آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  265
پانچواں سبق
جھوٹ كى سزا
ہم نے ايك دن سير كا پروگرام بنايا اورہر ايك اپنے ساتھ كچھ خوراك لے آيا ادہر كلاس كى گنھٹى بجى سب خوش خوش ہنستے كھيلتے كلاس ميں گئے منتظر تھے كہ استاد كلاس ميں آئيں اور سير كو جانے كے پروگرام كو بتلائيں_ سوچ رہے تھے كہ آج كتنا اچھا دن ہوگا ايك موٹر سير كے لئے كرائے پر لے ركھى تھى وہ بھى آگئي اور مدرسہ كے دروازے كے سامنے كھڑى ہوگئي كلاس كے مانيٹر صاحب آج غير حاضر تھے ہم جماعت لڑكيوں ميں سے ايك لڑكا كہ جس كا نام حسن مانيٹر تھا استاد كى ميز كے سامنے گيا اور كہا لڑكو ... لڑكو، ميں اب مانيٹر كى جگہ ہوں جب استاد آئيں گے تو ميں كہوں گا كھڑے ہوجاؤ تو تمام منظم طريقے سے كھڑے ہوجانا اور ياد ركھنا جو منظم طريقے سے

266
كھڑا نہ ہوگا اسے استاد سير كو نہيں لے جائيں گے تمام لڑكے چپ بيٹھے ہوئے تھے كہ اچانك حسن نے كہا كھڑے ہوجاؤ تمام لڑكے مؤدّب اور منظّم طريقہ سے كھڑے ہوگئے كلاس كا دروازہ كھلا ايك لڑكا جو آج دير سے آيا تھا وہ اندر داخل ہوا_ حسن بلند آواز سے ہنسا اور اس كے كہا لڑكو ميں نے مذاق كيا ہے بيٹھ جاؤ تھوڑا سا وقت گزر ا تھا تمام لڑكے استاد كے آنے كا انتظار كر رہے تھے حسن نے كلاس كے دروازے پر نگاہ كى اور چپ كھڑا ہوگيا اور اس كے بعد بلند آواز سے كہا كھڑے ہوجاؤ تمام لڑكے كھڑے ہوگئے كلاس كا دروازہ آرام سے كھلا_ تيسرى كلاس كے ايك لڑكے نے جو اپنے بھائي كا بستہ لايا تھا كہ اسے يہاں دے جائے اس نے بھائي سے كہا كہ كيوں اپنا بستہ آج ساتھ نہيں لائے تھے؟بھائي نے جواب ديا كہ آج سير كو جانا تھا بستہ كى ضرورت نہيں تھى اس دفعہ ہم پھر بيٹھ گئے ليكن بہت ناراض ہوئے حسن پہلے تو تھوڑاسا ہنسا ليكن بعد ميں كہا لڑكو مجھے معاف كرنا ميں نے غلطى كى تھى تم بيٹھ جاؤ ميں باہر جاتا ہوں تا كہ ديكھوں كہ آج استاد كيوں نہيں آئے حسن چلاگيا اور تھوڑى دير كے بعد واپس لوٹ آيا اور كہنے لگا لڑكو سنو سنو استاد نے كہا ہے كہ آج سير كو نہيں جائيں گے لڑكوں كا شور بلند ہوا آپ نہيں سمجھ سكتے كہ لڑكے كتنے ناراض ہوئے اسى اسى حالت ميں كلاس كا دروازہ كھلا حسن نے كلاس كے دروازے كى طرف ديكھا اور اپنے آپ كو سنبھالا اور كہا كھڑے ہوجاؤ

267
كھڑے ہوجاؤ كوئي بھى نہ اٹھا سب نے كہا حسن جھوٹ بول رہا ہے جھوٹ كہہ رہے ہے ليكن اس دفعہ استاد كلاس ميں داخل ہوچكا تھا اور كلاس كے دروازے كے پيچھے حسن كى گفتگو كو سن چكا تھا اس سے كہا كہ كس نے آپ كو كہا ہے كہ آج سير كو نہيں جائيں گے كيوں ميرى طرف جھوٹ كى نسبت دى ہے حسن اپنا سر نيچے كئے ہوئے تھا اس نے كوئي جواب نہيں ديا استاد نے كہا لڑكو سب مدرسہ كے صحن ميں چلے جاؤ اور قطار بناؤ تا كہ موٹر پر سوار ہوں ہم بہت خوش ہوئے مدرسے كے صحن ميں گئے اور قطار بنائي اور اپنى اپنى بارى پر موٹر ميں سوار ہوگئے_ ليكن جب حسن موٹر پر سوار ہونا چاہتا تھا تو استاد نے اسے كہا___تم ہمارے ساتھ سير كو نہيں جاسكتے ہم جھوٹے طالب علم كو ساتھ نہيں لے جاسكتے حسن نے رونا شروع كرديا استاد كا ہاتھ پكڑا اور كہا كہ ميں نے غلطى كى ہے مجھے معاف كرديں اور بہت زيادہ اصرار كيا استاد نے كہا اے حسن ميں تمہارے اس چلن سے بہت ناراض ہوں بہتر يہى ہے كہ ہمارے ساتھ سير كولے جائيں تو اس وقت ميں تمہيں اپنے ساتھ سير كو لے جاؤں گا كيونكہ تمام لڑكے حسن كى دروغ گوئي سے ناراض ہوچكے تھے استاد سے انہوں نے كچھ نہ كہا اور كسى بچّے نے بھى استاد سے اس چيز كى درخواست نہ بلكہ بعض آہستہ سے كہہ رہے تھے كہ ہم نہيں _چاہتے كہ حسن ہمارے ساتھ سير كو جائے

268
استاد بھى موٹر پر سوار ہوگئے موٹر بچّوں كى مسرّت آميز آواز ميں مدرسے سے دور نكل گئي چوتھى كلاس كے لڑكوں ميں سے صرف حسن مدرسہ ميں رہ گيا چونكہ جھوٹ بولتا تھا ا سى لئے اپنى عزّت اور احترام كو كھو بيٹھا اور سير سے بھى محروم ہوگيا يہ تو تھا اس دنيا كا نتيجہ ليكن آخرت ميں جھوٹوں كى سزا سخت اور دائمى ہے_
ہمارے پيغمبر (ص) نے فرمايا مسلمان اورايمان دار شخص كبھى جھوٹ نہيں بولتا_
امام سجّاد (ع) نے فرمايا ہے جھوٹ سے بچو خواہ وہ چھوٹا ہو يا بڑا خواہ مذاق ميں ہو يا بالكل حقيقت ہو_
حضرت امام محمد باقر عليہ السلام نے فرمايا ہے جھوٹ ايمان كو برباد اور ويران كرديتا ہے_

سوالات
1)___ لڑكوں نے تمام واقعات ميں حسن كى بات كوسچ سمجھا اور كيوں؟
2)___ كيا لوگ جھوٹے كى بات پراعتماد كرتے ہيں اور كيوں؟
3)___ كيا بتلا سكتے ہيں كہ طالب علم جو سير كو گئے تھے كتنے تھے اور حسن كے ساتھ كتنے دوست تھے؟

269
4)___ آيا كوئي آدمى جھوٹے كے ساتھ دوستى كرتا ہے اور كيوں؟
5)___ آپ كى نگاہ ميںاگر حسن كو سير پر لے جاتے تو بہتر نہ ہوتا اور كيوں؟
6)___ اگر كوئي مزاح ميں بھى جھوٹ بولتے تو اس كى كس طرح رہنمائي كريں گے اور اس سے كيا كہيں گے؟
7)___ كيا مزاح ميں جھوٹ بولنا برا اور گناہ ہے اور كيوں ؟
8)___ آپ كى نگاہ ميں حسن كيوں جھوٹ بولتا تھا؟
9)___ جھوٹ ايمان كو ويران كرديتا ہے_ كا كيا مطلب ہے؟