آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم
  255
تيسرا سبق
گھر كے كاموں ميں مدد كرنا
ميرا نام محمود ہے فرحت و زيبا ميرى دوبہنيں ہيں فرحت زيبا سے چھوٹى ہے دونوں مدرسہ ميں پڑھتى ہيں ہمارے گھر ميں كل چھ افراد ہيں ہم نے گھر كے كام كو آپس ميں تقسيم كرليا ہے خريد وفروخت اورگھر سے باہركے كام ميرے والدكرتے ہيں اورميں بھى ان كى ان كاموں ميں مدد كرتا ہوں روٹى خريدتا ہوں دودھ خريدتا ہوں، سبزى اورپھل خريدتا ہوں_ فرحت اورزيبا گھر كے اندرونى كاموں ميں ميرى والدہ كى مدد كرتى ہيں اورگھر كو صاف و ستھرا اور منظّم ركھنے ميں ان كى مدد كرتى ہيں ان ميں سے بعض كام فرحت نے اور بعض دوسرے كام زيبا نے اپنے ذمّہ ركھے ہيں ہمارے گھر ميں ہر ايك كے ذمّہ ايك كام ہے كہ جسے وہ اپنا فريضہ جانتا ہے اور اسے انجام ديتا

256
اور اسے كبھى ياد دلانا بھى نہيں پڑتا ہم گھر كے تمام كاموں ميں ايك دوسرے كى مدد كرتے ہيں صرف ہمارا چھوٹا بھائي كہ جو دس مہينے كاہے كوئي كام انجام نہيں ديتا ميرى امّى كہتى ہيں كہ رضا سوائے رونے، دودھ پينے سونے اورہنسنے كے اوركوئي كام نہيں كرتا جب بڑا ہوگا تواس كے لئے بھى كوئي كام معيّن كرديا جائے گا ميرے والدكا يہ عقيدہ ہے كہ گھر كے تمام افراد كوكوئي نہ كوئي كام قبول كرنا چاہيئے اور ہميشہ اسے انجام دے كيونكہ گھر ميں كام كرنا زندگى گزارنے كادرس لينا اورتجربہ كرنا ہوتا ہے جو كام نہيں كرتا وہ كچھ بھى حاصل نہيں كرسكتا_
پيغمبر اكرم(ص) نے فرمايا ہے كہ خدا اس آدمى كوجواپنے بوجھ كوكسى دوسرے پرڈالتاہے پسندنہيںكرتا اسے اپنى رحمت سے دور ركھتا ہے بہترين مسلمان وہ ہے جو گھر كے كاموں ميں مدد كرے اور مہربان ہو _
ہمارے گھر كے افراد اپنے كاموں كے انجام دينے كے علاوہ دوسرے افراد كى بھى مدد كرتے ہيں مثلاً ميں ايك دن عصر كے وقت گھر ميں آيا تو ديكھا كہ ميرے ابّاگھر كے صحن ميں جھاڑودے رہے ہيں ميں نے كہا ابّا جان آپ كيوں جھاڑودے رہے ہيں ابّانے كہا كہ تم نہيں ديكھتے كہ تمہارى ماں كے پاس بہت كام ہيں ہميں چاہيئےہ اس كى مدد كريں ہم حضرت على عليہ السلام كے شيعہ ہيں ہم ديندارى ميں آپ كى پيروى كرتے ہيں_
ہمارے امام اور پيشوا حضرت على عليہ السلام اپنے گھر كے كاموں ميں حضرت زہرا (س) كى مدد كرتے تھے يہاں تك كہ گھر ميں

257
جھاڑو ديتے تھے ہاں يہ بھى بتلادوں كہ ہمارے گھر كبھى بھى كوئي جھگڑا اورشور و غل نہيں ہوتا اگر ميرے اور ميرى بہن كے درميان كوئي اختلاف ہوجائے توہم اسے ہنسى خوشى اورمہربانى سے حل كرليتے ہيں اور اگر ہم اسے حل نہ كرسكيں تو ماں كے سامنے جاتے ہيں ياصبر كرتے ہيں تا كہ ابّا آجائيں اورہمارے درميان فيصلہ كريں_
ميرے ابّا رات كوجلدى گھر آجاتے ہيں ہمارے درس كے متعلق بات چيت كرتے ہيں اورہمارى كاپيوں كو ديكھتے ہيں اور ہمارى راہنمائي كرتے ميں جب ہمارے اورامّى كے كام ختم ہوجاتے ہيں توہم سب چھوٹى سى لائبريرى ميں جو گھر ميں بنا ركھى ہے چلے جاتے ہيں اور اچھى كتابوں كا جو ہمارے ابّونے ہمارے لئے خريد ركھى ہيں مطالعہ كرتے ہيں ميرا چھوٹا بھائي رضا بھى امّى كے ساتھ لائبريرى ميں آتا ہے اورامّى كے دامن ميں بيٹھا رہتا ہے بجائے اس كے كہ مطالعہ كرے كبھى امّى كى كتاب كوپھاڑ ڈالتا ہے ميں اللہ كا شكر ادا كرتا ہوں كہ ميرے ماںباپ بھائي بہن ايسے اچھے ہيں اورميں كوشش كرتا ہوں كہ اپنے فرائض كو اچھى طرح بجالاؤں اورگھر كے كاموں ميں زيادہ مدد كروں
ميرے استاد نے ميرے اس مضمون كى كاپى پر يہ نوٹ لكھا
محمود بيٹا تم نے بہت اچھا اورسادہ لكھا ہے تمہارا مضمون سب سے اچھا ہے تم مقابلہ ميں پہلے نمبر پر ہوجب ميں نے تمہارا مضمون پڑھا تو بہت خوش ہوا اوراللہ تعالى كا شكرا دا كيا كہ اس طرح كا اچھا طالب علم بھى ہمارے مدرسہ ميں موجودہے_ تمہيں خدا كا شكر كرنا

258
چاہيئے ك اس طرح كے سمجھدار ماں باپ ركھتے ہو كتنا اچھا ہے كہ تمام لوگ اور گھر كے افراد تمہارى طرح ہوں ايك دوسرے كے يار ومددگارہوں اورتمام لڑكے تمہارى طرح مہربان، فداكار اور محنتى ہوں_

سوچئے اورجواب ديجئے
1)___ ہمارے پيغمبر (ص) نے گھر ميں كام كرنے كے بارے ميںكيا فرماياہے
2)___ جو شخص اپنے بوجھ كودوسروں پر ڈالتا ہے اس كے بارے ميںكيا فرمايا ہے؟
3)___ آپ دوسروں كى مدد زيادہ كرتے ہيں يا دوسروں سے اپنے لئے زيادہ مددمانگتے ہيں؟
4)___ كيا آپ اپنے بہن بھائي سے اختلاف كرتے ہيں اوراپنے اختلاف كوكس طر ح حل كرتے ہيں_
5)___ كياآپ اپنے اختلاف كو حل كرنے كے لئے كوئي بہتر حل پيداكر سكتے ہيں اوروہ كون سا ہے؟
6)___ كيا آپ كے گھر ميں كاموں كوتقسيم كيا گيا ہے اورآپ كے ذمّہ كون سا كام ہے؟
7)___ كيا آپ كے گھر ميں لائبريرى ہے اوركون آپ كے لئے كتابيں انتخاب كر كے لاتاہے؟
8)___ استاد نے محمود كے مضمون كى كاپى پركيانوٹ لكھا

259
تھا اور كيوںلكھا كہ وہ خدا كا شكر ادا كرے؟
9)___ فداكارى كا مطلب كيا ہے اپنے دوستوں ميںسے كسى ايك كى فداكارى كا تذكرہ كيجئے؟
10)___ آپ بھى محمود كى طرح اپنے روز كے كاموں كولكھا كيجئے اوراپنى مدد كوجو گھر ميں انجام ديتے ہيں اسے بيان كيجئے_