آموزش دين'' بہ زبان سادہ ''حصہ دوم | |||||
245
حج كى پر عظمت عبادت
ميں نے اپنے ماں باپ كے ساتھ حج بجالانے كے لئے سعودى عرب كا سفر كيا كتنا بہترين اور پر كيف سفر تھا اے كاش آپ بھى اس سفر ميں ہوتے اور حج كے اعمال اور مناسك كو نزديك سے ديكھتے جب ہم ميقات پہنچے تو اپنے خوبصورت اور مختلف رنگوں والے لباس كو اتار ديا اور سادہ و سفيد لباس جو احرام كہلاتا ہے پہنا_
جب ہم نے احرام باندھ ليا توميرے باپ نے كہا بيٹا اب تم محرم ہو كيا تمہيں علم ہے كہ احرام كى حالت ميں اللہ كى ياد ميں زيادہ رہنا چاہيے كيا جانتے ہو كہ احرام كى حالت ميں جھوٹ نہ بوليں اور نہ ہى قسم كھائيں اور نہ ہى حيوانات كو آزار ديں اور نہ كسى سے جنگ و جدال اور لڑائي كريں اور جتنا ہوسكے اپنى خواہشات پر قابو ركھيں اور آئندہ بھى اسى طرح رہيں 246 بيٹا_ خانہ خدا كا حج ايك بہت بڑى عبادت ہے اور تربيت كرنے كا ايك بہت بڑا مدرسہ ہے اس مدرسہ ميں ہم سادگى اور مساوات اور عاجزى اور عزت نفس كى مشق كرتے ہيں ہم نے احرام كا سادہ لباس پہنا اور دوسرے حاجيوں كى طرح لبّيك كہتے ہوئے مكّہ كى طرف روانہ ہوگئے ہزاروں آدمى مختلف نسلوں كے سادہ اور پاك لباس پہنے ہوئے تھے تمام ايك سطح اور مساوات اور برابرى كے لباس ميں لبيك كہتے ہوئے مكّہ كى طرف روانہ تھے ہم مكّہ معظّمہ پہنچے اور بہت اشتياق اور شوق سے طواق كے لئے مسجد الحرام ميں گئے كتنا باعظمت اور خوش نما تھا خانہ كعبہ ايك عظيم اجتماع جو انسان كو قيامت كے دن يا دلاتا تھا اور ذات الہى كى عظمت سامنے آتى تھى خانہ كعبہ كے اردگر چگر لگا كر طواف كر رہا تھا اس كے بعد ہم نے حج كے دوسرے اعمال اورمناسك اہل علم كى رہبرى ميں انجام ديئے حج كى پر عظمت عبادت ہمارے لئے دوسرے فوائد كى حامل بھى تھى ميرے والد ان ايام ميں مختلف ممالك كے لوگوں سے گفتگو كرتے رہے اور ان كے اخلاق اور آداب اور ان كے سياسى اور اقتصادى اور فرہنگى حالات سے آگاہ ہونے كے بعد مجھ سے اور ميرى والدہ اور دوسرے دوستوں اورواقف كاروں سے بيان كرتے تھے اس لحاظ سے ہم دوسرے اسلامى ممالك كے مسلمانوں كے حالات سے مطلع ہوئے اورمفيد اطلاعات سے آگاہ ہوئے_ ہر مسلمان پر واجب ہے كہ اگر استطاعت ركھتا ہو تو ايك 247 مرتبہ زندگى ميں خانہ كعبہ كى زيارت كو جائے اور حج كے مراسم اور اعمال بجالائے اور حج ميں شريك ہو اور پختہ ايمان اورنورانى قلب كے ساتھ واپس لوٹ آئے امام جعفر صادق (ع) نے فرمايا ہے كہ جو شخص واجب حج كو بغير كسى عذرشرعى كے ترك كردے وہ دنيا سے مسلمان نہيں اٹھے گا اور قيامت كے دن غير مسلم كى صف ميںمحشور ہوگا غور كيجئے اور جواب ديجئے
1)___ جو شخص احرام باندھ ليتا ہے تو اس كا كيا فريضہ ہوجاتا ہے اور اسے كن كاموں سے اجتناب كرنا چاہيئے؟
2)___ حج كى عبادت بجالانے ميں كون سے درسوں كى مشق كرنا چاہيئے؟ 3)___ ہم حج كے اعمال بجالاتے وقت كس كى ياد ميں ہوتے ہيں؟ 4)___ حج كے كيا فائدے ہيں؟ 5)___ حج كن لوگوں پر واجب ہوتا ہے؟ 6)___ امام جعفر صادق (ع) نے حج كے بارے ميں كيا فرمايا ہے؟ چند اصطلاحات كى وضاحت
ميقات: وہ جگہ ہے جہاں سے احرام باندھ جاتا ہے
248 احرام باندھنا: اپنے سابقہ كپڑوں كى جگہ سفيد سادہ لباس پہننا اور اللہ كى اطاعت كرنا_ محرم: اسے كہتے ہيں جو احرام باندھ چكا ہو لبّيك كہنا: يعنى اللہ كى دعوت كو قبول كرنا اور خاص عبادت كا احرام باندھتے وقت پڑھنا طواف: خانہ كعبہ كے اردگرد سات چكر لگانا |