|
221
چوتھا سبق
نماز آيات
جب سورج يا چاند گرہن لگے تو ايك مسلمان كو اس سے قيامت كے دن كى ياد آجاتى ہے اس قوت كى ياد ميں كہ جس وقت تمام جہان زير و زبر ہوجائے گا اور سورج اور چاند كا چہرہ تاريك ہوجائے گا اور مردے جزاء اور سزا كے لئے زندہ محشور ہوں گے سورج يا چاند گرہن يا زلزلہ كے آنے سے ايك زندہ دل مسلمان قدرت خدا كى نشانيوں ميں سے ايك نشانى ديكھتا ہے اور گويا خلقت نظام كى علامت كا مشاہدہ كرتا ہے اور اس كا دل اللہ كى عظمت سے لرزجاتا ہے اور خدائے بے نياز كى طرف احتياج كا احساس كرتا ہے اور اللہ كے حكم كے تحت نماز آيات كے لئے كھڑا ہوجاتا ہے اور مہربان خدا سے راز و نياز كرتا ہے اور اپنے پريشان اور بے آرام دل كو اطمينان ديتا ہے كيونكہ
222
خدا كى ياد پريشان دل كو آرام ديتى ہے اور تاريك دلوں كو روشنى كا مدہ سناتى ہے لہذا اس سے اس كا دل آرام حاصل كرليتا ہے اور مشكلات كے مقابلے او رحوادث كے حفظ ما تقدم كے لئے بہتر سوچتا ہے اور زندگى كے ٹھيك راستے كو پاليتا ہے_
نماز آيات كا پڑھنا جب سورج يا چاند گرہن لگے يا زلزلہ آئے ہر مسلمان پر واجب ہے نماز آيات كس طرح پڑھيں نماز آيات صبح كى نماز كى طرح دو ركعت ہوتى ہے صرف فرق يہ ہے كہ ہر ايك ركعت ميں پانچ ركوع ہوتے ہيں اور ہر ايك ركوع كے لئے ركوع سے پہلے سورة الحمد اور كوئي ايك سورہ پڑھنا ہوتا ہے اور پانچويں ركوع كے بعد كھڑے ہوكر سجدے ميں چلاجائے اور اس كے بعد دوسرى ركعت پہلى ركعت كى طرح بجالائے اور دو سجدوں كے بعد تشہد اور سلام پڑھے اور نماز كو ختم كرے_
نماز آيات كو دوسرے طريقے سے بھى پڑھا جاسكتا ہے اس كى تركيب اور باقى مسائل كو توضيح المسائل ميںديكھئے
سوالات
1)___ سورج گرہن يا چاند گرہن كے وقت انسان كو كونسى چيز ياد آتى ہے؟
2)___ نماز آيات كس طرح پڑھى جائے؟
3)___ نماز آيات كا پڑھنا كيا فائدہ ديتا ہے؟
4)___ كس وقت نماز آيات واجب ہوتى ہے؟
|
|