آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم | |||||
260
اپنے ماحول كوصاف ستھراركھيں
ميںحسن آبادگيا تھا ميں نے اس گاؤں كے گلى كوچے ديكھ كر بہت تعجب كياچچازادبھائي سے كہا تمہارے گاؤں ميں تبديلياںہوئي ہيںسچ كہہ رہے ہوكئي سال ہوگئے ہيں كہ تم تمہارے گاؤںميں نہيں آئے پہلے ہمارے گاؤں كى حالت اچھى نہ تھى تمام كوچے كثيف تھے اور گندگى سے بھرے ہوئے تھے ليكن چارسال ہوئے ہيںكہ ہمارے گاؤں كى حالت ہے بالكل بدل گئي ہے چارسال پہلے ايك عالم دين ہمارے گاؤں ميں تشريف لائے اورلوگوں كى ہدايت اور راہنمائي ميںمشغول ہوگئے دو تين مہينے كے بعد جب لوگوں سے واقفيت پيدا كرلى تو ايك رات لوگوں سے اس گاؤں كى حالت كے متعلق بہت اچھى گفتگو كے دوران فرمايااے لوگو دين اسلام ايك پاكيزگي
261 اورصفائي والا دين ہے لباس، جسم، گھر، كوچے،حمام، مسجد اور دوسرى تمام جگہوں كو صاف ہونا چاہيے ميرے بھائيو اور جوانو كيا يہ صحيح ہے كہ تمہارى زندگى كا يہ ماحول اس طرح كثيف اورگندگى سے بھرا ہوكيا تمہيں خبر نہيں كہ ہمارے پيغمبر اكرم(ص) نے فرمايا كہ كوڑاكركٹ اورگھر كى گندگى اپنے گھروں كے دروازے كے سامنے نہ ڈالا كرو كيونكہ گندگى ايك ايسى مخفى مخلوق كى جو انسان كو ضرر پہنچاتى ہے مركز ہوتى ہے كيوں اپنى ناليوں اوركوچوں كوكثيف كرتے ہو گندا پانى اورگندى ہوا تمہيں بيمار كردے گى يہ پانى اور ہوا تم سب سے تعلق ركھتى ہے تم سب كو حق ہے كہ پاك اور پاكيزہ پانى اورصاف ہوا سے استفادہ كرو اور تندرست اوراچھى زندگى بسر كرو كسى كوحق نہيں كہ پانى اورہوا كو گندا كرے پانى اورہوا كو گندا اور كثيف كرنا ايك بہت بڑا ظلم ہے اورخدا ظالموں كو دوست نہيں ركھتا اورانہيں اس كى سزا ديتا ہے اے گاؤں كے رہنے والو ميں نے تمہارے گاؤں كوصاف ستھرا ركھنے كاپروگرام بنايا ہے ميرى مددكرو تا كہ حسن آباد كوصاف ستھرا پاك وپاكيزہ بناديں اس گاؤں والوںنے اس عالم كى پيش كش كو قبو ل كرليا اوراعانت كاوعدہ كيا دوسرے دن صبح كوہم سب اپنے گھروں سے نكل پڑے وہ عالم ہم سے بھى زيادہ كام كرنے كے لئے تيار تھے ہم تمام آپس ميں مل كر كام كرنے لگے اورگليوں كوخوبصاف ستھرا كيا عالم دين نے ہمارا شكريہ ادا كيا اورہم نے ان كى راہنمائي كا شكريہ ادا كيا اس كے بعد گاؤں والوںنے ايك 262 عہد وپيمان كيا كہ اپنے گھر كى گندگى اوردوسرى خراب چيزوں كوكوچے يا نالى ميں نہيںڈاليں گے بلكہ اكٹھا كركے ہرروز گاؤں سے باہر لے جائيں گے اوراس كوگڑھے ميںڈال كر اس پر مٹى ڈال ديں گے اورايك مدت كے بعد اسى سے كھاد كاكام ليں گے ايك اور رات اس عالم دين نے درخت لگانے كے متعلق ہم سے گفتگو كى اوركہا كہ زراعت كرنا اور درخت لگانا بہت عمدہ اورقيمتى كام ہے اسلام نے اس كے بارے ميںبہت زيادہ تاكيد كى ہے_ درخت ہوا كو صاف اورپاك ركھتے ہيں اورميوے اور سايہ ديتے ہيں اور دوسرے بھى اس كے فوائدہيں_ ہمارے پيغمبر اكرم حضرت محمد مصطفى (ص) نے فرمايا ہے كہ اگر كوئي پودا تمہارے ہاتھ ميں ہوكہ اس پودے كو زمين ميں كاشت كرنا چاہتے ہو اور ادہر موت تمہيں آپہنچے تواپنے كام سے ہاتھ نہ اٹھانا يہاں تك كہ اس پودے كو زمين ميں گاڑدو كيوںكہ اللہ زمين كے آباد كرنے اوردرخت اگانے والے كو دوست ركھتا ہے جوشخص كوئي درخت اگانے والے كو دوست ركھتا ہے جو شخص كوئي درخت لگائے اوروہ ميوہ دينے لگے تو خداوندعالم اس كے ميوے كے برابر اسے انعام اور جزا دے گا لہذا كتنا اچھا ہے كہ ہم اس نہر كے اطراف ميں درخت لگاديں تا كہ تمہارا گاؤں بھى خوبصورت ہوجائے اگر تم مددكرنے كا وعدہ كروتوكل سے كام شروع كرديں ديہات كے سبھى لوگوںنے اس پراتفاق كيا اور بعض نيك لوگوں نے پودے مفت فراہم كرديئےوسرے دن صبح ہم نے يہ كام شروع كردياديہات والوں نے بہت خوشى خوشى ان پودوں كولگاديااس عالم نے سب كو اور 263 بالخصوص بچّوں اورنوجوانوں كو تاكيد كى كہ ان درختوںكى حفاظت كريں اورديكھتے رہيں اورفرمايا كہ يہ درخت تم سب كے ہيں كس كو حق نہيں پہنچتا كہ اس عمومى درخت كو كووئي گزند پہنچائے ہوشيار رہنا كہ كوئي اس كى شاخيں نہ كاٹے كہ يہ گناہ بھى ہے، ہوشيار رہنا كہ حيوانات ان درختوں كوضرر نہ پہنچائيں جب سے ہم نے يہ سمجھا ہے كہ ہمارے پيغمبر (ص) شجر كارى كو پسند فرماتے ہيںجس كے نتيجے ميں ہمارا گاؤں سرسبز اورميوے دارباغوں سے پر ہوچكا ہے اس عالم كى رہنمائي اورلوگوں كى مدد سے اب حمام بھى صاف وستھرا ہوگيا ہے اورمسجد پاك و پاكيزہ ہے ايك اچھى لائبريرى اورايك ڈسنپسرى تمام لوازمات كے ساتھ يہاں موجودہے اوراس گاؤں كے چھوٹے بڑے لڑكے لڑكياں پڑھے لكھے صاف و ستھرے ہيںجب ميرے چچازاد بھائي كى بات يہاں تك پہنچى تو ميںنے كہا كہ ميں اس عالم دين اورتم كو اور تمام گاؤں ميں رہنے والوں كو آفرين اور شاباش كہتا ہوں اے كاش تمام ديہات كے لوگ اور دوسرے شہروں كے لوگ بھى تم سے ديندارى اور اچھى زندگى بسر كرنے كا درس ليتے_ سوالات
1)___ آپ اپنے گھر كى كثافت اور گندگى كو كيا كرتے ہيں؟
264 2)___ جو شخص اپنے گھر كى گندگى نالى وغيرہ ميں ڈالے تو اسے كيا كہتے ہيں اوراس كى كس طرح رہنمائي كريں گے؟ 3)___ جو شخص اپنے گھر كى گندگى كوچے يا سڑك پر ڈالتا ہے تو اسے كيا كہتے ہيں پيغمبر اسلام(ص) كى كونسى فرمائشے اس كے سامنے بيان كريں گے؟ 4)___ سڑك گلى كوچوں اور اپنے رہنے كى جگہ كو صاف ركھنے كيلئے كون سے كام انجام دينے چاہيں؟ 5)___ ہمارے پيغمبر اسلام(ص) نے شجركارى كے متعلق كيا فرمايا ہے؟ 6)___ آپ درخت لگانے كے لئے كيا كوشش كرسكتے ہيں؟ 7)___ آپ عمومى درختوں كى حفاظت اور نگاہ دى كس طرح كرتے ہيں؟ 8)___ اب تك آپ نے كتنے درخت لگائے ہيں؟ |