نام كتاب : تعليم دين ساده زبان ميں (جلد سوم)
تصنيف : آيت اللہ ابراہيم اميني
ترجمه : علامه اختر عباس صاحب
نظرثاني : حجة الاسلام نثار احمد خان
ناشر : انصاريان پبليكيشنز قم ايران
تعداد : سه ہزار
كتابت : جعفرخان سلطانپور


1
عرض ناشر
كتاب تعليم دين سادہ زبان ميں حوزہ علميہ قم كى ايك بلند پايہ علمى شخصيت حضرت آيہ اللہ ابراہيم امينى كى گراں مايہ تاليفات ميں سے ايك سلسلہ ''آموزش دين در زبان سادہ'' كا اردو ترجمہ ہے_
اس كتاب كو خصوصيت كے ساتھ بچوں اور نوجوانوں كے لئے تحرير كيا گيا ہے_ ليكن اس كے مطالب اعلى علمى پيمانہ كے حامل ہيں اس بناپر اعلى تعليم يافتہ اور پختہ عمر كے افراد بھى اس سے استفادہ كرسكتے ہيں_
بچوں اور جوانوں كى مختلف ذہنى سطحوں كے پيش نظر اس سلسلہ كتب كو چار جلدوں ميں تيار كيا گيا ہے_ كتاب ہذا اس سلسلہ كتب كى چوتھى جلد كے ايك حصّہ پر مشتمل ہے جسے كتاب كى ضخامت كے پيش نظر عليحدہ شائع كيا جارہا ہے_
كتاب كے مضامين گو كہ اعلى مطالب پر مشتمل ہيں ليكن انھيں دل نشين پيرائے اور سادہ زبان ميں پيش كيا گيا ہے تا كہ يہ بچّوں كے لئے قابل

2
فہم اوردلچسپ ہوں_
اصول عقائد كے بيان كے وقت فلسفيانہ موشگافيوں سے پرہيز كرتے ہوئے اتنا سادہ استدلالى طريقہ اختيار كيا گيا ہے كہ نوعمر طلباء اسے آسانى سے سمجھ سكتے ہيں_
مطالب و معانى كے بيان كے وقت يہ كوشش كى گئي ہے كہ پڑھنے والوں كى فطرت خداجوئي بيدار كى جائے تا كہ وہ از خود مطالب و مفاہيم سے آگاہ ہوكر انھيں دل كى گہرائيوں سے قبول كريں اور ان كا ايمان استوار پائيدار ہوجائے_
ہمارى درخواست پر حضرت حجة الاسلام و المسلمين شيخ الجامعہ الحاج مولانا اختر عباس صاحب قبلہ دام ظلہ نے ان چاروں كتابوں كا ترجمہ كيا_
ان كتابوں كو پہلا ايڈيشن پاكستان ميں شائع ہوا تھا اور اب اصل متن مؤلف محترم كى نظرثانى كے بعد اردو ترجمہ حجة الاسلام جناب مولانا نثار احم د ہندى كى نظرثانى اور بازنويسى كے بعد دوبارہ شائع كيا جارہا ہے اپنى اس ناچيز سعى كو حضرت بقية اللہ الاعظم امام زمانہ عجل اللہ تعالى فرجہ الشريف كى خدمت ميں ہديہ كرتا ہوں
ہمارى دلى آرزو ہے كہ قارئين گرامى كتاب سے متعلق اپنى آراء اور قيمتى مشوروں سے مطلع فرمائيں

والسلام ناشر محمد تقى انصاريان

7
بسم اللہ الرحمن الرحيم

اہداء
پروردگار شہيد اور شہادت كے بلند مرتبہ سے تو ہى واقف ہے، جن پاكبازوں نے اپنى ہستى كو تيرى راہ ميں قربان كر كے انسانيت پر جو عظيم احسان كيا ہے اس كا عوض تير سوا كوئي نہيں دے سكتا، تيرا لطف ہى ان كے شايان شان ہے_
اے اللہ اگر اس ناچيز كى تيرے نزديك كوئي قدر و قيمت ہے تو ميں اس كا ثواب ايران كے اسلامى انقلاب كے عظيم رہبر نائب امام زمانہ امام خمينى رضو اللہ تعالى عليہ اور ايران كے اسلامى انقلاب كے جاں نثاروں اور تمام شہدائے اسلام كو ہديہ كرتا ہوں اميد ہے كہ وہ اپنے پرودگار كے سامنے نگاہ لطف فرمائيںگے_

مولف
اگر اس ترجمہ كا كوئي ثواب ہے
تو ميرى نيت بھى مولف كے ساتھ ہے