہاڑ اس عظمت كے باوجود لرزاں ہوں گے، چلنے لگيں گے اور خوفناك ٹيلوں ميں تبديل ہوجائيں گے، گرد و غبار كى صورت ميں پراگندہ اور بے فائدہ ہوجائيں گے، زمين كسى اور زمين ميں تبديل ہوجائے گى اور ايك وسيع ميدان وجود ميں آجائے گا كہ جہاں تمام لوگ حساب و كتاب كے لئے حاضر كئے جائيں گے_
يہ تمام قيامت كے عظيم مناظر كے مختصر اشارے تھے اس كے باوجود اس عظيم واقعيت كا ہم تصور نہيں كرسكتے صرف قرآن مجيد كے ان اشارات سے اتنا سمجھتے ہيں كہ ايك بہت سخت دن آنے والا ہے ہم ايمان و عمل صالح سے اپنے آپ كو لطف الہى اور اس كے خوف سے محفوظ ركھ سكتے ہيں_
آيت:
يوم تبدّل الارض غير الارض و السّموات و برزوا للہ الواحد القہار (1)
''جس دن زمين غير زمين ميں تبديل كى جائے گى اور آسمان بھى اور سب خدائے واحد و قہّار كے سامنے حاضر ہوں گے''
---------
1) سورہ ابراہيم آيت نمبر 48
95
سوالات
غور كيجئے اور جواب ديجئے
1)___ جب گناہگار انسان، عالم برزخ ميں جاتا ہے اور عذاب و رنج كو ديكھتا ہے تو كون سى آرزو كرتا ہے، كيا كہتا ہے، اس كى يہ آرزو پورى كى جائے گى ؟
2)___ اميرالمومنين عليہ السلام نے اس صحابى كو اس جہاں ميں دوبارہ آجانے كے بعد كيا لكھا تھا اور اسے كس بيان سے نصيحت كى تھي؟
3)___ قرآن مجيد ميں قيامت كو كن خصوصيات كے ساتھ بيان كيا گيا ہے؟
4)___ قيامت كے سخت ہنگامے اور خوف و ہراس سے كس طرح امان ميں رہ سكتے ہيں؟
5)___ اميرالمومنين عليہ السلام كے خط ميں نصرت كے لئے كس زاد اور توشے كو بيان كيا گيا ہے؟
6)___ كون سى چيزيں انسان كو بہشت ميں جانے سے روك ليتى ہيں اور كس طرح قيامت كے خطرناك اور پر پيچ راستے كو طے كرسكتے ہيں؟
|
|