آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ سوم
  20
ايمان او رعمل
ہمارى كلاس كے استا د بہترين استادوں ميں سے ہيں_ آپ پوچھيں گے كہ كيوں؟ خوش سليقہ، بامقصد، مہربان و بردبار اور خوش اخلاق ہيں، وہ ہميشہ نئي اور فائدہ مند چيزيں بيان كرنا چاہتے ہيں_ سبق پڑھانے ميں بہت پسنديدہ طريقہ انتخاب كرتے ہيں_ شايد تمھارے استاد بھى ايسے ہى ہوں تو پھر وہ بھى ايك بہترين استاد ہوں گے_
ايك دن وہ كلاس ميں آئے تو ہم ان كى تعظيم كے لئے كھڑے ہوگئے_ انھوں نے ہميں سلام كيا اور ہم سب نے ان كے سلام كا جواب ديا پھر انھوں نے بسم اللہ الرحمن الرحيم پڑھ كر درس دينا شروع كرديا اور فرمايا:
''بچّو آج ہم چاہتے ہيں كہ اپنے بدن كے متعلق تازہ اور عمدہ مطالب معلوم كريں_ كيا تم اس بات كو پسند كرتے ہو كہ مدد سے كے صحن ميں ان اينٹوں كے نزديك بيٹھ كر درس پڑھيں جو مدرسہ كے ايك گوشہ ميں نامكمل عمارت كے پاس پڑى ہيں''؟
آپ كہ يہ خواہش عمدہ تھى اور ہميں ان كى بات سے بہت خوشى ہوئي اور ہم سب اس طرف چلے گئے مسترى اور مزدوروں كو سلام كيا اور اس درس كى كلاس اس نامكمل عمارت كے پاس لگادي_ استاد نے درس دينا شروع كرديا اور فرمايا:
'' جيسے كہ تم ديكھ رہے ہو كہ يہ عمارت مختلف چيزوں سے يعني

21
اينٹوں، سيمنٹ اور لوے و غيرہ سے بنائي گئي ہے، تم ذرا نزديك جاكر ديكھو كہ مسترى كس طرح اس نقشہ كے مطابق كہ جسے پہلے سے بنا ركھا ہے_ تمام اجزا كو پہلے سے سوچے ہوئے مقامات پر ركھ رہا ہے اور اس كام ميں ايك خاص نظم اور تربيت كى مراعات كر رہا ہے_
اس سے پتہ چلتا ہے كہ اس كى اس سے كوئي نہ كوئي غرض وابستہ ہے آيا تم نے كبھى اپنے بدن كى عمارت ميں غور كيا ہے؟ آيا تم اپنے بدن كے چھوٹے اجزاء كو جانتے ہو___؟ ہمارے بدن كى عمارت كے چھوٹے سے چھوٹے جز كو خليہ كہا جاتا ہے ہمارے بدن كى عمارت ان اينٹوں كى عمارت كى طرح بہت چھوٹے اجزاء سے كہ جسے خليہ كہا جاتا ہے بنى ہوئي ہے_
تمھيں معلوم ہونا چاہيئے كہ ذرّہ بين كى اختراع سے پہلے لوگ ان خليوں سے بے خبر تھے_ علماء نے ذرہ بين كے ذريعہ خليوں كا پتہ چلايا جس سے معلوم ہوا كہ پورا بدن بہت باريك اور چھوٹے زندہ اجزاء سے بنايا گيا ہے اور ان كا نام خليفہ ركھا_ بہت سے اتنے چھوٹے ہيں كہ بغير ذرّہ بين كے نظر نہيں آتے كچھ بغير ذرہ بين كے بھى ديكھے جاسكتے ہيں_
خليوں كى مختلف شكليں ہوا كرتى ہيں اور ہر ايك قسم ايك خاص كام انجام ديتى ہے مثلا معدہ كے خليے، بدن كے اجزاء كو حركت ميں لاتے ہيں_ بينائي كے خليے جن چيزوں كو حاصل كرتے ہيں

22
اعصاب كے ذريعہ مغز تك منتقل كرديتے ہيں_
ہاضمہ كے خليے اس كے ليس دار پانى كے ساتھ مل كر غذا كے ہضم كرنے كے نظام كو انجام ديتے ہيں_ يہاں تك كہ بدن كى ہڈيوں كے لئے بھى زندہ خليے موجود ہوا كرتے ہيں_ بدن كے خليے ايك خاص نظم و ضبط اور ترتيب سے بدن ميں ركھے گئے ہيں ان كے درميان تعجب آور ہماہنگى اور ہمكارى موجود ہے يہ ايك دوسرے كى مدد كرتے ہيں اور ايك دوسرے كے كام اور ضرورت كو انجام ديتے ہيں_
يوں نہيں ہوتا كہ معدہ كے ہاضمہ كے خليے صرف اپنے لئے غذا مہيا كريں بلكہ تمام بدن كے دوسرے خليے كى بھى خدمات انجام ديتے ہيں اور تمام اعضاء كے لئے غذا بناتے ہيں اگر كسى عضو پر تكليف وارد ہو تو تمام خليے اكٹھے ہوكر اس عضو كى تكليف كو درست كرنا شروع كرديتے ہيں_
ہاں بچو اس نظم و ضبط اور تعجب و ہمكارى سے جو ہمارے بدن ميں ركھ دى گئي ہے اس سے ہم كيا سمجھتے ہيں___؟
كيا يہ نہيں سمجھ ليتے كہ ان كو پيدا كرنے والا عالم اور قادر ہے كہ جس نے ہمارے بدن ميں ايك خاص نظام اور ہماہنگى كو خلق كيا ہے اور وہ عالم اور قادر ذات ''خدا'' ہے_
بچو تم جان چكے ہو كہ خليے كس تعجب و نظم اور ترتيب سے ايك دوسرے كى ہمكارى كرتے ہيں___؟

23
اور ايك دوسرے كى مدد و كمك كرتے ہيں اسى وجہ سے خليے زندہ رہتے ہيں اور زندگى كرتے ہيں_
ہم انسان بھى خالق مہربان كے حكم اور اس كے برگزيدہ بندوں كى رہبرى ميں انھيں بدن كے خليوں كى طرح ايك دوسرے كى مدد و ہمكارى اور كمك كريں اگر ہم ايك دوسرے كى مدد كيا كريں تو اس جہاں ميں آزاد و كامياب اور سربلند زندگى كرسكيں گے اور آخرت ميں سعادت مند اور خوش و خرم ہوا كريں گے اور اللہ تعالى ہميں بہت نيك جزا عنايت فرمائے گا_
ميں تم سب سے خواہش كرتا ہوں كہ راستے ميں جو انيٹيں پڑى ہوئي ہيں سب ملكر انھيں راستے سے ہٹاكر اس مكان كے اندر داخل كردو تا كہ ان مزدوروں كى مدد كرسكو''_
تمام بچوں نے اپنے استاد كى اس پيش كش كو خوش و خرم قبول كرتے ہوئے تھوڑى مدت ميں ان تمام اينٹوں كو مكان كے اندر ركھ ديا جو باہر بكھرى پڑى ہوئي تھيں_ استاد نے آخر ميں فرمايا:
''آج كا سبق ايمان اور عمل كا درس تھا ہم اپنے بدن كى ساخت كے مطالعہ سے اپنے خدا سے بہتر آشنا ہوگئے ہيں اور مزدوروں كى مدد كرنے سے ايك نيك عمل بھى بجالائے ہيں اور اپنے خدا كو خوشنود كيا ہے''_

24
سوالات
ان سوالات كے جوابات ديجئے
1)___ ہمارے بدن كى ساختمان كے چھوٹے سے چھوٹے جز كا كيا نام ہے؟ تم كو كتنے خليوں كے نام ياد ہيں___؟
2)___ معدہ كے ہاضمہ كے خليہ كا دوسرے خليوں سے كيا ربط ہے___؟
3)___ جب كسى خليہ كو تكليف ہوتى ہے تو اس كى ترميم كردينے سے ہم كيا سمجھتے ہيں، خلى كے ايك دوسرے سے ربط ركھنے سے كيا سمجھا جاتا ہے___؟
4)___ اگر ہمارے بدن كے خليے ايك دوسرے سے ہماہنگى نہ كرتے تو كيا ہم زندگى كرسكتے___؟
5)___ ہمارے بدن ميں تعجب آور جو ہماہنگى اور ہمكارى پائي جاتى ہے اس سے ہم كيا سمجھتے ہيں___؟
6)___ ہم انسان كس طرح ايك دوسرے كے ساتھ زندگى بسر كريں___؟
7)___ استاد نے آخر ميں كيا خواہش ظاہر كي، تمھارے خيال ميں استاد نے وہ خواہش كيوں ظاہر كي___؟
8)___ كيا بتاسكتے ہو كہ استاد نے اس سبق كو كيوں ايمان اور عمل كا نام ديا___؟