|
249
چھٹا حصّہ
اخلاق و آداب
250
پہلا سبق
معاہدہ توڑا نہيں جاتا
گرمى كے موسوم ميں ايك دن ہمارے پيغمبر حضرت محمد مصطفى (ع) دھوپ ميں ايك پتھر پر بيٹھے ہوئے تھے دن بہت گرم تھا دھوپ پيغمبر اسلام (ع) كے سر اور چہرہ مبارك پر پڑ رہى تھى پيغمبر اسلام (ص) كى پيشانى سے پسينہ ٹپك رہا تھا گرمى كى شدّت سے كبھى اپنى جگہ سے اٹھتے اور پھر بيٹھ جاتے اور ايك جانب نگاہ كرتے كہ گويا كسى كے انتظار ميں بيٹھے ہيں پيغمبر اسلام (ص) كے اصحاب كا ايك گروہ اس نظارے كو دور سے بيٹھ كر ديكھ رہا تھا وہ جلدى سے آئے تا كہ ديكھيں كہ كيا وجہ ہے سامنے آئے سلام كيا اور كہا يا رسول اللہ (ص) اس گرمى كے عالم ميں آپ (ص) كيوں دھوپ ميں بيٹھے ہوئے ہيں رسول خدا (ص) نے فرمايا صبح كے وقت جب ہوا ٹھنڈى تھى تو ميں نے ايك شخص
251
كے ساتھ وعدہ كيا كہ ميں اس كا انتظار كروں گا وہ يہاں آجائے_ اب بہت دير ہوگئي ہے اور ميں يہاں اس كى انتظار ميں بيٹھا ہوا ہوں_ انہوں نے كہا كہ يہاں دھوپ ہے آور آپ كو تكليف ہو رہى ہے_ وہاں سايہ كے نيچے چل كر بيٹھے اور اس كا انتظار كيجئے پيغمبر اسلام (ص) نے فرمايا كہ ميں نے اس آدمى سے يہاں كا وعدہ كيا ہے ميں وعدہ خلافى نہيں كرتا اور اپنے پيمان كو نہيں توڑنا جب تك وہ نہ آئے ميں يہاں سے نہيں ہٹوں گا_
ہمارے پيغمبر اسلام (ص) عہد و پيمان كو بہت اہميت ديتے تھے اور پيمان كو توڑنا بہت بڑا گناہ سمجھتے تھے اورہميشہ فرمايا كرتے تھے كہ جو شخص عہد و پيمان كى وفا نہ كرے ديندار نہيں ہے اور يہ بھى فرمايا ہے كہ مسلمان اور مومن انسان ہميشہ اپنے عہد و پيمان كا وفادار ہوتا ہے اور كبھى اپنے پيمان كو نہيں توڑنا اور يہ بھى فرماتے تھے كہ جو انسان سچّا امانتدار اورخوش اخلاق ہو اور اپنے عہد و پيمان كى وفاكرے تو آخرت ميں مجھ سے زيادہ نزديك ہوگا قرآن بھى تمام مسلمانوں كوحكم ديتا ہے كہ اپنے عہد و پيمان كى وفا كريں كيوں كہ قيامت كے دن عہداور وفاكے بارے ميں سوال وجواب ہوگا_
سوالات
1)___كون سے افراد قيامت كے دن پيغمبر اسلام (ص) كے نزديك ہوں گے؟
252
2)___ خداوندنے قرآن مجيد ميںعہد وپيمان كى وفا كے بارے ميں كيا فرمايا ہے؟
3)____ كى ديندار انسان اپنے عہد كوتوڑتاہے؟ پيغمبر اسلام (ص) نے اس كے بارے ميں كيا فرماياہے؟
4)___ آپ كے دوستوں ميں سے كون زيادہ بہتراپنے پيمان پر وفادار رہتا ہے؟
5)___ كيا آپ اپنے پيمان كى وفادارى كرتے ہيں؟ آپ كے دوست آپ كے متعلق كيا كہتے ہيں؟
6)___ وعدہ خلافى كا كيا مطلب ہے؟
|
|