|
16
دنيا ميں پانى كى گردش
ہم آہنگى كى ايك عمدہ اور واضح مثال ہے_ موجودات ميں پانى كى تقسيم كا نظام بہت تعجب آور ہے پانى كا اصلى مركز دريا، نہريں اور سمندر ہيں_ ان پر بركت اور مستغنى مراكز سے پانى زمين ميں تقسيم ہوتا ہے_ سمندروں اور دريا كا پانى سورج كى تمازت سے آہستہ آہستہ بخارات ميں تبديل ہوتا ہے اور آسمان كى طرف چلاجاتا ہے اور ہواؤں كى وجہ سے بخارات ادھر ادھر جات ہيں او ر حب ايك خاص حد تك دباؤ پڑتا ہے تو بخارات بادل كى شكل اختيار كرليتے ہيں يعنى بخارات اكٹھے ہوتے ہيں اور تيز اور سست ہوا كے چلنے سے حركت ميں آجاتے ہيں اور زمين كے مختلف گوشوں ميں اكٹھے ہوكر بارش برسانے كے لئے مہيا ہوجاتے ہيں اور بلند پہاڑوں كى چوٹيوں پر درختوں، نباتات اور دور دراز جنگلوں كو سيراب كرديتے ہيں_
بارش كا پانى بالتدريج زمين پر آتا ہے اور زمين ميں ضرورت كے ايام كے لئے ذخيرہ ہوجاتا ہے يہ ذخيرہ شدہ پانى كبھى چشموں كى صورت ميں پہاڑوں كے دامن سے ابل پڑتا ہے اور كبھى انسان اپنى كوشش اور محنت سے كنويں اور نہرين بناليتا ہے_
انسان، زمين ميں چھپے ہوئے بہترين منابع ہے استفادہ كرتے ہيں_ بارش كے قطرات، خاص حالات كے تحت برف كى صورت اختيار كرليتے ہيں اور گردش كرتے
17
ہوئے بہت نرمى اور خوبصورتى سے زمين پر گرنے لگتے ہيں_ برف، نباتات كے لئے بہت فائدہ مند ہوتى ہے جو كہ آہستہ آہستہ پانى بن جاتى ہے اور زمين كے منابع ميں ذخيرہ ہوجاتى ہے يا نہر اور درياؤں ميں جاگرتى ہے ضرورت مند لوگوں كے كام آجاتى ہے پھر سمندروں ميں چلى جاتى ہے_ پانى كا بخارات بننے، اوپر چلاجانے اور ادھر ا دھر پھيل جانے كى خاصيت بھى قابل غور اور لائق توجہ ہے_
اگر ہوا ميں طاقت نہ ہوتى تو بادل كيسے ہوا ميں پھيلتے اور كيسے ادھر ادھر جاتے؟ اگر سورج ميں گرمى اور تمازت نہ ہوتى تو كيا سمندر كے پانى بخارات ميں تبديل ہوجاتے؟ اور اگر سمندر كا پانى سوڈ گرى تك گرم ہوجاتا تو كيا تمام موجودات كى ضروريات كے مطابق قرار پاتا___؟ كيا اس صورت ميں انسان زندہ رہ سكتا تھا؟ اور اگر بارش قطرات كى صورت ميں نہ برستى تو پھر كون سى مشكلات پيدا ہوجاتيں؟ مثلاً اگربارش اكٹھے نہر كى صورت ميں زمين پر برستى تو كيا ہوتا___؟ كيا ہوسكتا كہ تدريجاً زمين پر آتى اور زمين ميں ذخيرہ ہوجاتي___؟
بارش اور برف كى ايك خاصيت يہ ہے كہ يہ ہوا كو صاف اور ستھرا كرديتى ہے اگر بارش ہوا ميں زہر اور كثافت كو صاف اور پاك نہ كرتى تو كيا ہم اچھى طرح سانس لے سكتے؟ اب آپ خوب سمجھ گئے ہوں گے كہ پانى و برف اور بارش ميں كتنى قيمتى خصوصيات موجود ہيں_
سمندر، سورج، ہوا، بادل اور بارش كس طرح دقيق نظم و ضبط سے ايك دوسرے سے ربط كے ساتھ كام انجام دے رہے ہيں ؟ يہ كام انجام ديتے ہيں تا كہ ہمارى اور حيوانات و موجودات كى زندگى كے وسائل فراہم كريں_ يہ نظم و ضبط اور ترتيب و ہماہنگى اور ہمكارى كس بات كى گواہ ہے___؟ كيا اس كا بہترين گواہ نہيں كہ اس باعظمت جہاں
18
كى خلقت ميں عقل اور تدبير كو دخل ہے؟ كيا يہ نظم و ضبط اور ترتيب و ہماہنگى ہميں يہ نہيں بتا رہى ہے كہ ايك عالم اور قادر كے وجود نے اس كى نقشہ كشى كى ہے اور يہ وہ ذات ہے كہ جس نے انسان اور تمام موجودات كو خلق فرمايا ہے اور جس چيز كى انھيں ضرورت تھى وہ بھى خلق كردى ہے_
اب جب كہ تم پانى كے خواص اور اہميت سے اچھى طرح باخبر ہوچكے ہو تو اب ديكھنا ہے كہ اللہ تعالى نے اس نعمت كے مقابلے ميں ہمارے لئے كون سا وظيفہ معين كيا ہے؟ اس نے ہميں حكم ديا ہے كہ ہم اس پر بركت نعمت سے استفادہ كريں اور اس ذات كى اطاعت و شكريہ ادا كريں اور متوجہ رہيں كہ اسے بيہودہ ضائع نہ كريں اور اسراف نہ كريں بالخصوص نہروں و غيرہ كو آلودہ نہ كريں اور زيرزمين منابع كى حفاظت كريں تا كہ دوسرے بھى اس سے استفادہ كرسكيں_
اس بارے ميں قرآن كى آيت ہے:
اللہ الذى يرسل الرّياح فتثير سحابا فيبسطہ فى السّماء كيف يشاء و يجعلہ كسفا فترى الودق من خلالہ فاذا اصاب بہ من يشاء من عبادہ اذا ہم يستبشرون
''خدا ہے كہ جس نے ہوائيں بھيجى ہيں تا كہ بادلوں كو حركت ديں اور آسمان ميں پھيلاديں اور انھيں چھوٹے چھوٹے ٹكڑوں ميں بدليں اور اكٹھا كريں بارش كے قطرات كو ديكھتے ہو كہ جو بادلوں سے نازل ہوتے ہيں_ خدا بارش كو جس كے متعلق چاہتا ہے نازل كرتا ہے تا كہ اللہ كے بندے شاد ہوں''
--------
سورہ روم آيت نمبر 48
19
سوالات
ان سوالوں كے جوابات كے سوچو اور بحث كرو
1)___ موجودات اور مادہ ميں پانى كى گردش كس طرح ہوتى ہے؟
2)___ تم پانى كے فوائد بيان كرسكتے ہو اور كتنے؟
3)___ جانتے ہو كہ بارش كے آنے كے بعد كيوں ہوالطيف ہوجاتى ہے؟
4)___ چشمے كس طرح بنتے ہيں؟ نہريں كس طرح وجود ميں آتى ہيں، چشموں اور نہروں كا پانى كس طرح وجود ميں آتا ہے؟
5)___ ربط، ايك دوسرے كى مدد، ہم آہنگي، دقيق نظام جو جہاں ميں موجود ہے اس كا تعلق طبيعت ميں پانى كى گردش سے كيسے ہے؟ اسے بيان كرو_
6)___ يہ نظم و ترتيب اور ہم آہنگى كس چيز كى گواہ ہے؟
7)___اس حيات بخش نعمت كے مقابل ہمارا كيا وظيفہ ہے؟ اللہ تعالى نے ہمارے لئے كون سا وظيفہ معين كيا ہے؟
|
|